وزارت آیوش
راشٹریہ آیوروید ویدیاپیٹھ اور اے آئی آئی اے کے تعاون سے نئی دہلی میں ’’استھی مرما‘‘ پر دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد
Posted On:
27 SEP 2025 9:42AM by PIB Delhi
راشٹریہ آیوروید ویدیاپیٹھ (آر اے وی)، نئی دہلی، نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدا (اے آئی آئی اے) کے تعاون سے نئی دہلی میں ’’استھی مرما‘‘ پر دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا افتتاح پدم شری اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ، ویدیا جناب دیوندر ترگونا، صدر، گورننگ باڈی، آر اے وی نے ڈاکٹر مہیش ویاس، ڈین، اے آئی آئی اے کی موجودگی میں کیا۔
اپنے افتتاحی خطاب میں ویدیا جناب دیوندر ترگونا نے جدید صحت کی دیکھ بھال میں آیورویدا کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور موجودہ دور کے صحت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے روایتی علم کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے آیورویدا کے ماہرین کے لیے دستیاب وسیع مواقع پر بھی روشنی ڈالی اور اس طرح کے خصوصی تربیتی پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا جو کلینیکل پریکٹس کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
تربیتی نشستوں کی قیادت ممتاز ماہرین نے کی، جن میں ڈاکٹر سی. سُریش کمار اور ڈاکٹر این. وی. سریواتھس، دونوں سی آر اے وی گُرو، ڈاکٹر پی. ہیمنتھ کمار، پرو وائس چانسلر، این آئی اے جے پور اور ڈاکٹر آنند رام شرما، پروفیسر اور سربراہ، ڈیپارٹمنٹ آف پنچکرما، اے آئی آئی اے، نئی دہلی شامل تھے۔
پہلے دن، شرکاء کو استخوانی مرما کے اصولوں اور عملی طریقۂ کار کی گہری بصیرت فراہم کی گئی، جس میں نظریاتی فریم ورک کو کلینیکل اطلاقات کے ساتھ مربوط کیا گیا۔ ممتاز ماہرین کی جانب سے فراہم کردہ علم نے آنے والے انٹرایکٹو اور عملی سیشنز کے لیے مضبوط بنیاد رکھی۔
اس دو روزہ پروگرام سے شرکاء کی مہارت اور علم میں اضافہ ہونے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں شواہد پر مبنی آیورویدا کو فروغ ملے گا اور مجموعی طبی نگہداشت میں اس کے کردار کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 6701
(Release ID: 2172084)
Visitor Counter : 12