کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کے  سرکاری سیکٹر کے تحت آنے والے اداروں( پی ایس یوز) نے نان ایگزیکٹو کارکنوں کے لیے کارکردگی سے منسلک 1,03,000 روپے کے انعام کا اعلان کیا

Posted On: 26 SEP 2025 9:28AM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت کے تحت، کوئلے کے سرکاری سیکٹر کے تحت آنے والے اداروں( پی ایس یوز) نے آج اپنے نان ایگزیکٹو کارکنان کو 1,03,000 روپے کا پرفارمنس لنکڈ ریوارڈ یعنی کارکردگی سے منسلک انعام(پی ایل آر) کا اعلان کیا۔ان مراعات کا اعلان 25 ستمبر 2025 کو منعقدہ کوئلہ صنعت کے لیے مشترکہ دو فریقی کمیٹی کی معیار سے متعلق کمیٹی کی چھٹی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ پی ایل آر سے کول انڈیا لمیٹڈ، اس کے ذیلی اداروں کے تقریباً 2.1 لاکھ غیر ایگزیکٹو کیڈر ملازمین اور تقریباً 38,000 ایس سی سی ایل کے نان ایگزیکٹیو ملازمین کو فائدہ پہنچے گا۔ حاضری کے لحاظ سے رقم پرو- ریٹا کی بنیاد پر جمع کی جائے گی۔ پی ایل آر کا کل مالی اثر سی آئی ایل کے لیے 2153.82 کروڑ روپے اور ایس سی سی ایل کے لیے 380 کروڑ روپے ہوگا۔

پی ایل آر کا مقصد تمام سی آئی ایل کی سبسڈیریز اور ایس سی سی ایل کے نان ایگزیکٹو ورکرز کے سخت محنت اور تعاون کو تسلیم کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان کی کاوشوں کا منصفانہ صلہ دیا جائے۔ پی ایل آر کی ادائیگی سے تہوار کے موسم میں مزدوروں اور ان کے کنبوں کے لیےبروقت سہارا فراہم ہوا ہے۔

کارکردگی سے منسلک انعام (پرفارمنس لنکڈ ریوارڈ) سی آئی ایل اور کوئلے کی مزدوروں کی فلاح، حوصلہ افزائی اور کانٹریکٹر  کےتعاون کو تسلیم کرنے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ پی ایل آر فراہم کر کے سی آئی ایل کا مقصد اُن نان ایگزیکٹو کارکنان میں پیداواری صلاحیت کو فروغ دینا، حوصلے میں اضافہ کرنا اور ملازمت کے تعلق سے اطمینان کو فروغ دیناہے، جو کمپنی کی مائننگ آپریشنز میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اس طرح آتم نربھر بھارت کی تشکیل میں نمایاں تعاون دیتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –ش م،ص ج)

U. No. 6637


(Release ID: 2171570) Visitor Counter : 9