خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
میزورم کے آئی سی ڈی ایس منصوبوں میں پوشن ماہ کا موضوع ’’مین-اسٹریمنگ‘‘بھرپور طور پر فروغ پا رہا ہے
مردوں کو شیر خوار اور نو عمر بچوں کی غذائیت سے متعلق سرگرمیوں میں شامل کیا جا رہا ہے
Posted On:
21 SEP 2025 11:03AM by PIB Delhi
میزورم میں بلکھاوتھلیئر اور تھنگسلتھلیہ آئی سی ڈی ایس منصوبوں نے ’’مَین-اسٹریمنگ‘‘ کے موضوع کے تحت مردوں کو شیر خوار اور کم عمر بچوں کی غذائیت (آئی وائی سی ایف) سے متعلق سرگرمیوں میں فعال طور پر شامل کیا ہے۔
یہ اقدامات مشترکہ والدین کی ذمہ داریوں کو فروغ دینے اور جامع خاندانی و سماجی شمولیت کے ذریعے غذائیت کے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے وضع کیے گئے ہیں۔
آئی وائی سی ایف پروگراموں میں مردوں کی شمولیت کے ذریعے یہ منصوبے نہ صرف روایتی صنفی کرداروں کو چیلنج کر رہے ہیں بلکہ خطے میں بچوں کی غذائیت اور نگہداشت کی حکمتِ عملیوں کی مجموعی مؤثریت کو بھی مضبوط بنا رہے ہیں۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-6364
(Release ID: 2169179)