محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محنت اور  روزگار کی وزارت نے شہریوں کو فرضی  پی ایم وی بی آر وائی پورٹلز سے ہوشیار رہنے کی ہدایت دی ہے

Posted On: 03 SEP 2025 3:53PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار  کی وزارت کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ ویب سائٹس جیسے https://viksitbharatrozgaryojana.org/ اور https://pmviksitbharatrozgaryojana.com/   جھوٹا اور فرضی دعوے کر رہی ہیں کہ وہ حکومتِ ہند کی جانب سے چلائی جا رہی ہیں اور مبینہ طور پر وزارت کے نام پر ، ملک بھر میں بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کر رہی ہیں۔

وزارت نے مذکورہ ویب سائٹس اور ان کی سرگرمیوں سے کسی بھی قسم کے تعلق  ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایسی ویب سائٹس پر اپنی ذاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں، نہ ہی ان سے کوئی رابطہ کریں اور نہ ہی کسی قسم کی ادائیگی کریں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے یومِ آزادی کے 12ویں خطاب میں اعلان کردہ پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا کے تحت پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا پورٹل نے، جو رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرتا ہے، اگست سے باضابطہ طور پر اپنا کام کاج شروع کر دیا ہے۔ اس یوجنا سے متعلق مستند معلومات اور خدمات کے لیے آجر کمپنیاں -  ادارے پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا پورٹل  (https://pmvbry.epfindia.gov.in یا https://pmvbry.labour.gov.in  )  پر جا کر یک وقتی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکتے ہیں۔

محنت اور روزگار کی وزارت تمام شہریوں، آجروں اور متعلقہ فریقوں کو مشورہ دیتی ہے کہ وہ فرضی ویب سائٹس اور بھرتی کے جھوٹے دعووں سے ہوشیار اور محتاط رہیں۔

..................

( ش ح ۔ م ع  ۔ ع ا )

U. No. 5615


(Release ID: 2163360) Visitor Counter : 2