لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا اسپیکر 11 ستمبر کو بنگلورو میں 11 ویں سی پی اے انڈیا ریجن کانفرنس کا افتتاح کریں گے


کرناٹک کے گورنر ، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ اور دیگرسرکردہ شخصیات تقریب میں شرکت کریں گے

کانفرنس کا ایجنڈا ’قانون سازیہ کے ایوانوں میں مباحثے اور تبادلۂ خیال: لوگوں میں اعتماد سازی، ان کی امنگوں کی تکمیل‘ ہے ۔

Posted On: 10 SEP 2025 5:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 10 ستمبر 2025:  لوک سبھا اسپیکر ، جناب اوم برلا ، جو سی پی اے انڈیا ریجن کے چیئرپرسن ہیں ، 11 ستمبر 2025 کو ودھان سودھا ، بنگلورو میں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) انڈیا ریجن کی 11 ویں کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔  اس کانفرنس کا موضوع ’مقننہ کے ایوانوں میں مباحثے اورتبادلۂ خیال: لوگوں کا اعتماد بڑھانا  اور لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنا‘ ہے ۔

افتتاحی اجلاس کے دوران کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب سدارامیا، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش اور دیگر معززین اجتماع سے خطاب کریں گے ۔  اسپیکر ، کرناٹک قانون ساز اسمبلی ، جناب یو ٹی خادر فرید استقبالیہ خطاب کریں گے ، جبکہ سکریٹری ، سی پی اے کرناٹک برانچ  شکریہ ادا کریں گے ۔

ودھان سودھا کی شاندار سیڑھیوں پر ہونے والی افتتاحی تقریب میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے قانون سازوں کے چیئر پرسنز/اسپیکرز پر مشتمل پریذائیڈنگ افسران کی شرکت ہوگی ۔

کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت اور لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا 13 ستمبر 2025 کو اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

تین روزہ پروگرام (11سے13 ستمبر) کی میزبانی سی پی اے کرناٹک برانچ کے زیراہتمام کرناٹک قانون ساز اسمبلی کر رہی ہے ۔  جناب برلا اس موقع پر ایک نمائش کا افتتاح کریں گے اور ایک یادگاری علامت کا بھی اجراء کریں گے ۔

سی پی اے کے چیئرپرسن اورسکریٹری جنرل کے ساتھ غیر ملکی پارلیمنٹ کے پریذائیڈنگ افسران کو بھی کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے ۔

کانفرنس کے دوران ، پریذائیڈنگ افسران ، ڈپٹی پریذائیڈنگ افسران  اور ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے قانون سازوں کے سکریٹریوں سمیت مندوبین پارلیمانی اہمیت کے معاملات پر غور و خوض کریں گے ۔  مکمل اجلاس خیالات کے تبادلے ، بہترین طور طریقوں سے ایک دوسرے کو آشنا کرنے اور پورے ہندوستانی خطے میں پارلیمانی اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کریں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ ا ع خ۔ص ج)

U. No. 5852


(Release ID: 2165357) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Bengali , Tamil , Kannada