بھارتی چناؤ کمیشن
ای سی آئی نے ملک گیر ایس آئی آر کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف انتخابی افسران کی کانفرنس کا انعقاد کیا
Posted On:
10 SEP 2025 8:30PM by PIB Delhi
بھارت کے انتخابی کمیشن نے نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ یعنی جمہوریت اور انتخاب کے انتظام کیلئے بھارت کا بینالاقوامی انسٹی ٹیوٹ (آئی آئی آئی ڈی ای ایم) میں اس سال چیف الیکٹورل افسران کی تیسری کانفرنس کا انعقاد کیا۔
کانفرنس کا افتتاح چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے الیکشن کمشنرز ڈاکٹر سکھ بیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کی موجودگی میں کیا۔ کمیشن نے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے چیف انتخابی افسران کے دفاتر کی قومی سطح پر خصوصی نظرثانی رجسٹریشن (ایس آئی آر) مشق کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا۔
بہار کے چیف انتخابی افسر نے حکمت عملیوں، رکاوٹوں اور اپنائے گئے بہترین طریقوں پر ایک پریزنٹیشن دی تاکہ ملک کے باقی چیف انتخابی افسران ان کے تجربات سے سیکھ سکیں۔
چیف انتخابی افسران نے اپنی اپنی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹرز کی تعداد، آخری ایس آئی آر کی اہلیت کی تاریخ، اور آخری مکمل شدہ ایس آئی آر کے مطابق الیکٹورل رول کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشنز دیں۔ چیف انتخابی افسران نے پچھلے ایس آئی آر کے بعد الیکٹورل رول کی ڈیجیٹائزیشن اور ریاستی/یونین ٹیریٹری چیف انتخابی آفیسر کی ویب سائٹ پر اپ لوڈنگ کی صورتحال بھی پیش کی۔
انہوں نے موجودہ ووٹروں کو آخری ایس آئی آر کے مطابق ریاست/یونین ٹیریٹری میں ووٹروں کے ساتھ میپنگ کی صورتحال بھی بتائی۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کمیشن کی اس پہل پر یکساں عمل درآمد ہو کہ کوئی پولنگ اسٹیشن پر 1,200 سے زیادہ ووٹرز نہ ہوں، پولنگ اسٹیشنز کی تنظیم نو کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
چیف انتخابی افسران نے اس مقصد کے لیے تجویز کردہ دستاویزات بھی پیش کیں کہ کوئی اہل شہری الیکٹورل رول سے باہر نہ رہے اور کوئی غیر اہل شخص اس میں شامل نہ ہو۔ اس بات پر دوبارہ زور دیا گیا کہ ان دستاویزات کو اہل شہریوں کے لیے جمع کروانے میں آسانی کو فروغ دینا چاہیے۔
کمیشن نے ضلع انتخابی افسران (ڈی ای اوز)، الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (ای آر اوز)، اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (اے ای آر اوز)، بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل اوز) اور بوتھ لیول ایجنٹس (بی ایل ایز) کی تقرری اور تربیت کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا
***
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :5868 )
(Release ID: 2165456)
Visitor Counter : 2