الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
سیمیکون انڈیا 2025 ،عالمی سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم میں بھارت کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
سیمی کنڈکٹر صنعت کے سرکردہ سی ای اوز نے بھارت کے ترقی پذیر ایکو نظام اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کو سراہا
وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘ دنیا کے سیمی کنڈکٹر شعبے کے سرکردہ سی ای اوز کا بھارت کی صلاحیت پر اعتماد پوری طرح عیاں ہے اور وہ بھارت کو سیمی کنڈکٹر اختراع اور مینوفیکچرنگ کے ایک عالمی مرکز کے طور پر پورا بھروسہ کر رہے ہیں
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ‘‘ ہم ایک مکمل ایکو نظام تشکیل دے رہے ہیں، جہاں ڈیزائننگ، مینوفیکچرنگ، پیکیجنگ اور اعلیٰ ٹیکنا لوجی کے حامل آلات سب کچھ یہیں بھارت میں دستیاب ہوگا ’’
Posted On:
04 SEP 2025 8:24PM by PIB Delhi
سیمیکون انڈیا 2025، جو ملک کی سب سے بڑی سیمی کنڈکٹر کانفرنس ہے، آج نئی دلّی کے دوارکا میں واقع یشو بھومی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ، جو بھارت کے ایک اہم سیمی کنڈکٹر طاقت بننے کے سفر میں اہم سنگِ میل ہے۔
یہ کانفرنس 2 سے 4 ستمبر ، 2025 ء تک منعقد ہوئی ، جس میں 350 سے زائد کمپنیوں نے نمائش میں حصہ لیا اور 48 ممالک و خطوں سے نمائندگان نے اس میں شرکت کی ۔ اس پروگرام میں چار کنٹری پویلین، 6 کنٹری راؤنڈ ٹیبلز اور افرادی قوت کی سے متعلق ترقیاتی پویلین بھی شامل تھے۔ تین روزہ کانفرنس کے ایجنڈے میں سیمی کنڈکٹر ڈیزائن، فیب اور ڈسپلے مینوفیکچرنگ، پیکیجنگ، تحقیق و ترقی، ریاستی پالیسیوں اور ایکو نظام کی ترقی جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ مجموعی طور پر اس پروگرام میں 35000 رجسٹریشن، 30000 وزٹرز اور 25000 آن لائن ناظرین نے شرکت کی ۔
سیمیکون انڈیا 2025 کو الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ( ایم ای آئی ٹی وائی ) کے تحت انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن ( آئی ایس ایم ) اور عالمی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن ایس ای ایم آئی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ اس تاریخی پروگرام میں عالمی صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں، تعلیمی برادری ، کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کو ایک پلٹ فارم پرلایا گیا ، جس سے سرمایہ کاری، باہمی بات چیت اور اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ حاصل ہوا ۔ اس نے بھارت کی سیمی کنڈکٹر امنگوں کو آگے بڑھانے میں ایک محرک کے طور پر کام کیا نیز مختلف ملکوں کے درمیان باہمی تعاون، تحقیق کے کمرشلائزیشن، ہنر مندی کے فروغ اور عالمی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین میں انضمام کو ممکن بنایا۔
بنگلورو (2022 ء)، گاندھی نگر (2023 ء) اور گریٹر نوئیڈا (2024 ء) میں کامیاب سیمی کون انڈیا کے ایڈیشنز کے بعد، 2025 ء کا دلّی میں منعقد ہونے والا یہ ایڈیشن ایک نیا معیار قائم کرتے ہوئے عالمی سیمی کنڈکٹر منظرنامے میں بھارت کے ازسرِ نو ابھرتے کردار کو نمایاں کرتا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سیمی کون انڈیا 2025 کا افتتاح پہلے دن کیا، دوسرے دن انہوں نے نمائش کا دورہ کیا اور نمائش میں حصہ لینے والے اداروں سے بات چیت کی، جس کے بعد عالمی سی ای اوز/سی ایکس اوز کے ساتھ ایک گول میز مباحثے میں شرکت کی تاکہ بھارت میں ابھرتے ہوئے سیمی کنڈکٹر منظرنامے پر عالمی نظریات اور آراء کو سمجھ سکیں۔

ایسے وقت ، جب عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت کی توجہ بھارت کی طرف مرکوز ہو رہی ہے، سیمی کون انڈیا بھارت کو عالمی سطح پر چپ ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے محاذ پر لانے میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
سیمی کون انڈیا 2025 ء کے پہلے دن مرکزی وزیر نے 13 مفاہمت ناموں ( ایم او یوز ) کا اعلان کیا، جن کا مقصد مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا، جن میں چپ ڈیزائن، کیمرا ماڈیولز، مائیکروفون بڈز، منی ایچر پیکیجنگ اور صلاحیت سازی شامل ہیں۔ تیسرے دن پینل مباحثے کا انعقاد کیا گیا اور کلیدی خطبات کا اہتمام کیا گیا، جن کا مقصد بھارت کے چپ ڈیزائن ایکو نظام کو فروغ دینا تھا۔ اس پروگرام نے کاروبار اور ٹیکنالوجی کے قائدوں ، محققین، صنعتی تجزیہ کار اور مائیکرو الیکٹرانکس سپلائی چین سے وابستہ پیشہ ور افراد ،ڈیزائن انجینئرز، آلات بنانے والے، سائنسدان، ٹیکنیشنز، طلباء اور دیگر کو وسیع پیمانے پر اپنی جانب متوجہ کیا۔ اختتامی تقریب ، جس میں سی ای او آئی ایس ایم جناب امیتیش کمار سنہا اور صدر ایس ای ایم آئی جناب اجیت منوچا نے خطاب کیا اور مزید سات اعلانات کیے گئے۔
سیمی کون انڈیا 2025 صرف سیمی کنڈکٹرز کے بارے میں نہیں تھا ، بلکہ یہ خود کفالت ، جدت طرازی اور بھارت کے عالمی ٹیکنالوجی طاقت کے طور پر ابھرنے کے بارے میں بھی تھا۔ ‘‘ ڈیزائن اینڈ میک ان انڈیا ’’ کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے، اس پروگرام نے بھارت کے سیمی کنڈکٹر سفر میں ایک اہم موڑ کی نشاندہی کی ۔ ٹھوس سرکاری اقدامات، اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور ایکو نظام کی ترقی کی مدد سے بھارت ، اس بنیادی صنعت میں عالمی رہنما بننے کی جانب گامزن ہے ، جو ڈیجیٹل جدت طرازی کے مستقبل کو آگے بڑھائے گا۔
وزیر اعظم نے سیمی کون انڈیا 2025 ءکے افتتاحی اجلاس کے دوران زور دے کر کہا کہ ‘‘ ہم ایک ایسا سیمی کنڈکٹر ایکو نظام تشکیل دے رہے ہیں ، جو بھارت کو خود کفیل اور عالمی سطح پر مسابقتی بنائے گا۔ وہ دن دور نہیں ،جب بھارت کی سب سے چھوٹی چپ دنیا کی سب سے بڑی تبدیلی کی راہ ہموار کرے گی۔ ہمارا سفر دیر سے شروع ہوا مگر اب ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ بھارت ، یہاں تک ریفارم، پرفارم اور ٹرانسفارم یعنی اصلاحات ، کار کردگی اور تبدیلی کے منتر کے ذریعے پہنچا ہے۔ آنے والے وقت میں ، ہم اگلے سلسلے کی اصلاحات کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ ہم انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن کے اگلے مرحلے پر بھی کام کر رہے ہیں۔ ہماری پالیسیاں قلیل مدتی اشارے نہیں بلکہ طویل مدتی عزائم ہیں۔ ’’
.................. .
( ش ح ۔ م ع ۔ ع ا )
U. No. 5763
(Release ID: 2164665)
Visitor Counter : 6