مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا کی اطلاع کے مطابق وزیر اعظم ملک گیر سودیشی 4-جی (5-جی ریڈی) نیٹ ورک کا آغاز کریں گے
سی-ڈی او ٹی کور،تیجس آر اے این اورٹی سی ایس کے انضمام پربی ایس این ایل کا سودیشی 4-جی (5-جی میں مکمل طور پر اپ گریڈ کے قابل) نیٹ ورک وکست بھارت کی سمت میں تاریخی قدم ہے: جیوترادتیہ سندھیا
اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام کے شعبہ میں ہندوستان کی خود کفالت کو تقویت دینا ہے
Posted On:
26 SEP 2025 3:55PM by PIB Delhi
وزارت مواصلات اورشمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے آج ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کل دو اہم پہلوں کی نقاب کشائی کریں گے۔ ان میں پہلی ملک بھر میں تقریباً98,000موبائل 4-جی ٹاورز کا رول آؤٹ شامل ہے اور دوسری، سودیشی 4-جی نیٹ ورک سے متعلق ہے، جو مکمل طور پر سافٹ ویئر سے چلنے والا، کلاؤڈ پر مبنی ہے، مستقبل کے لیے تیار ڈیزائن کے ساتھ اور بغیر کسی رکاوٹ کے 5-جی میں اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ہندوستان کا کوئی بھی علاقہ اچھوت نہیں رہے گا’’۔انہوں نے مزید کہا کہ ان4-جی ٹاورسے پہلے ہی ملک کے طول و عرض میں 22 ملین صارفین کی خدمات حاصل ہورہی ہے۔
اس سے ٹیلی کام سیکٹر میں ہندوستان کے نئے دور کی نشان دہی ہوتی ہے، جب ہندوستان دنیا کے ٹیلی کام آلات بنانے والے بڑےممالک کی صف میں داخل ہورہا ہے۔ مکمل طور پر دیسی4-جی ٹیکنالوجی اسٹیک جس میں تیجس نیٹ ورک کے ذریعہ تیار کردہ ریڈیو ایکسیس نیٹ ورک ( آر اے این) کی خصوصیت موجود ہے ،جو سی- ڈی او ٹی کا بنیادی نیٹ ورک ہےاور ٹی سی ایس کے ذریعہ انضمام شدہ ہے جسے بی ایس این ایل نے آتم نربھر بھارت کے وژن کے تحت تعینات کیا ہے۔


وزیر جوترا سندھیا نے کہاکہ‘‘اس کا عام شہریوں سے کیا سروکار ہے؟ اس کا مطلب ہے کہ بہار میں موجود طلبہ کو اب عالمی معیار کی آن لائن تعلیم تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی حاصل ہوگی۔ پنجاب کے کسانوں کو منڈی کی قیمتوں کے بارے میں بروقت اپ ڈیٹس حاصل ہوں گے۔ کشمیر میں تعینات فوجی جوان اپنے پیاروں سے جڑے رہیں گے۔ شمال مشرق کے تاجروں کو بین الاقوامی مہارت اور فنڈنگ کے ذریعے بااختیار بنایا جائے گا۔ یہ 4-جی انفرااسٹرکچر ہر ہندوستانی کو اپنے جغرافیائی محل وقوع یا پس منظر سے قطع نظر، ترقی دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔’’
انہوں نے مزید کہاکہ‘‘ہم ڈیجیٹل بھارت ندھی(ڈی بی این) کے ذریعے ہندوستان کے 100فیصد 4-جی سیچوریشن نیٹ ورک کی بھی نقاب کشائی کر رہے ہیں، جہاں 4-جی سیچوریشن پروجیکٹ اورڈی بی این کے دیگر پروجیکٹوں کے ضمن میں تقریباً 29,000 گاؤں کو جوڑا گیا ہے، یہ پیشرفت بی ایس این ایل کی سلور جبلی، ملک کی خدمت میں25 سال مکمل ہونے کی تقریب سے پہلے ہوئی ہے۔’’

محکمہ ٹیلی کام کے سکریٹری ڈاکٹر نیرج متل نے ایک پریزنٹیشن دی اور ہندوستان کی قابل ذکر مواصلاتی ترقی کی کہانی پر روشنی ڈالی، جس میں ابتدائی مواصلاتی آلات کی شروعات سے لے کر مقامی ساختہ4-جی اسٹیک کی کامیاب ترقی اور پورے ملک میں سودیشی 4-جی ٹاور کی تعیناتی تک کے سفر کا احاطہ کیا گیا۔ دیہی مواصلاتی رابطہ کو بہتر کرنے کے لیے ڈیجیٹل بھارت ندھی ایک مرکزی پہل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح ہندوستان کے نوجوانوں، صنعتی تال میل اور مسلسل بر وقت نگرانی سے ملک کو ٹیلی کام کے شعبہ میں خود انحصار بنایا گیاہے اور اسے دنیا بھر میں ٹیکنالوجی برآمد کنندہ ملک کی پوزیشن میں لایا گیا ہے، جو کہ ڈیجیٹل بھارت اور وشو گرو کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہے۔
ہندوستان اب عالمی ٹیلی مواصلات میں چوٹی پر کھڑا ہے۔ جو صرف چار سال پہلے ناممکن نظر آتا تھا اب اسے مکمل طور پر عملی جامہ پہنانے اور خود انحصاری، ڈیجیٹل شمولیت اور عالمی قیادت کے وزیر اعظم کے وژن کے تئیں پختہ عزم کے ذریعے حقیقت بنا دیا گیا ہے۔ یہ وژن اب ٹھوس شکل اختیار کر رہا ہے۔ آج ہندوستان نہ صرف 1.2 کروڑ لوگوں کےلیےاعلیٰ معیار کی ٹیلی کام خدمات کو پھیلا رہا ہے، بلکہ ٹیلی مواصلاتی آلات کی تیاری کے عالمی مرکز کے طور پر بھی خود کو قائم کر رہا ہے۔ یہ دوہری کامیابی یکساں ترقی، ایکویٹی اور ڈیجیٹل شمولیت کے محرک کے طور پر ملک کے کردار کو تقویت دیتی ہے —یہ واسودھیوکٹمبکم (دنیا ایک خاندان ہے) کی ایک مجسم شکل ہے۔
قومی اہمیت کے لمحے کے طور پر وزیر اعظم اب اس کامیاب پہل کی نقاب کشائی کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے جو کہ نہ صرف تکنیکی سنگ میل کی تکمیل کا نشان ہے، بلکہ ایک ایسے وژن کی تعبیر ہےجو کبھی بہت دور نظر آتا تھا لیکن اب وہ پہنچ کے اندرہے۔
<><><<>
<><><>
ش ح ۔ م ش ع ۔ اش ق
UR. No. 6664
(Release ID: 2171840)
Visitor Counter : 14