ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے ریلوے ملازمین کو مزید بیمہ فوائد بہم پہنچانے کی غرض سے، جناب اشونی ویشنو کی موجودگی میں مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے


ایس بی آئی میں کھاتہ رکھنے والے ریلوے ملازمین کو حادثاتی موت کی صورت میں ایک کروڑ روپے کے بقدر کے مزید بیمہ فوائد حاصل ہوں گے

ریلوے کے ملازمین کو فضائی حادثے (موت) کے لیے 1.6 کروڑ روپے کا بیمہ احاطہ اور روپے ڈیبٹ کارڈ پر ایک کروڑ روپے کا اضافی احاطہ حاصل ہوگا

ذاتی حادثے (مستقل طور پر مکمل معذوری) کے لیے ایک کروڑ روپے کا بیمہ احاطہ اور ذاتی حادثے (مستقبل جزوی معذوری) کے لیے 80 لاکھ کروڑ روپے کا بیمہ احاطہ

جذبہ ترحم اور ملازمین پر مرتکز مفاہمتی عرضداشت خصوصاً ہراول گروپ سی کے ریلوے اہلکاروں اور دیگرکے لیے خصوصی فوائد بہم پہنچائے گی

Posted On: 01 SEP 2025 7:52PM by PIB Delhi

آج ہندوستان کے دو سرکردہ اداروں – بھارتی ریلوے (آئی آر)، جو دنیا کا سب سے بڑا ریل نیٹ ورک ہے، اور ملک کے سب سے بڑے پبلک سیکٹر بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے درمیان ایک تاریخی مفاہمتی عرضداشت(ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ اس تقریب میں ریلوے، اطلاعات و نشریت، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کے محترم وزیر  جناب اشونی ویشنو؛ ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب ستیش کمار؛ اور ایس بی آئی کے چیئرمین جناب سی ایس شیٹی کی مبارک موجودگی بھی ملاحظہ کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00134JL.jpg

اس مفاہمتی عرضداشت کے تحت، ایس بی آئی کے ساتھ تنخواہ کے کھاتوں کو برقرار رکھنے والے ریلوے ملازمین کے لیے بیمہ احاطے میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ حادثاتی موت کی صورت میں، سی جی ای جی آئی ایس کے تحت آنے والے گروپ اے ، بی، اور سی ملازمین کے لیے بالترتیب 1.20 لاکھ روپے، 60,000  روپے اور 30,000 روپے کے موجودہ احاطے کے مقابلے میں، بیمہ کا فائدہ بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EJ0W.jpg

مزید برآں، ایس بی آئی کے پاس صرف تنخواہ کا کھاتہ رکھنے والے ریلوے کے تمام ملازمین ، بغیر کسی پریمیم کی ادائیگی یا کسی طبی معائنے کی ضرورت کے، اب 10 لاکھ روپے کے قدرتی موت کے بیمہ احاطے کے اہل ہوں گے ۔

ریلوے کے تقریباً 7 لاکھ ملازمین ایس بی آئی کے ساتھ تنخواہ کے کھاتوں کو برقرار رکھتے ہیں، یہ معاہدہ ملازمین کی فلاح و بہبود کی طرف ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے، جو ہندوستانی ریلوے اور ایس بی آئی کے درمیان ایک محتاط اور تعمیری شراکت کی عکاسی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UZGN.jpg

اس مفاہمتی عرضداشت کے تحت چند کلیدی اعزازی بیمہ احاطے شامل ہیں: 1.60 کروڑ روپے کے بقدر کا ہوائی حادثہ (موت) بیمہ احاطہ ، اس کے علاوہ روپے ڈیبٹ کارڈ پر 1.00 کروڑ روپے کا اضافی احاطہ؛ ذاتی حادثہ (مستقل کلی معذوری) 1.00 کروڑ روپے کا احاطہ؛ اور ذاتی حادثہ (مستقل جزوی معذوری) 80 لاکھ روپے تک کا احاطہ۔

دو سرکردہ اداروں کے مابین یہ مفاہمتی عرضداشت  ملازمین  اور جذبہ ترحم پر مبنی ہے، اور اسے افرادی قوت خصوصاً گروپ سی کے ہراول ریلوے اہلکاروں اور دیگر کو خصوصی فوائد بہم پہنچانے کی غرض سے وضع کیا گیا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن- ن ع)

U.No:5559


(Release ID: 2162903) Visitor Counter : 2