نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نشہ مُکت یووا فار وِکست بھارت، یوتھ سمٹس کا ملک بھر میں 2000 سے زائد مقامات پر انعقاد
پورے بھارت میں لاکھوں نوجوانوں کا نشہ مُکت اور سودیشی بھارت کا عہد
ساٹھ سے زائد روحانی تنظیموں کی ’نشہ مُکت یووا ‘مہم میں قیادت
نوجوانوں کی سرگرمیاں نظم و ضبط، منشیات سے پاک زندگی، اور قوم کی تعمیر کے جذبے کو متاثر کرتی ہیں
Posted On:
21 SEP 2025 4:30PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت (ایم وائی اے ایس) 17ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اور گاندھی جینتی کے دن سیوا پکھواڑا منا رہی ہے۔ اس سال وارانسی میں جولائی کے مہینے میں منعقد ہونے والے یوتھ روحانی سربراہی اجلاس کی رفتار کو آگے بڑھاتے ہوئے، جاری سیوا پکھواڑے کے ایک حصے کے طور پر 21 ستمبر 2025 کو وکست بھارت کے لیے نشہ مُکت یووا - یوتھ سمٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
https://www.instagram.com/reel/DOyByI3kYZj/?igsh=MThweGM0Y3dua2g5dw%3D%3D
https://www.instagram.com/p/DO1FVEDEiil/?igsh=MXNjMDllY2NvNDVmZg%3D%3D
دو ہزار سے زائد مقامات پر یوتھ سمٹس اور دیگر سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں جہاں ہزاروں نوجوان اجتماعی طور پر نشہ مُکت عہد اور سودیشی بھارت عہد لے رہے ہیں۔ اس مہم کی خاص بات یہ ہے کہ نوجوانوں کے امور کی وزارت اور مائی بھارت سہولت کار کے طور پر کام کر رہے ہیں، جبکہ پروگرامز کو روحانی تنظیمیں اپنے نیٹ ورکس، اداروں، اور رضاکاروں کے ذریعے خود مختار طور پر منعقد کر رہی ہیں، جو ملک کی روحانی قیادت اور نوجوانوں کے درمیان تاریخی تعاون کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ایک صحت مند، مضبوط اور خود کفیل وِکست بھارت کے قیام کے قومی وژن کو مزید تقویت ملتی ہے۔
https://www.instagram.com/p/DO1Qqmvkgbv/?igsh=MXVqM2YwZzcwMGZ1ag%3D%3D
https://www.facebook.com/story.php?story_fbid=1240519211453736&id=100064870053643&rdid=mNTmDn1c3nOSpsBs#
ان پروگراموں میں یوگا اور مراقبہ کے سیشنز، سَت سنگ، ثقافتی سرگرمیاں، اور پینل مباحثے شامل ہیں جن میں ڈاکٹرز، مشیران (کاؤنسلرز)، سابق فوجی اہلکار، اور منشیات کے عادی افراد کے صحت یاب ہونے والے افراد شریک ہوتے ہیں۔ ہر سرگرمی ایک مضبوط پیغام دیتی ہے: منشیات سے پاک زندگی گزارنا، نظم و ضبط کو اپنانا، اور معاشرے کے تئیں اپنی ذمہ داری کو قبول کرنا۔
https://www.instagram.com/p/DO1VZ0vklMH/?igsh=MTUwdHlvcWtsZ2tiaw%3D%3D
https://www.instagram.com/p/DO1MtH-AbR-/?igsh=MTI2ZjZ3NjBjM3pjNg%3D%3D
مہم کے جذبے کو مزید تقویت دیتے ہوئے، سسدھ گروو اور داجی جیسے روحانی رہنماؤں کے متاثر کن پیغامات نے نوجوان شرکاء کو مزید توانائی بخشی ہے اور ملک بھر کے ناظرین سے گہرا ربط قائم کیا ہے۔ اس مہم کو سوشل میڈیا پر بھی بھرپور حمایت حاصل ہوئی، جہاں شریک تنظیموں نے اس اقدام کو وسیع پیمانے پر فروغ دیا تاکہ یوتھ سمٹس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس کے علاوہ، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ڈیجیٹل کریئیٹر ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے بھی ویڈیو بائٹس اور پوسٹس کے ذریعے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر اس مہم کی حمایت کی۔ ایک متحدہ تشہیری مہم کو مشترکہ ہیش ٹیگز #NashaMuktYuva اور #MYBharat (نشہ مکت یوااور مائی بھارت)کے تحت یقینی بنایا گیا۔

***
(ش ح۔اس ک ۔ م ذ )
UR-6372
(Release ID: 2169267)