وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ویٹرن ویلفیئر سروسز کو مزید بہتر بنانے کی خاطر وزارت دفاع اور کیو سی آئی کے درمیان مفاہمت نامہ پر دستخط

Posted On: 27 AUG 2025 11:45AM by PIB Delhi

سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے محکمے (ڈی ای ایس ڈبلیو) نے 63 لاکھ سے زیادہ سابق فوجیوں اور ان زیر کفالت افراد کے لیے پنشن،حفظان صحت، باز آباد کاری اور فلاحی خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے کے لیے 26اگست 2025 کو نئی دہلی میں کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

ایم او یو کے تحت کیو سی آئی ڈیجیٹل تشخیص، اثرات کی تشخیص اور ثبوت پر مبنی پالیسی سفارشات میں ڈی ای ایس ڈبلیو کی مدد کرے گا، جبکہ ڈی ای ایس ڈبلیو ریاستی حکومتوں، ضلع سینک بورڈز ، مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز اور پینل میں شامل اسپتالوں کے ساتھ ڈیٹا تک رسائی اور اسٹیک ہولڈرز کو مربوط کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔ یہ پہل حفظان صحت کی فراہمی کو بھی مضبوط کرے گی، سابق فوجیوں کے لیے دوبارہ روزگار اور کاروباری مواقع کو بڑھائے گی اور ریاستی اور ضلع سینک بورڈز کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط کرے گی۔

دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکریٹری (ڈی ای ایس ڈبلیو) ڈاکٹر نتن چندر نے رسائی کو بڑھانے اور موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، اے آئی ایپلی کیشنز اور سوشل میڈیا کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کیو سی آئی کے ساتھ تعاون نظام کو بہتر بنانے، طاقت کی نگرانی اور اسکیموں میں شواہد پر مبنی بہتری کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا۔

ڈی ای ایس ڈبلیو ، سابق فوجیوں سے متعلق امدادی صحت اسکیم، کیندریہ سینک بورڈ ،سروس ہیڈ کوارٹر، نیشنل ایکریڈیشن بورڈ فار ہاسپٹلز اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز اور کیو سی آئی کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں ڈی ای ایس ڈبلیوکے جوائنٹ سکریٹری اور او ایس ڈی ڈاکٹر پی پی شرمااور کیو سی آئی کے سکریٹری جنرل جناب چکرورتی کنن نے اس مفاہمت نامے پر دستخط کیے اور اس کا تبادلہ کیا۔

****

ش ح۔ک ح۔ ع ر

U. No. 5344

 


(Release ID: 2161122)