اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی امور کی وزارت اور آئی سی اے آر-سی ایم ایف آر آئی،پی ایم وکاس اسکیم کے تحت ہنر کی تربیت اور خواتین کی صنعت کاری کے فروغ کے منصوبے کے لیے  کل ایک مفاہمتی عرضداشت(ایم او یو) پر دستخط کریں گے

Posted On: 27 AUG 2025 10:29AM by PIB Delhi

اقلیتی امور اور ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت جناب جارج کوریئن، اقلیتی امور کی وزارت اور آئی سی اے آر-سینٹرل میرین فشرریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کی صدارت کریں گے۔ اس ایم او یو کا تعلق پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وکاس) اسکیم کے تحت ہنر مندی کی تربیت اور خواتین کی صنعت کاری کے فروغ کے منصوبے کے ساتھ ہے۔ یہ تقریب انیمیشن سینٹر، کووالم، ترواننت پورم، کیرالہ میں منعقد ہوگی۔

پی ایم وکاس اسکیم کے تحت، اقلیتی امور کی وزارت اس منصوبے کے نفاذ کے لیے کیرالہ میں آئی سی اے آر-سی ایم ایف آر آئی کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہے، جس کا مقصد اقلیتی برادریوں کے 690 امیدواروں کو تربیت فراہم کرنا ہے۔ یہ پہل شرکاء کو شعبہ جاتی علم اور صنعت کاری کی صلاحیتوں سے آراستہ کرنے اور مزیدباصلاحیت بنانے کے لیے تیار کی گئی ہے، تاکہ اسکیم کے وسیع تر وژن یعنی تعلیم، ہنرمندی اور صنعت کے فروغ کے ذریعے اقلیتی برادریوں کو بااختیار بنانے کے مقصد سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔

690 امیدواروں میں سے 270 کو غیر روایتی ماہی پروری سے متعلق  مہارتوں میں تربیت دی جائے گی، جن میں 90 امیدوار ماہی پروری اور 180 امیدوار کیج کلچر فش فارمنگ کی بنیادی تربیت حاصل کریں گے۔ یہ خصوصی ہنر ماہی گیروں کی خود روزگاری کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھانے اور ان کے سماجی و معاشی طور پر بااختیار بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ اس کے علاوہ، 420 خواتین کو قیادت اور صنعت کاری کی ترقی کے پروگراموں میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے گا، تاکہ وہ اپنی خود کی صنعتیں قائم کر سکیں اور انہیں کامیابی سے چلا سکیں۔

تمام امیدواروں کو اپنی تربیت کے دوران وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔ ہنرمندی سے آگے بڑھتے ہوئے، یہ منصوبہ شرکاء کو خود روزگار کے مواقع تک رہنمائی فراہم کرنے پر بھی زور دیتا ہے۔

آئی سی اے آر-سی ایم ایف آر آئی، جو میرین فشرریز کے شعبے میں تحقیق، اختراع اور انکیوبیشن کی مہارت کے لیے معروف ہے، نفاذی ایجنسی کے طور پر کام کرے گا اور تربیت کے ساتھ ساتھ رہنمائی کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔ یہ پہل پی ایم وکاس اسکیم کے تحت ملک بھر میں شروع کیے جانے والے متعدد فلیگ شپ منصوبوں میں سے ایک ہے، جو وزارت کے سابقہ ہنرمندی اور تعلیمی پروگراموں کو ایک متحد فریم ورک میں یکجا کرتا ہے تاکہ ہندوستان کی چھ نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے اور ان کے روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جا سکے۔

************

ش ح۔ ش ب۔ص ج  

      (U: 5340)


(Release ID: 2161090)