امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے ریاستی حکومتوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں کو مالی راحت فراہم کرتے ہوئے جوٹ کی بوریوں کے استعمال کی فیس میں تقریباً 40 فیصد اضافہ کیا:مرکزی وزیر برائے خوراک و امور صارفین

Posted On: 29 AUG 2025 5:40PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند نے ملک میں ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی راحت  فراہم کرتے ہوئےجوٹ کی بوریوں کے استعمال کی فیس میں تقریباً 40 فیصد اضافہ کیا ہے، یہ بات آج یہاں امور صارفین، خوراک وعوامی تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد خریداری کے عمل کو ہموار بنانا، پائیدار پیکیجنگ کے طریقوں کی حمایت کرنا اور خوراک کی خرید و فروخت و تقسیم میں مرکز-ریاست تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔

مرکز کو مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے اس فیس میں ترمیم کی درخواستیں موصول ہوئیں، جس کے بعد حکومت ہند کے محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم نے ایک کمیٹی تشکیل دی۔ اس کمیٹی میں ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے ارکان شامل تھے تاکہ پیکیجنگ کی فیس  کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔ آندھرا پردیش، پنجاب، مدھیہ پردیش، تلنگانہ، اتر پردیش اور ہریانہ کی ریاستی حکومتوں نے کمیٹی کو اپنی تجاویز فراہم کیں۔

کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر حکومتِ ہند نے بوریوں کے استعمال کی فیس 7.32 روپے سے بڑھا کر 10.22 روپے فی بوری کر دی ہیں یا وہ اصل لاگت جو ریاستی حکومت/مرکز کے زیر انتظام علاقے نے برداشت کی ہو، جو بھی کم ہو۔ استعمال شدہ بوریوں کے چارجز میں اضافہ نئے بوریوں کی قیمت میں کے ایم ایس 2017-18 سے کے ایم ایس 2024-25 تک ہونے والے اضافے کے تناسب سے کیا گیا ہے۔ ترمیم شدہ شرح کے ایم ایس 2025-26 سے نافذ ہوگی۔

خریداری کا سیش

یوز چارج فی بیگ (روپے میں)

(فیصد میں) اضافہ

کے ایم ایس 2018-19 سے کے ایم ایس 2024-25/آر ایم ایس 2025-26

7.32

 

؍فیصد 39.60

کے ایم ایس 2025-26 سے آگے

10.22

 

*****

(ش ح –م ع ن- م ا)

U. No.5451


(Release ID: 2161967) Visitor Counter : 16