ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کی وزارت نے سوچھتا ہی سیوا- 2025 (ایس ایچ ایس)مہم کے آغاز کا فخر کے ساتھ اعلان کیا
اس سال کا تھیم،‘سوچھّوتسو’، صفائی کو ایک اجتماعی کوشش اور کمیونٹی کی شمولیت کے تہوار کے طور پر منانے پر زور دیتا ہے
Posted On:
18 SEP 2025 1:55PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت نے سوچھتا ہی سیوا- 2025 مہم کے آغاز کا فخر کے ساتھ اعلان کیا، جو ایک ملک گیر پہل ہے ،جس کا مقصد روزمرہ کی زندگی میں صفائی اور حفظان صحت کے عزم کو تقویت دینا ہے۔ یہ مہم 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک ٹیکسٹائل کی وزارت کے تحت تمام تنظیموں میں منائی جارہی ہے۔

اس سال کا تھیم،‘سوچھّوتسو’، صفائی کو ایک اجتماعی کوشش اور کمیونٹی کی شمولیت کے تہوار کے طور پر منانے پر زور دیتا ہے۔ اس تھیم کے تحت، وزارت اور اس سے منسلک تنظیمیں حفظان صحت، ماحولیاتی تحفظ اور شہری بیداری پر توجہ مرکوز کرنے والے اقدامات کا ایک سلسلہ چلائیں گی۔ صفائی مہم دفتر کے احاطے، تعلیمی اداروں کے کیمپس، عوامی علاقوں میں چلائی جائے گی، جس میں ملازمین، طلباء، سول سوسائٹی گروپس، مقامی کمیونٹیز اور بڑے پیمانے پر عوام کی فعال شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔




مہم کے آغاز کے ساتھ ہی وزارت نے درج ذیل سرگرمیاں انجام دی ہیں۔
- اے ایس اینڈ ایف اے (ٹیکسٹائل)نے وزارت ٹیکسٹائل، صنعت بھون نئی دہلی کے عہدیداروں کو صفائی کو اپنی روزمرہ کی زندگی کے ایک لازمی حصہ کے طور پر اپنانے کے لیے سوچھتا کا عہد کروایا۔
- وزارت کے ماتحت تمام تنظیموں کے ذریعے سوچھتا عہد بھی لیا گیا ہے۔
- وزارت اور دیگر اداروں میں دفتر کی عمارت میں نمایاں جگہوں پر سٹینڈز لگائے گئے ہیں۔
- وزارت اور اس کی تمام تنظیموں کی ویب سائٹس کے ڈیش بورڈ پر سوچھتا ہی سیوا کا بینر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔
- وزارت اور دیگر اداروں میں دفتر کی عمارت میں نمایاں جگہوں پر سیلفی پوائنٹ لگائے گئے ہیں۔
- زیادہ سے زیادہ رسائی اور مصروفیت کو یقینی بنانے کے لیے مہم کی سرگرمیوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جا رہا ہے ،جس سے صفائی کے پیغام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔





********
ش ح۔اس ک۔ن ع
U-6209
(Release ID: 2168038)