کوئلے کی وزارت
اگست 2025 میں کیپٹیو اور کمرشل کانوں کی ماہانہ پیداوار اور ترسیل
Posted On:
02 SEP 2025 11:46AM by PIB Delhi
مالی سال 2026-2025 کے دوران اگست 2025 میں کیپٹیو اور کمرشل کانوں سے کوئلے کی پیداوار14.43 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی، جبکہ ترسیل 15.07 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔
مالی سال 2026-2025 کے اگست تک مجموعی اعداد و شمار سے سال بہ سال کی ترقی میں نمایاں اضافہ ظاہر ہوتا ہے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پیداوار میں 11.88 فیصد اور ترسیل میں 9.12 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مثبت رجحانات کان کنی کے شعبے میں آپریشنل استعداد میں بہتری اور کان کنی کی صلاحیت کے مؤثر استعمال کی نشاندہی کرتے ہیں۔
منسلکہ گراف میں نمایاں کارکردگی میں مستقل بہتری کو ظاہر کیا گیا ہے، جس میں پیداوار اور ترسیل دونوں میں مضبوط اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

وزارت نے اس شعبے کی بہتر کارکردگی کو اسٹریٹیجک پالیسی اقدامات، سخت نگرانی اور اسٹیک ہولڈرز کو مستقل تعاون کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ ان کوششوں سے آپریشنل منظوریوں میں تیزی لانے اور پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد ملی ہے، جس کے نتیجے میں کوئلے کی مجموعی پیداوار اور ترسیل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
وزارتِ کوئلہ نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہندوستان میں کیپٹیو اور کمرشل کوئلہ کان کنی کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے گا۔ آئندہ اس بات پر توجہ مرکوز ہوگی کہ پیداوار کو مستقل سطح پر برقرار رکھا جائے، سپلائی میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا جائے۔
********
ش ح۔م ش ع ۔ رض
5566U-
(Release ID: 2162999)
Visitor Counter : 3