پنچایتی راج کی وزارت
میزورم، اڈیشہ اور تریپورہ میں دیہی مقامی اداروں کو مضبوط بنانے کے واسطے پندرہویں ایف سی کی گرانٹس کی پہلی قسط کے طور پر 284 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی
Posted On:
26 AUG 2025 12:49PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دوران تین ریاستوں میں دیہی مقامی اداروں کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن (پندرہویں ایف سی) کی گرانٹس جاری کی ہے۔ مالی سال 2025-26 کی مربوط گرانٹس کی پہلی قسط کے حصے کے طور پر میزورم کو 2023-24 کی گرانٹس کے ضمن میں 827 اہل ویلج کونسل کے لیے 14.2761 کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں، جبکہ اڈیشہ کو 6,085 اہل گرام پنچایتوں اور 63 اہل بلاک پنچایتوں کے لیے 240.8149 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور تریپورہ کو 606 اہل گرام پنچایتوں، 35 اہل بلاک پنچایتوں، 8 اہل ضلع پریشدوں کے ساتھ ساتھ تمام 587 ولیج کمیٹیوں اور ریاست کی 40 اہل بلاک ایڈوائزری کمیٹیوں کے لیے 29.75 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔
حکومت ہند اپنی پنچایتی راج کی وزارت اور وزارت جل شکتی کے ذریعے ریاستوں کو دیہی مقامی اداروں ( آر ایل بی) / پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کے لیے پندرہویں ایف سی کی گرانٹس جاری کرنے کی سفارش کرتی ہے۔ یہ مختص گرانٹس ایک مالی سال کے دوران 2 قسطوں میں تجویز کی جاتی ہیں اور جاری کی جاتی ہیں۔ گرانٹس کو آر ایل بی / پی آر آئی کے ذریعہ تنخواہوں اور دیگر ادارہ جاتی اخراجات کو چھوڑ کر مقامی مخصوص ضرورتوں کے لیے استعمال کیا جائے گا، جو آئین کے گیارہویں شیڈول میں درج انتیس (29) مضامین سے متعلق ہیں ۔ جبکہ ٹائیڈ گرانٹس کا استعمال بنیادی خدمات کے لیے کیا جا سکتا ہے ، جیسے (اے) صفائی اور او ڈی ایف کی حالت کی دیکھ ریکھ، اور اس میں گھریلو فضلہ کا نظم اور ٹریٹمنٹ، اور بالخصوص انسانی غلاظتوں اور فضلات کا نظم شامل ہونا چاہئے ، اور (بی) پینے کے پانی کی فراہمی، بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور پانی کی ری سائیکلنگ ۔
...................
) ش ح – م ش ع- م الف)
U.No. 5306
(Release ID: 2160838)