وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم جورجیا میلونی سے بات چیت کی


دونوں قائدین نے بھارت – اٹلی کلیدی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی عہدبستگی کا اعادہ کیا

دونوں قائدین نے یوکرین میں تنازعہ کے پر امن اور جلد ازجلد حل  پر تبادلہ خیال کیا

وزیر اعظم میلونی نے بھارت – یوروپی یونین ایف ٹی اے کی جلد از جلد تکمیل کے لیے حمایت کا اظہار کیا

دونوں قائدین نے بھارت مشرق وسطیٰ یوروپ اقتصادی گلیارہ  (آئی ایم ای ای ای سی )پہل قدمی کے تحت کنکٹیویٹی  کو فروغ دینے کا عہد کیا

Posted On: 10 SEP 2025 6:23PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اٹلی کی وزیر اعظم محترمہ جورجیا میلونی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں قائدین نے سرمایہ کاری، دفاع، سلامتی، خلاء، سائنس اور تکنالوجی، تعلیم، عوام سے عوام کے مابین تعلقات اور انسداد دہشت گردی جیسے شعبوں میں باہمی کلیدی شراکت داری میں ہونے والی پیش رفت کا مثبت انداز میں جائزہ لیا ۔ دونوں قائدین نے مشترکہ کلیدی منصوبہ عمل 2025-29 کے مطابق شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے باہمی دلچسپی کے حامل علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یوکرین میں تنازعہ کے جلد اور پرامن حل کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ پی ایم مودی نے اس سمت میں کوششوں کے لیے ہندوستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم میلونی نے جلد از جلد باہمی مفاد کے حامل بھارت -یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کو مکمل کرنے اور 2026 میں ہندوستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والی اے آئی امپیکٹ سربراہ کانفرنس کی کامیابی کے لئے اٹلی کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں قائدین نے بھارت مشرق وسطی یورپ اقتصادی گلیارہ (آئی ایم ای ای ای سی) پہل قدمی کے تحت کنکٹیویٹی کو فروغ دینے کے اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں قائدین نے ایک دوسرے کے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:5858


(Release ID: 2165417) Visitor Counter : 2