امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے کولکتہ میں سنتوش مترا اسکوائر درگا پوجا پنڈال اور مشرقی زونل کلچرل سنٹر درگا پوجا پنڈال کا افتتاح کیا
وزیر داخلہ نے کالی گھاٹ مندر میں دیوی کالی کی پوجا بھی کی
یہ نو روزہ پوجا تہوار نہ صرف بنگال اور ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہے
آئندہ اسمبلی انتخابات میں دیوی درگا کے آشیرواد سے بنگال میں ایک ایسی حکومت بنے گی جو 'سونار بنگلہ' بنائے گی
بنگال ایک بار پھر محفوظ، پرامن، خوشحال اور پھلتا پھولتا صوبہ بن جائے گا
بنگال کی ترقی کے ذریعے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک ترقی یافتہ ہندوستان کا تصور کیا ہے اور ہم مل کر اس خواب کو پورا کریں گے
وزیر داخلہ نے کولکتہ میں حالیہ شدید بارش کی وجہ سے 10 سے زیادہ لوگوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے عظیم ماہر تعلیم اور سماجی مصلح ایشور چندر ودیا ساگر کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
معززایشور چندر ودیا ساگر کی غلامی کے دور میں نہ صرف بنگال بلکہ پورے ملک میں تعلیم کے حوالے سے انمول شراکت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا
ایشور چندر ودیا ساگر نے اپنی پوری زندگی بنگالی زبان، ثقافت، گرامر اور خواتین کی تعلیم کے لیے وقف کردی
Posted On:
26 SEP 2025 5:54PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے آج مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں سنتوش مترا اسکوائر درگا پوجا پنڈال اور مشرقی زونل ثقافتی مرکز درگا پوجا پنڈال کا افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کولکاتا کے کالی گھاٹ مندر میں دیوی کالی کی پوجا بھی کی۔

سنتوش مترا اسکوائر درگا پوجا پنڈال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ نوراتری کے دوران پوجا کا نو روزہ تہوار نہ صرف بنگال یا ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں مقبول ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کی اس عظیم روایت کو پوری دنیا کے لوگوں نے خوشی سے دیکھا اور اپنایا ہے۔ نو دنوں تک، بنگال کا ہر فرد - چاہے وہ بچہ ہو، جوان ہو یا بوڑھا ہو - شکتی کی پوجا میں ڈوبا رہتا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ نو دن بنگال کے لیے بہت اہم ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب، جسے بنگال کی ترقی کے ذریعے پورا ہونا چاہیے، ہم سب کو مل کر پورا کرنا چاہیے۔ جناب شاہ نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں دیوی درگا کے آشیرواد سے بنگال میں ایک ایسی حکومت بنے گی جو ’’سونار بنگلہ‘‘ بنائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگال کو ایک بار پھر ایک محفوظ، خوشحال، پرامن، اور پانی اور وسائل سے مالا مال ریاست بننا چاہیے، اور وہ بنگال جس کا خواب شاعر گرو رابندر ناتھ ٹیگور نے دیکھا تھا، اسے پورا کرنا چاہیے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کولکتہ میں حالیہ شدید بارش کی وجہ سے 10 سے زیادہ لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام متاثرہ خاندانوں کے غم میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے عظیم ماہر تعلیم اور سماجی مصلح ایشور چندر ودیا ساگر کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوآبادیاتی حکمرانی کے دوران تعلیم میں ودیا ساگر کی انمول شراکت کو نہ صرف بنگال بلکہ پورے ملک میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ ایشور چندر ودیا ساگر نے اپنی پوری زندگی بنگالی زبان، ثقافت، گرامر اور خواتین کی تعلیم کے لیے وقف کردی۔
*****
( ش ح۔ اس ک۔ ا ک م)
U.No.: 6675
(Release ID: 2171903)
Visitor Counter : 8