زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
بھارت-جنوبی افریقہ زراعت سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کی ورچوئل میٹنگ
دونوں فریقوں نے زراعت کے شعبے میں تعاون کو گہرا کرنے کے مواقع کا جائزہ لیا
میٹنگ کے دوران زراعت کے شعبے میں بھارت کی قابل ذکر حصولیابیوں پر روشنی ڈالی گئی
Posted On:
26 AUG 2025 8:08PM by PIB Delhi
زراعت سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کی پانچویں میٹنگ آج بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورچوئل طریقے سے منعقد کی گئی۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود سے متعلق محکمے جے جوائنٹ سکریٹری جناب اجیت کمار ساہو(آئی سی) اور جنوبی افریقہ کے انٹرنیشنل ٹریڈ پروموشن کے قائم مقام ڈائریکٹر جناب تھاپسنا مولپونے اس میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔دونوں فریقوں نے زراعت اور متعلقہ شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو گہرا کرنے میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر اس ملاقات کی اہمیت پر زور دیا ۔
جناب اجیت کمار ساہو نے بھارت کی قابل ذکر زرعی حصولیابیوں پر زور دیتے ہوئے زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں کا جائزہ پیش کیا ۔ انہوں نے زرعی شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے متعدد اختراعی اقدامات پر روشنی ڈالی ، جن میں ڈیجیٹل حل کا استعمال ، آب و ہوا کے لچیلے زرعی طریقوں کو فروغ دینا ، خطرے کو کم کرنا اور حکومت کے کریڈٹ اقدامات شامل ہیں ۔
جناب تھاپسنا مولپو نے زراعت کے شعبے میں جنوبی افریقہ کی اہم ترجیحات کا جائزہ پیش کیا اور بھارت کے ساتھ اپنی قابل قدر شراکت داری کو بڑھانے کے لیے ملک کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے توسیعی خدمات ، صلاحیت سازی اور بیج کے شعبے جیسے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے میں جنوبی افریقہ کی گہری دلچسپی پر زور دیا۔
بات چیت کے دوران، دونوں فریقوں نے جنوبی افریقہ کی زرعی تحقیق کونسل (اے آر سی) اور زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل (آئی سی اے آر) کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے کے مواقع کا جائزہ لیا۔ توجہ کے حامل کلیدی شعبوں میں معلومات کا تبادلہ ، مشترکہ تحقیقی اقدامات، صلاحیت سازی اور بازار رسائی کے موضوعات شامل تھے۔
اس میٹنگ میں کسانوں اور بہبود کے محکمے، زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل، ماہی گیری سے متعلق محکمہ، مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ اور وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
****
ش ح۔ک ح۔ ع ر
U. No. 5334
(Release ID: 2161079)
Visitor Counter : 5