زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں وکست  کرشی سنکلپ ابھیان کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے جا رہا ہے


ربیع کی فصل کی 16 روزہ مہم 3 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک چلے گی

پیر 15 ستمبر سے 16 ستمبر تک دہلی میں ہونے والی دو روزہ قومی ربیع کانفرنس کی تیاریاں مہم سے قبل مکمل ہو چکی ہیں

مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ کی ہدایت پر پہلی بار ربیع کانفرنس دو دن کی ہوگی، کرشی وگیان کیندروں کے سائنسدان بھی شرکت کریں گے

کانفرنس میں ریاستوں کے زراعت کے وزراء اور اعلیٰ زراعت افسران مہم سے پہلے مختلف موضوعات پر غور و فکر کریں گے

Posted On: 13 SEP 2025 5:41PM by PIB Delhi

وکست کرشی سنکلپ مہم  کے پہلے مرحلے کی زبردست کامیابی کے بعد، مہم کا دوسرا مرحلہ مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ پچھلی بار مہم خریف کی فصل کے لیے شروع کی گئی تھی اور اب ربیع کی فصل کے لیے، ملک بھر کے زرعی سائنسدان اس مہم کے ذریعے گاؤں گاؤں جا کر کسانوں سے ملیں گے، ضروری معلومات فراہم کریں گے، ان کے مسائل سنیں گے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 'لیب سے زمین' کے منتر کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ مہم کی تیاریوں کے سلسلے میں، 15 ستمبر سے نئی دہلی کے پوسا میں دو روزہ 'قومی زراعت کانفرنس- ربیع ابھیان 2025' کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ربیع کی فصلوں کے لیے دو روزہ قومی کانفرنس ملک بھر کے زرعی ماہرین، سائنسدانوں، پالیسی سازوں اور ریاستی حکومتوں کے سینئر نمائندوں کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرے گی، جہاں ربیع 2025-26 کی بوائی کے موسم سے متعلق تیاریوں، پیداواری اہداف اور حکمت عملیوں پر گہرائی سے بات چیت ہوگی۔ اس کانفرنس کی صدارت مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کریں گے۔ اس موقع پر کئی ریاستوں کے وزیر زراعت، مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سکریٹری، آئی سی اے آر کے ڈائرکٹر جنرل اور دیگر متعلقہ مرکزی وزارتوں اور ریاستوں کے سینئر افسران موجود رہیں گے۔

مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ کی ہدایات پر پہلی بار ربیع سمیلن دو دن کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے جس میں زراعت سے متعلق چیلنجوں اور ربیع سیزن کی فصلوں کے لیے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے مختلف موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔

پہلے دن مرکز اور ریاستوں کے عہدیداروں کے درمیان اہم موضوعات پر بات چیت ہوگی۔ 16 ستمبر کو تمام ریاستوں کے وزرائے زراعت اور مرکزی وزیر زراعت اور ریاستی وزیر کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوگی، جس میں کسانوں تک جدید ٹیکنالوجی اور بیجوں کو مؤثر طریقے سے کیسے پہنچایا جائے اس کے لیے گہری سوچ اور جائزہ لیا جائے گا۔ تمام ریاستوں کے افسران اپنی ٹیموں کے ساتھ اس میں حصہ لیں گے، پہلی بار کرشی وگیان کیندر کے سائنسدانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جو علاقائی تجربات اور چیلنجوں کو شیئر کریں گے اور مستقبل کی حکمت عملی طے کریں گے۔

پروگرام کے تحت مختلف موضوعات پر متوازی ٹیکنیکل سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان میں ماہرین، سائنس دانوں اور ریاستوں کے نمائندوں کی جانب سے پریزنٹیشن دیے جائیں گے اور کھلی بحث کے ذریعے عملی حل پیش کیے جائیں گے۔ خاص طور پر مندرجہ ذیل موضوعات پر بات کی جائے گی۔

موسمیاتی رواداری، مٹی کی صحت اور کھاد کا متوازن استعمال - مٹی کے بہتر انتظام اور متوازن غذائیت پر زور۔

• معیاری بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات اور فارم کا پتہ لگانے کی اہلیت - درست زرعی معلومات اور ڈیجیٹل نگرانی۔

• باغبانی کی تنوع - حکمت عملی جو آمدنی میں اضافہ اور برآمدی صلاحیت پر مرکوز ہے۔

• مؤثر توسیعی خدمات اور کرشی وگیان کیندرز کردار – کسانوں تک جدید ترین ٹیکنالوجی اور علم پہنچانا۔

• مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کا تال میل – اسکیموں کی بہتر ہم آہنگی اور ریاستوں کے تجربات کا اشتراک۔

قدرتی کاشتکاری - کم لاگت اور ماحول دوست کاشتکاری کے طریقے۔

• دالوں اور تیل کے بیجوں پر خصوصی زور دینے کے ساتھ فصلوں کی تنوع اور ربیع کی فصلوں کے دوران دالوں اور تیل کے بیجوں کے رقبہ اور پیداوار میں اضافے کے لیے حکمت عملی - خود کفالت اور غذائی تحفظ کو فروغ دینا۔

• ربیع کی فصلوں کے دوران کھاد کی دستیابی کی صورتحال - بروقت فراہمی اور تقسیم کے نظام کا جائزہ۔

• مربوط کاشتکاری کے نظام

کانفرنس میں مختلف ریاستوں کی کامیابیوں اور بہترین طریقوں کو شیئر کیا جائے گا تاکہ انہیں دوسری ریاستوں میں بھی لاگو کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ ماہرین موسم کی پیشن گوئی، کھاد کے انتظام، زرعی تحقیق اور تکنیکی مداخلت سے متعلق موضوعات پر اپنے خیالات پیش کریں گے۔

یہ کانفرنس نہ صرف ربیع 2025-26 کے سیزن کے لیے ایکشن پلان اور پیداواری حکمت عملی کو سمت دے گی بلکہ یہ کسانوں کی آمدنی میں اضافے، پائیدار زرعی نظام اور قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کی جانب بھی ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔

مرکزی حکومت کسانوں کی خوشحالی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت کسان بھائیوں اور بہنوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ نے وزیر اعظم کے 'لیب سے زمین' کے وژن کے ساتھ خریف کی فصل کے لیے 'وکاسیت کرشی سنکلپ ابھیان' شروع کیا تھا، جس میں 29 مئی سے 12 جون 2025 تک مختلف ریاستوں کا دورہ کرتے ہوئے، انہوں نے خود کسانوں سے براہ راست بات چیت کرکے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔ پہلے مرحلے میں سائنسدانوں کی 2,170 ٹیمیں گاؤں گاؤں گئی، جہاں کسانوں نے پرجوش انداز میں سائنسدانوں سے بات چیت کی اور کاشتکاری سے متعلق ضروری معلومات حاصل کیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھی مہم کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اسے ایک تاریخی قدم قرار دیا۔

پچھلی بار کی طرح اس بار بھی ملک کے کسان بھائی اور بہنیں اس مہم کو لے کر بہت پرجوش اور پر امید ہیں، ایک بار پھر امید کی جا رہی ہے کہ اس بار بھی یہ مہم کسانوں کی بڑی تعداد تک پہنچے گی اور کھیتی کو ایک نئی سمت دے گی،اور یہ  نظریاتی نہیں بلکہ ایک عملی مقصد ثابت ہو گی۔

ش ح ۔ ال

UR-5972

 


(Release ID: 2166312) Visitor Counter : 2