وزارت خزانہ
محترمہ ٹی.سی.اے. کلیا نی نے آج کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) کا عہدہ سنبھال لیا
Posted On:
01 SEP 2025 1:44PM by PIB Delhi
محترمہ ٹی.سی.اے. کلیانی، جو انڈین سول اکاؤنٹس سروس(آئی سی اے ایس) کی 1991 بیچ کی افسر ہیں، نے وزارتِ خزانہ کے محکمۂ اخراجات میں نئے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) کے طور پر اپناعہدہ سنبھال لیے ہیں۔ وہ اس معزز عہدے پر فائز ہونے والی 29 ویں افسر ہیں۔

محترمہ کلیانی یونیورسٹی آف دہلی کی گولڈ میڈلسٹ ہیں اور لیڈی شری رام کالج سے پولیٹیکل سائنس میں بی.اے. کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے جواہر لال یونیورسٹی سے انٹرنیشنل پولیٹکس میں ایم.اے. اور ویسٹ یورپی اسٹڈیز میں ایم فل کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔ 34 سال سے زائداپنی خدمات کے شاندارمدت کے ساتھ محترمہ کلیانی عوامی مالیاتی انتظام، اکاؤنٹنگ، حکمرانی اور انتظامیہ میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔
محترمہ کلیانی نے اپنے کیریئر کے دوران اہم وزارتوں میں خدمات انجام دی ہیں جن میں وزارت دفاع، ٹیلیکام، کھاد، وزارتِ خزانہ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، اطلاعات و نشریات کی وزارت اور وزارتِ داخلہ شامل ہیں۔ محترمہ کلیانی نے عوامی خدمات کی فراہمی میں شفافیت اور کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال اورکارکردگی کوبھی مستقل طور پر فروغ دیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکومت ہند کی طرف سے کسانوں کو کھاد خریدنے میں معاونت فراہم کرنے کے لیے ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر یعنی فوائد کی براہ راست منتقلی (ڈی بی ٹی) اسکیم کے آغاز میں ان کی سربراہی اورکارکردگی اہمیت کی حامل رہی ہے۔
محترمہ کلیانی کی خدمات صرف حکومت ہندکی محکموں تک محدود نہیں ہیں۔ مہا نگر ٹیلیفون نگم لمیٹڈ (ایم ٹی این ایل) میں انہوں نے آن لائن بل ادائیگی اور پیمنٹ کیوسک کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی کی قیادت کی ہے۔ انہوں نے فرٹیلائزر کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کی بحالی میں بھی اہم کردار ادا کیاہے۔
سی جی اے کا عہدہ سنبھالنے سے پہلےمحترمہ کلیانی نے وزارتِ داخلہ میں پرنسپل چیف کنٹرولر آف اکاؤنٹس (پی آر. سی سی اے) کے طور پر خدمات انجام دی ہیں، جہاں انہوں نے حکومت ہند کی سب سے بڑی وزارتوں میں سے ایک کے بجٹنگ اور اکاؤنٹنگ کے امور کی نگرانی کی۔
ان کے وسیع تجربات اور شاندار قیادت کے ساتھ توقع کی جا رہی ہے کہ محترمہ کلیا نی ملک کے عوامی مالیاتی انتظامی نظام کو مزید مضبوط کریں گی اور سرکاری اکاؤنٹنگ میں جدت اور شفافیت کو فروغ دینے کے عمل کو جاری رکھیں گی۔
************
ش ح ۔ م م ع ۔ م ا
Urdu No-5526
(Release ID: 2162643)
Visitor Counter : 2