امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ امورِ صارفین، حکومتِ ہند نے قومی صارف ہیلپ لائن پر جی ایس ٹی شکایات کے ازالے کی سہولت فراہم کی ہے، جو 2025 کی جدید جی ایس ٹی اصلاحات کا حصہ ہے


این سی ایچ نے ایک خصوصی جی ایس ٹی ذیلی زمرہ قائم کرکے صارفین کو بااختیار بنانے کے عمل کو مزید مضبوط کیا ہے

Posted On: 20 SEP 2025 11:42AM by PIB Delhi

محکمہ امورِ صارفین نے قومی صارف ہیلپ لائن (این سی ایچ) کو نیکسٹ-جنریشن (جدید) جی ایس ٹی اصلاحات 2025 کے مطابق ہم آہنگ کرنے کے اقدامات کیے ہیں جو 56ویں جی ایس ٹی کونسل اجلاس میں وزیرِ خزانہ کی صدارت میں منظور ہوئی اور جن کا ویژن معزز وزیراعظم نے یوم آزادی 2025 کے خطاب میں بیان کیا ہے۔

بائیس ستمبر 2025 سے نافذ ہونے والے ترمیم شدہ جی ایس ٹی چارجز، شرحوں اور چھوٹ کے بعد این سی ایچ  پر متوقع صارفین کے سوالات اور شکایات کے ازالے کے لیے آئی این جی آر اے ایم پورٹل پر ایک مخصوص زمرہ فعال کیا گیا ہے۔ اس کیٹیگری میں اہم ذیلی زمرے شامل ہیں جیسے گاڑیاں، بینکنگ، صارفین کی پائیدار اشیاء، ای-کامرس، ایف ایم سی جی اور دیگر، جن میں جی ایس ٹی سے متعلق شکایات درج کی جائیں گی۔

اس اقدام کی تیاری کے لیے مرکزی غیر مستقیم ٹیکس اور کسٹمز بورڈ (سی بی آئی سی) کے اہلکاروں کی جانب سے 11.09.2025 کو ایک افتتاحی تربیتی سیشن منعقد کیا گیا تاکہ این سی ایچ کے مشیران کو جی ایس ٹی سے متعلق سوالات اور شکایات مؤثر طریقے سے سنبھالنے کے قابل بنایا جا سکے۔ حال ہی میں، 17.09.2025 کو سیکریٹری (امورِ صارفین) کی صدارت میں ایک اسٹیک ہولڈر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں معروف ای-کامرس پلیٹ فارمز، صنعت کی ایسوسی ایشنز کے نمائندگان اور صارفین کی پائیدار اشیاء بنانے والی کمپنیوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ مخصوص اشیاء اور خدمات پر جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کے فوائد صارفین تک پہنچائیں۔

یہ ہیلپ لائن اس شعبے کے تحت صارفین کی شکایات سے حاصل شدہ ڈیٹا اور معلومات متعلقہ کمپنیوں، سی بی آئی سی اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ شیئر کرے گی تاکہ متعلقہ قوانین کے تحت بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔ اس اقدام سے جی ایس ٹی کی تعمیل کو مضبوط بنانے اور صارفین کو فعال اسٹیک ہولڈرز کے طور پر شامل کرکے منصفانہ مارکیٹ پریکٹسز میں شراکتی حکمرانی کے ماڈل کو فروغ دینے کی توقع ہے۔

نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن (www.consumerhelpline.gov.in) ملک بھر کے صارفین کے لیے ایک واحد نقطہ رسائی کے طور پر ابھری ہے، جہاں وہ مقدمے سے پہلے کے مرحلے پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ صارفین اب اپنی شکایات 17 زبانوں میں درج کرا سکتے ہیں، جن میں ہندی، انگریزی، کشمیری، پنجابی، نیپالی، گجراتی، مراٹھی، کنڑ، تیلگو، تمل، ملیالم، میتھلی، سنتھالی، بنگالی، اوڑیہ، آسامی اور منی پوری شامل ہیں اور یہ شکایات ٹول فری نمبر 1915 یا شکایات کے ازالے کے مربوط میکانزم (آئی این جی آر اے ایم) کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہیں۔ یہ جامع آئی ٹی پلیٹ فارم مختلف طریقہ کار کی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس میں واٹس ایپ، ایس ایم ایس، ای میل، این سی ایچ ایپ، ویب پورٹل اور اُمنگ ایپ شامل ہیں جو صارفین کو سہولت اور لچک فراہم کرتے ہیں۔

سالوں کے دوران، این سی ایچ ایک مضبوط ماحولیاتی نظام میں تبدیل ہو چکی ہے، جس میں اب تک 1,142 کنورجنس پارٹنرز شامل ہیں، جن میں نجی کمپنیاں، ریگولیٹرز، اوم بڈسمین اور سرکاری ادارے شامل ہیں جس سے مرکزی اور تیز شکایت ازالہ ممکن ہوا ہے۔ ہر شکایت کو شفاف ٹریکنگ اور ازالے کے لیے ایک منفرد ڈاکیٹ نمبر تفویض کیا جاتا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر فی الحال ماہانہ ایک لاکھ سے زائد شکایات موصول ہو رہی ہیں جو صارفین کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں۔

این سی ایچ کی ٹیکنالوجیکل تبدیلی نے اس کی کال ہینڈلنگ کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھا دیا ہے۔ موصول ہونے والی کالز کی تعداد دسمبر 2015 میں 12,553 سے بڑھ کر دسمبر 2024 میں 1,55,138 ہو گئی، جو ہیلپ لائن پر صارفین کے اعتماد میں اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ اسی طرح ماہانہ درج شکایات کی اوسط تعداد 2017 میں 37,062 سے بڑھ کر 2025 میں 1,70,585 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈیجیٹل طریقوں کے تعارف کے بعد تقریباً 65فیصد صارفین کی شکایات آن لائن اور ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے درج کی جا رہی ہیں۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6336


(Release ID: 2168873)