وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع نے سوچوتسو 2025 کے تحت خصوصی صفائی مہم کی قیادت کی، صفائی دوڑ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ، رضاکاروں کو مبارکباد دی اور شہریوں سے صفائی کو طرز زندگی میں اپنانے کی اپیل کی


آرمی ہیڈ کوارٹر میں’ایک دن ، ایک گھنٹہ ، ایک ساتھ‘ مہم کا انعقاد ، آر ایم نے صاف ستھرے ، سبز ہندوستان کی تعمیر میں نوجوانوں اور مسلح افواج کے کردار پر روشنی ڈالی

’سوچھتا‘ نہ صرف ایک جسمانی عمل ہے بلکہ ایک’ زندگی کا فلسفہ‘ بھی ہے جو نظم و ضبط اور ذمہ داری کی عکاسی کرتا ہے-آر ایم

Posted On: 25 SEP 2025 10:26AM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 25 ستمبر 2025 کو آرمی ہیڈ کوارٹر یونٹ رن کینٹین میں صفائی کی ایک خصوصی پہل، ’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ کی قیادت کی۔ یہ مہم 17 ستمبر 2025 سے 02 اکتوبر 2025 تک وزارت دفاع میں جاری’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کے تحت، سوچھوتسو 2025 کا حصہ تھی۔ تقریب نے صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول پیدا کرنے میں اجتماعی کوششوں کی طاقت کو اجاگر کیا۔ اس سال کا تھیم صاف ستھرے ہندوستان کے وژن کو تقویت دیتے ہوئے قوم کے تہوار کے جذبے سے جوڑتا ہے۔

1.jpg

تقریب کے دوران جناب راج ناتھ سنگھ نے صفائی کے تئیں اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے ’سوچھتاسنکلپ‘ لیا۔ انہوں نے صفائی کے لیے ان کی لگن کے لیے صفائی متروں کو بھی اعزاز سے نوازا اور ایک ماحول دوست، صفر فضلہ والے ماحول کو فروغ دینے کے لیے درخت لگانے کی مہم میں حصہ لیا۔ ایک علامتی اشارے میں، انہوں نے 100 این سی سی کیڈٹس کے ساتھ صفائی دوڑ کو جھنڈی دکھا کر سوچھ بھارت ابھیان کو آگے بڑھانے میں نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کیا۔

2.jpg

 ایک بڑےاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ صفائی صرف صاف ستھرا  ئی نہیں ہے بلکہ ایک’’طرززندگی‘‘ ہے جو نظم و ضبط اور ذمہ داری کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ صاف ستھرا ماحول صحت، ذہنی تندرستی اور اندرونی سکون کو بہتر بناتا ہے، جبکہ ناپاک جگہیں بیماری اور منفیت پھیلا سکتی ہیں۔ ہندوستان کی روایات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صفائی کو ہمیشہ ایک مہذب معاشرے کے نشان کے طور پر اہمیت دی جاتی ہے۔

3.jpg

انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن پر زور دیا کہ صفائی کو ایک عوامی تحریک بننا چاہیے، جس میں ہر کوئی ذمہ داری لے۔ وزارت دفاع اس میں بڑے پیمانے پر مہم، فضلے سے وسائل کے پروگرام، اور کیمپوں اور دفاتر کو صفائی کے ماڈل مراکز میں تبدیل کرنے کے ذریعے اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔

4.jpg

وزیر دفاع نے اس بات پر بھی فخر کا اظہار کیا کہ تمام فوجی کیمپ اب کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہیں، جو مسلح افواج کے نظم و ضبط اور عام لوگوں کی افرادی قوت کی لگن کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک صحت مند، صاف ستھرا اور باشعور معاشرہ قومی سلامتی کا ستون ہے اور ہر ایک پر زور دیا کہ وہ صفائی کو قومی فرض کے طور پر اپنائیں، دوسروں کو صاف، صحت مند اور ترقی یافتہ ہندوستان میں اپنا حصہ ڈالنے کی ترغیب دیں۔

5.jpg

اس مہم میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دویدی، چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، سکریٹری (ای ایس ڈبلیو) ڈاکٹر نتن چندرا، سکریٹری ڈی ڈی آر اینڈ ڈی اور چیرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت، مالیاتی مشیر (دفاعی خدمات) ڈاکٹر مینک ڈی شرما اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

****

UR-6568

(ش ح۔ م  ح۔ ف ر )


(Release ID: 2171047) Visitor Counter : 9