کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا میڈٹیک ایکسپو 2025 4 سے 6 ستمبر تک بھارت منڈپم میں منعقد ہوگا، جس میں بھارت کی میڈیکل ٹیکنالوجی کی طاقت اور اختراعات کی نمائش کی جائے گی


میڈٹیک ایکسپو 2025 میں ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس، ریسرچ پیویلینز اور سرکاری اقدامات پیش کیے جائیں گے اور اس میں 150 سے زائد بین الاقوامی خریدار شریک ہوں گے

مرکزی وزراء، صنعت کے رہنما اور عالمی ماہرین انڈیا میڈٹیک ایکسپو 2025 میں حصہ لیں گے تاکہ میڈٹیک مینوفیکچرنگ اور عالمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے

Posted On: 02 SEP 2025 4:20PM by PIB Delhi

دواسازی کامحکمہ، تجارت و صنعت کی وزارت ، طبی آلات کیلئے برآمدی فروغ کی کونسل (ای پی سی ایم ڈی) اور سینٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او)، صحت و خاندانی بہبودکی وزارت کے تعاون سے انڈیا میڈٹیک ایکسپو 2025 کا دوسرا ایڈیشن 4 سے 6 ستمبر 2025 کو  نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بھارت منڈپم میں منعقد کرے گا، جو بڑے پیمانے پر بھارت ہیلتھ 2025 پہل کا حصہ ہے۔

اس ایونٹ کا افتتاح صحت و خاندانی بہبود اور کیمیاوی کھاد کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا اور تجارت و صنعت اور الیکٹرانکس و آئی ٹی، کے مرکزی وزیر مملکت جناب جتن پرساد کریں گے۔

 کیمیاوی اور کھاد کی وزارت میں دوا سازی کے محکمے کےسکریٹری جناب امت اگروال، ؛ محکمہ تجارت میں ایڈیشنل سکریٹری جناب نتن کمار یادو، نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) کے چیئرمین جناب پی کرشنامورتی، ؛ ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی)کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر راجیو سنگھ رگھوونشی اوردواسازی کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری جناب آر پی سنگھ اس تقریب میں شرکت کرنے والے معززین میں شامل ہوں گے۔

انڈیا میڈٹیک ایکسپو بھارت کی میڈیکل ٹیکنالوجی اور آلات کے شعبے میں صلاحیتوں اور ترقی کو اجاگر کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ 2025 ایڈیشن میں پالیسی ساز، عالمی کاروباری رہنما، اختراع کاروں ، سرمایہ کار وں اور ہیلتھ کیئر کے اسٹیک ہولڈرز کو ایک جگہ جمع کیا جائے گا، تاکہ بھارت کو عالمی سطح پر درستگی پر مبنی سستی میڈٹیک حل کا مرکز کے طور پر مستحکم کیا جا سکے۔

تین روزہ ایکسپو کا تھیم ہے، بھارت :عالمی طبی ٹیکنالوجی کی  تیاریوں سے متعلق ہب ، پریشن انجینئرنگ ایٹ افارڈیبل ہے جس میں   ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس، تحقیقی اداروں ، مستقبل کے انوویشن پیویلین، ریاستی نمائشیں، اور حکومتی اقدامات شامل ہوں گے ۔

اس کانکلیو میں موضوعاتی کانفرنسز، سی ای او کی گول میز کانفرنس ، فائر سائیڈ چیٹس، اور ریاست پر مرکوز سیشنز ہوں گے ۔ جس میں مرکزی اور ریاستی وزراء شامل ہوں گے ۔ایکسپریئنس زون اور نیٹ ورکنگ مواقع جیسے بی ٹو بی میٹنگز، ریورس بائر-سیلر میٹس، اور ریگولیٹر اوپن ہاؤسزمیڈ ٹیک ولیو چین میں تعاون کو مزید فعال بنائیں گے ۔

اس پروگرام کے اہم اسپیکرز میں  یوپی میں وائی ای آئی ڈی اے، میڈیکل ڈیوائس پارک کے سی ای اوجناب راکیش کمار سنگھ ،دوا سازی کے محکمے میں سینئر اقتصادی مشیر   جناب اوادھیش چودھری ، سی ڈی ایس سی او آئی وی ڈی ڈویژن میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر (انڈیا)  جناب پرمود مشرام شامل ہوں گے ۔

آنے والے ایڈیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ای پی سی ایم ڈی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناب  پراوین کمار متل نے کہا ہندوستان کے طبی آلات کا شعبہ تقریباً 15 ارب  امریکی ڈالر کی مارکیٹ میں بڑھ چکا ہے اور 2030 تک اس کے 30 ارب  امریکی ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ 800 سے زیادہ میڈ ٹیک اسٹارٹ اپس ، مضبوط تحقیقی و ترقی صلاحیتوں اور تیز رفتار سے بڑھتا ہوا مینوفیکچرنگ ہب کے ساتھ ہم صرف ایک صارف منڈی کے طور پر نہیں، بلکہ ایک عالمی جدت اور برآمدی مرکز کے طور پرآگے بڑھ رہے ہیں ۔  انڈیا میڈ ٹیک ایکسپو 2025 اس ترقی کی کہانی کو ظاہر کرنے اور تعاون کو فعال کرنے کا کام کرے گا  جو ہندوستان اور دنیا بھر میں صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو تبدیل کر سکتا ہے۔

اس ایونٹ میں 150 سے زیادہ بین الاقوامی خریدار شامل ہوں گے  جو 30 سے زیادہ ممالک کی نمائندگی کریں گے  اور اس کے ذریعے عالمی متعلقہ شرکت داروں کے لیے ایک منفرد موقع حاصل ہوگا  کہ وہ ہندو ستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے طبی ٹیکنالوجی کے ایکوسسٹم میں شراکت داری اور سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کریں ۔

ایکسپو میں  350 سے زیادہ نمائش کنندگان پویلین میں اکٹھا ہوں گے  اور جدت کو فروغ دینے اور عالمی میڈ ٹیک سیکٹر میں ہندوستان کے ویژن 2047 کو آگے بڑھانے کے لیے کانفرنس سیشن کی میزبانی کریں گے ۔

انڈیا میڈ ٹیک ایکسپو کی اہم جھلکیاں:

  • ہندوستان کی سب سے بڑی طبی آلات کی نمائش جس میں 500سے زائد کمپنیوں نے مصنوعات اور خدمات کی نمائش کی ہے۔
  • عالمی اور گھریلو سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مرکزی  اور ریاستی ایجنسیوں کی طرف سے پانچ سالہ ڈیمانڈ پریزنٹیشنز۔
  • ہندوستانی اور عالمی کمپنیوں، اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ایز، تحقیقی اداروں اور سرکاری پویلینز کی بھرپور شرکت۔
  • آسیان، افریقہ، سی آئی ایس ، مشرق وسطیٰ اور او سی ای اے این آئی اے کے 30سے زیادہ  ممالک سے 150سے زیادہ مندوبین۔
  • مینوفیکچررز، انضباطی اداروں ، ریاستی حکومتوں  اور وزارتوں سمیت 350وپ زائد نمائش کنندگان ۔
  • آئی آئی ٹیز ، آئی آئی ایس، ایمس ، آئی سی ایم آر ، نیتی آیوگ اور عالمی بینک جیسے اہم اداروں اور تھنک ٹینکس کے ماہرین۔
  • چھ خصوصی پویلین:ایم ایس ایم ای ، فیوچر، آر اینڈ ڈی ، حکومت، ریاست اور اسٹارٹ اپ۔
  • پانچ ریاستیں مینوفیکچرنگ اور سرمایہ کاری کے مواقع کی نمائش کریں گی۔

*******

ش ح۔ع ح۔ت ا

U-5579

                         


(Release ID: 2163135) Visitor Counter : 5