وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

دبئی کے ولی عہد عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میں آئی آئی ایم احمد آباد (آئی آئی ایم اے) کے پہلے بیرون ملک کیمپس کا افتتاح کیا


آئی آئی ایم احمد آباد دبئی کیمپس تعلیمی عالمگیریت کی سمت میں ایک بڑی پیش رفت ہے: جناب دھرمیندر پردھان

دبئی نے آئی آئی ایم احمد آباد کیمپس کے ساتھ ’انڈین ان اسپرٹ، گلوبل ان آؤٹ لک‘ کے لیے مثالی لانچ پیڈ فراہم کیا-جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 11 SEP 2025 6:24PM by PIB Delhi

دبئی کے ولی عہد شہزادہ ، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے آج دبئی میں ہندوستان کے پریمیئر بزنس اسکول ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ احمد آباد (آئی آئی ایم اے) کے پہلے بیرون ملک کیمپس کا افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان اور اس تقریب میں متحدہ عرب امارات اعلیٰ تعلیم و سائنسی تحقیق کے قائم مقام وزیر عزت مآب ڈاکٹر عبدالرحمٰن عبدالمنان العور نے شرکت کی ۔

1.jpg

2.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ دبئی کے ولی عہد عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کے ذریعےدبئی میں آئی آئی ایم احمد آباد کےکیمپس کا افتتاح کیا جانا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کے مطابق ہندوستان کی تعلیم کی عالمگیریت کی سمت میں ایک اور بڑی پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی ایم احمد آباد کادبئی کیمپس ہندوستان کی بہترین صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لے جائے گا۔ دبئی نے آج آئی آئی ایم احمد آباد بین الاقوامی کیمپس کی میزبانی کرکے ’ہندوستانی جذبے، عالمی نقطۂ نظر‘ کے اخلاقی اصولوں کو بہترین لانچ پیڈ فراہم کیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان-متحدہ عرب امارات کے علمی تعاون میں شاندار اضافہ کرنے پر عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کا شکریہ ادا کیا۔

متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کے سفیر جناب سنجے سدھیر، دبئی میں ہندوستان کے قونصل جنرل جناب ستیش سیون، بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین جناب پنکج پٹیل اورآئی آئی ایم اےکے ڈائرکٹر پروفیسر بھرت بھاسکر اور وزارت کے سینئر عہدیدار موجود تھے۔عزت مآب شیخ حمدان کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے معززین بشمول کابینی امور کےوزیرعزت مآب محمد بن عبداللہ القرقاوی ؛ بین الاقوامی امداد باہمی کی وزیر مملکت عزت مآب ریم بن ابراہیم الہاشمی؛ وزیر تعلیم سارہ عزت مآب بنت یوسف الامیری ؛معیشت اور سیاحت کے محکمہ کے ڈائرکٹر جنرل عزت مآب ہلال سعید المری ؛ اور علم اور انسانی ترقی سے متعلق اتھارٹی کی ڈائرکٹر جنرل عزت مآب عائشہ عبداللہ میران ۔

وزیر موصوف  نےمتحدہ عرب امارات کے اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق کے قائم مقام وزیر ڈاکٹر عبد الرحمان عبدالمنان العور سے بھی ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے اعلیٰ تعلیم میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور علم کے رابطوں کو مزید بڑھانےکے ساتھ ساتھ علم، اختراع اور تحقیق کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا ایک اہم جزو بنانے پر اتفاق کیا۔ اہم اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں مشترکہ تحقیق، صلاحیت سازی اور دو طرفہ ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

جناب پردھان نے دبئی میں ہندوستانی تعلیمی اداروں کے تعاون، خاص طور پر باہمی ترجیحات کو آگے بڑھانے اور عالمی رابطے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں مزید اعلی معیار کے ہندوستانی اداروں کے قیام کے لیے فراہم کردہ تعاون کی ستائش کے لیے ڈاکٹر عبدل رحمان العور کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان ٹیلنٹ کا عالمی ہاٹ اسپاٹ ہے اور متحدہ عرب امارات عالمی اقتصادی ہاٹ اسپاٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات دونوں عوام کے درمیان رابطے کو مضبوط کرنے اور اپنے صدیوں پرانے اور مضبوط تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

3.jpg

3.gif

بعد میں، وزیر موصوف نے دبئی میں منی پال یونیورسٹی کیمپس کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سمبیوسس، بی آئی ٹی ایس پلانی، ایم آئی ٹی، امیٹی اور دیگر سمیت ہندوستانی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے پرنسپل کے ساتھ گول میز بات چیت کی۔ جناب پردھان نے متحدہ عرب امارات کے تعلیمی نقطۂ نظر اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ وزیر موصوف نے تحقیقی ویلیو چین کو تحقیقی مقالے کی اشاعت سے پروڈکٹائزیشن اور مارکیٹنگ کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عالمی تعلیم، اختراع اور صنعت کاری کے نقشے پر برانڈ انڈیا کو مضبوط بنانے پر نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔

جناب پردھان نے متحدہ عرب امارات میں 109 ہندوستانی نصاب والے اسکولوں کے پرنسپل کے ساتھ بھی بات چیت کی ۔ دیگر جی سی سی ممالک میں سی بی ایس ای اسکولوں کے پرنسپل اور تمام عالمی سی بی ایس ای اسکولوں نے ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔ اس موقع پر جناب پردھان نے جی سی سی ممالک کے سی بی ایس ای اسکولوں میں 12 اٹل ٹنکرنگ لیبز کے قیام کا اعلان کیا تاکہ طلباء میں سائنسی تحقیقات اور ایس ٹی ای ایم پروجیکٹوں کے ذریعے صنعت کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

5.jpg

دبئی میں ہندوستانی قونصل خانے میں منعقدہ ایک علامتی تقریب میں، جناب پردھان نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی ’’ایک پیڑ ماں کے نام 2.0‘‘ مہم کے تحت متحدہ عرب امارات کے قومی درخت، غاف کے درخت کا ایک پودا لگایا۔ جناب پردھان نے کہا کہ یہ متحدہ عرب امارات میں استحکام اور امن کی ایک تاریخی اور ثقافتی علامت ہے۔ قونصل خانے میں موجود غاف کا درخت ہندوستان-متحدہ عرب امارات کی دوستی کے سدا بہار عہد نامے کے طور پر بھی کھڑا ہوگا۔

اس دورے نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پائیدار دوستی کی تصدیق کی، جس کی بنیاد باہمی احترام، مشترکہ امنگوں اور آنے والی نسلوں کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کا وژن ہے۔ جناب پردھان نے تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا اور ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک متحرک اور شمولیاتی تعلیمی ماحولیاتی نظام کی تشکیل میں مسلسل تعاون کی امید ظاہر کی۔

6.jpg

****

 

ش ح۔ک ح۔ م ش

U. No. 5919


(Release ID: 2165923) Visitor Counter : 2