وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے جی ایس ٹی اصلاحات کو ایم ایس ایم ای کی ترقی اور مینوفیکچرنگ کی توسیع کے لیےقابل عمل قرار دیا

Posted On: 04 SEP 2025 8:51PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کے مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا، جو کہ روزگار کی تخلیق، اختراعات اور اقتصادی توسیع میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں، حکومت نے ایم ایس ایم ایز کے لیے قرض تک رسائی کو آسان بنانے، مارکیٹ کے روابط کو بڑھانے اور آپریشنل بوجھ کو کم کرنے کے لیے کئی اصلاحات نافذ کی ہیں۔ NextGenGST# پہل کے تحت تازہ ترین جی ایس ٹی  اصلاحات اس سفر میں ایک اہم قدم ہیں۔

جناب شیام شیکھر کی X پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا:

"ایم ایس ایم ایز ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں اور ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔

آسان کریڈٹ سے لے کر مارکیٹوں تک وسیع رسائی تک - ہر اصلاحات کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو مضبوط بنانا ہے۔

تازہ ترین جی ایس ٹی  تبدیلیاں شرحوں کو معقول بنا کر، تعمیل کو آسان بنا کر اور پورے ہندوستان میں کاروباری اداروں کو فروغ دے کر اس رفتار کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

*****

U.No:5706

ش ح۔ح ن۔س ا


(Release ID: 2164193) Visitor Counter : 5