صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف اسپیچ اینڈ ہیئرنگ، میسورو کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں شرکت کی

Posted On: 02 SEP 2025 9:36AM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ  دروپدی مرمو نے کل کرناٹک کے میسورو میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف اسپیچ اینڈ ہیئرنگ (اے آئی آئی ایس ایچ) کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں شرکت کی۔ کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب سدارامیا، محترمہ انوپریا پٹیل، مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود، جناب دنیش گنڈو راؤ، وزیر صحت، کرناٹک، جناب یدویر کرشنا دتہ چامراج واڈیار، ممبر پارلیمنٹ میسور، بھی موجود تھے۔

image001WX9O-.jpg

اپنے خطاب میں، محترمہ  مرمو نے کہا کہ‘‘مجھے اس باوقار ادارے کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب میں آپ سب کے درمیان موجود ہونے پر بے حد خوشی ہورہی ہے، جس نے گویائی  اور سماعت میں تعلیم، طبی اور تحقیق کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ اس تاریخی موقع پر، میں اس ادارے سے وابستہ رہے تمام سابق اور موجودہ ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران، منتظمین اور طلباء کےگویائی اور سماعت سے متعلق بیماریوں کی تشخیص اور علاج   میں ان کے گراں قدر تعاون کے لیے دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ’’

1965 میں قائم کیا گیا، اے آئی ایس ایچ ایک خود مختار ادارہ ہے جو وزارت صحت اور خاندانی بہبود، حکومت ہند کے تحت ہے۔ یہ پورے جنوبی ایشیا میں انسانی وسائل کی ترقی، طبی خدمات، تربیت، تحقیق، عوامی تعلیم، اور گویائی اور سماعت سے متعلق بیماریوں کے شعبے میں توسیعی خدمات کے لیے ایک اہم ادارہ ہے۔ اے آئی ایس ایچ  کا قیام گویائی اور سماعت سے متعلق بیماریوں کی دیکھ بھال اور بحالی کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ ادارہ  نہ صرف ڈپلومہ، گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ڈاکٹریٹ، اور پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ کورسز پیش کرتا ہے بلکہ بحالی کے ذریعے مریضوں اور ان کے خاندانوں کی مدد کرتے ہوئے گویائی اور سماعت کی خرابیوں کی دیکھ بھال اور علاج بھی فراہم کرتا ہے۔ اے آئی ایس ایچ اب جنوب مشرقی ایشیا کے خطے میں اپنے شعبے میں ایک مرکز کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

اس تقریب میں ایم او ایچ ایف ڈبلیو کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ وی ہیکالی زیمومی اور حکومت ہند اور ریاستی حکومت کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ اے آئی ایس ایچ کے فیکلٹی ممبران اور طلباء نے بھی شرکت کی۔

 

************

ش ح۔م ش۔ ج ا

 (U: 5560)  


(Release ID: 2162963) Visitor Counter : 4