وزارت آیوش
مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو نے یومِ آیوروید 2025 کے سلسلے میں منعقدہ تعارفی پریس کانفرنس سے خطاب کیا
یومِ آیوروید 2025 کا موضوع ’’عوام اور کرۂ ارض کے لیے آیوروید‘‘ بھارت کے پائیدار اور جامع نظامِ صحت کے عزم کی ترجمانی کرتا ہے
آیوروید ڈے کی دسویں سالگرہ 23 ستمبر 2025 کو اے آئی آئی اے، گوا میں منائی جائے گی، جہاں گوا کو عالمی مرکزِ فلاح و بہبود کے طور پر اُبھرتے ہوئے اجاگر کیا جائے گا: جناب پرتاپ راؤ جادھو
’’آیوروید ایک پائیدار، مربوط اور عالمی نظامِ صحت کا حل ہے جو نہ صرف انسانی صحت بلکہ ماحولیاتی فلاح و بہبود کے لیے بھی مفید ہے‘‘: جناب جادھو
Posted On:
19 SEP 2025 1:54PM by PIB Delhi
وزارت آیوش نے آج نئی دہلی کے نیشنل میڈیا سینٹر (این ایم سی) میں یوم آیوروید 2025 کے سلسلے میں تعارفی تقریب کا انعقاد کیا۔ آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود، جناب پرتاپ راؤ جادھو نے میڈیا سے خطاب کیا اوریوم آیوروید کی دسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جانے والی اہم سرگرمیوں اور اقدامات کے بارے میں بتایا۔ یہ دن 23 ستمبر 2025 کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے)، گوا میں منایا جائے گا۔
اپنے خطاب میں وزیر نے آیوروید کی ایک جامع، شواہد پر مبنی اور ماحولیاتی طور پر پائیدار نظامِ صحت کے طور پر صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آیوروید صرف ایک طبی سائنس نہیں بلکہ ایک طرزِ زندگی ہے جو افراد کو ان کے ماحول کے ساتھ ہم آہنگ کرتی ہے۔ آیوش پر پہلی آل انڈیا این ایس ایس او سروے کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب جادھو نے آیوروید کی دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں وسیع پیمانے پر قبولیت پر زور دیا، جہاں یہ علاج کا سب سے زیادہ رائج نظام ہے۔
جناب جادھو نے بتایا کہ حکومت ہند نے 23 ستمبر کو یوم آیوروید کی مقررہ سالانہ تاریخ کے طور پر نوٹیفائی کرکے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے ، جس سے اسے ایک عالمگیر کیلنڈرکے طور پر شناخت ملی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کا موضوع ’’عوام اور کرہ ارض کے لیے آیوروید‘‘آیوروید کو عالمی صحت اور ماحولیاتی بہبود کے لیے ایک پائیدار ، مربوط حل کے طور پر آگے بڑھانے کے لیےبھارت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔
وزیر نے یوم آیوروید 2025 کے موقع پر وزارت آیوش کی جانب سے عوام کو مرکز بناتے ہوئے کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا۔ ان میں طلباء کے لیے ’’ لٹل اسٹیپس ٹو ویلنیس‘‘ جیسی آگاہی مہمات، جھوٹے اشتہارات کے خلاف ’’لیڈ دی مس لیڈ‘‘ مہم، موٹاپے کے لیے ’’آیوروید آہارہ‘‘، اور پودوں و حیوانات کی صحت کے لیے آیوروید پر مبنی پروگرام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خاص توجہ ’’کینسر کی دیکھ بھال کا یکجا نظام‘‘(انٹیگریٹنگ کینسر کیئر)، ’’آیوروید میں ڈیجیٹل انقلاب‘‘(دی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن آف آیوروید)اور ’’ سمہیتا سے سمواد‘‘پر دی جائے گی، جو کہ سیارے کی فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے میڈیا کے ساتھ اشتراک عمل ہے۔
2016 میں یوم آیوروید کے آغاز سے لے کر اب تک کے سفر کا جائزہ لیتے ہوئے ، جناب جادھو نے کہاکہ 2024 کے ایڈیشن میں 150 سے زائدممالک نے شرکت کی ۔ انہوں نے 9 ویں یوم آیوروید کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی ، جن میں اے آئی آئی اے کے فیز II کا افتتاح ، آیوروید میں چار سینٹرز آف ایکسی لینس کا قیام ، اور عزت مآب وزیر اعظم کے ذریعے ’’دیش کا پراکرتی پریکشن ابھیان‘‘ کا آغاز شامل ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 12,850 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری نے مجموعی صحت کی دیکھ بھال میں آیوروید کے کردار کو مضبوط کیا ہے ۔
اس موقع پر اے آئی آئی اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پردیپ کمار پرجاپتی نے آنے والے جشن کی تفصیلات پیش کیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 10 ویں یوم آیوروید میں بیداری پروگرام ، ڈیجیٹل مہمات ، بین وزارتی تعاون ، نیشنل دھنونتری آیوروید ایوارڈز 2025 ، اور موٹاپے کی روک تھام ، کینسر سے متعلق بیداری ، طلباء کی رسائی ، جانوروں اور پودوں کی صحت ، اور ڈیجیٹل انضمام پر مشتمل ذیلی موضوعات شامل ہوں گے ۔ مائی گورنمنٹ اور مائی بھارت پلیٹ فارم پر ’’آئی سپورٹ آیوروید‘‘ جیسے اقدامات کے ذریعے بھی عوامی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔
پیش نظارہ پیش کرنے والے پروگرام میں آیوش کی وزارت کے ڈی ڈی جی جناب ستیہ جیت پال ، پی آئی بی کے پرنسپل ڈی جی جناب دھیریندر اوجھا اور ڈاکٹر پی کے پرجاپتی ، ڈائریکٹر ، اے آئی آئی اے سمیت سینئر معززین نے شرکت کی ۔ میڈیا اور پریس کے نمائندے بھی موجود تھے ۔


.................................................... ...................................................
) ش ح – ش آ- ن ع)
U.No. 6277
(Release ID: 2168496)