نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یواین ڈی پی) کے تعاون سے 09 ستمبر 2025 کو نئی دہلی میں ‘‘قومی کثیر الجہتی غربت اشاریہ (ایم پی آئی): عوامی رسائی اور قومی صلاحیت کو مضبوط بنانا’’ کے عنوان سے ایک قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 10 SEP 2025 2:41PM by PIB Delhi

ورکشاپ میں بھارت کے کثیر الجہتی غربت اشاریہ (ایم پی آئی) کے سفر اور اس کے حساب کتاب کے تکنیکی طریقۂ کار پر روشنی ڈالی گئی۔

نیتی آیوگ نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یواین ڈی پی) کے تعاون سے اسٹیٹ سپورٹ مشن کے تحت نیتی–اسٹیٹ ورکشاپ سیریز کے حصے کے طور پر ایک روزہ قومی ورکشاپ ‘‘قومی کثیر الجہتی غربت اشاریہ (ایم پی آئی): عوامی رسائی اور قومی صلاحیت کو مضبوط بنانا’’ کا انعقاد 9 ستمبر 2025 کو دہلی میں کیا۔

اس کانفرنس میں ملک کی 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر سرکاری عہدیداران، حکومت ہند کی مختلف وزارتوں کے نمائندے، اقوام متحدہ کی ایجنسیاں (یواین ڈی پی ،یواین آر سی او) اور متعدد تھنک ٹینکس (انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک گروتھ، آئی آئی ٹی روڑکی، این سی اے ای آر، سی ای ای ڈبلیو، انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ڈویلپمنٹ اور نَج انسٹی ٹیوٹ) شریک ہوئے۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین جناب سمن کے. بیری نے کی، جس میں ممتاز مقررین  پروفیسر ایس. مہندر دیو، چیئرمین، ای اے سی-پی ایم ، ڈاکٹر وی. کے. پال، ممبر، نیتی آیوگ، جناب شومبی شارپ، بھارت میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر سورو بھ گرگ، سکریٹری، ایم او ایس پی آئی، ڈاکٹر سبینا الکائر، ڈائریکٹر، اوپی ایچ آئی، جناب راجب کمار سین، پروگرام ڈائریکٹر، نیتی آیوگ نے بصیرت انگیزخطاب کیا۔اس اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایم پی آئی ایک ایساعنصر ہے جو غربت میں مؤثر کمی، بہتر طرز حکمرانی، اور پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے حصول کو یقینی بناتا ہے۔

بعد ازاں ایک پینل ڈسکشن منعقد ہوا جس میں اس بات پر گفتگو کی گئی کہ ریاستیں کس طرح سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کی اسکیموں میں ڈیٹا کا استعمال کر رہی ہیں اور مستقبل میں ایم پی آئی کو ان کوششوں میں کس طرح شامل کیا جا سکتا ہے۔ پینلسٹوں نے ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے ذریعے پروگراموں کے ڈیزائن اور عمل درآمد کو مؤثر بنانے پر زور دیا۔ اس دوران یہ تجاویز بھی سامنے آئیں کہ سروے کی مدت کو کم کیا جائے اور موجودہ اعداد و شمار کو مزید بہتر بنایا جائے۔ اس موقع پر مختلف ریاستوں کے اقدامات کے تجربات بھی شیئر کیے گئے جیسے تمل ناڈو کا "وزیر اعلیٰ کا  ناشتہ اسکیم"

 اتر پردیش کا سمبھَو ابھیان، آندھرا پردیش کا‘‘زیرو پاورٹی – پی4’ اڈیشہ کا سوشیل پروٹیکشن ڈیلیوری پلیٹ فارم۔

ورکشاپ میں ایک خصوصی اجلاس بھی شامل تھا جس میں قومی ایم پی آئی کی تکنیکی طریقۂ کار اورکسی کو پیچھے نہ چھوڑا جائے (ایل این اوبی) تجزیہ پر توجہ دی گئی۔

 

اختتامی سیشن میں ایک عملی مشق کروائی گئی، جس میں ایک نمونہ ڈیٹا سیٹ کے ذریعے ایکسَل میں ایم پی آئی کا حساب کتاب کرنے کا مظاہرہ کیا گیا تاکہ شرکاء ان اعداد و شمار کے پس منظر کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

*****

(ش ح ۔ ع ح۔ش ب ن

U. No. 5839


(Release ID: 2165257) Visitor Counter : 2