وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

میگھالیہ میں ہندوستان - تھائی لینڈ کی مشترکہ فوجی مشق میتری - XIV کا آغاز

प्रविष्टि तिथि: 02 SEP 2025 4:44PM by PIB Delhi

ہندوستان - تھائی لینڈ کی مشترکہ فوجی مشق میتری-XIV کے 14ویں ایڈیشن کا آج جوائنٹ ٹریننگ نوڈ ( جے ٹی این)، امروئی، میگھالیہ میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہوا۔ یہ مشق یکم سے 14 ستمبر 2025 تک منعقد کی جا رہی ہے۔ دو طرفہ مشق دونوں ممالک کے درمیان جاری فوجی سے فوجی تبادلہ پروگرام کا حصہ ہے اور اس کا مقصد ہندوستانی فوج اور رائل تھائی آرمی کے درمیان تعاون، باہمی تعاون اور باہمی مفاہمت کو بڑھانا ہے۔ مشق کا 13 واں ایڈیشن تھائی لینڈ کے صوبہ تاک کے فورٹ وچیراپراکن میں منعقد ہوا۔

120 اہلکاروں پر مشتمل ہندوستانی فوج کے دستہ کی نمائندگی مدراس رجمنٹ کی ایک بٹالین کر رہی ہے۔ 53 اہلکاروں پر مشتمل رائل تھائی فوج کے دستے کی نمائندگی پہلی انفنٹری بٹالین، 14ویں انفنٹری بریگیڈ کررہی ہے۔

مشترکہ مشق اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب- VII کے تحت نیم شہری علاقوں میں کمپنی کی سطح پر انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔ دو ہفتے کے پروگرام میں حکمت عملی کی مشقیں، مشترکہ منصوبہ بندی، ہتھیاروں کی خصوصی مہارت، جسمانی فٹنس اور چھاپہ مار کارروائیاں اورحقیقت پسندانہ آپریشنل منظرناموں کی نقالی شامل ہیں۔ یہ مشق 48 گھنٹے کی توثیق کی مشق کے ساتھ اختتام پذیر ہو گی ۔

میتری مشق، سال  2006 میں شروع کی گئی جو ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان اہم مشترکہ تربیتی مشقوں میں سے ایک ہے۔ موجودہ ایڈیشن دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید تقویت دیتا ہے اور خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے دونوں افواج کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

 

*******

ش ح۔ ظ ا-ج

UR  No. 5580


(रिलीज़ आईडी: 2163113) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Tamil