مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ہندوستان کی طرف سے بنگلور میں 6 جی کی درجہ بندی پر پہلی 3جی پی پی آر اے این میٹنگ کا اہتمام
3 جی پی پی کی ریلیز 20 پر بات چیت کی شروعات– جو عالمی 6جی کی خصائص کی بنیاد ہے
50 سے زیادہ ممالک کے 1,500 مندوبین کے ساتھ میٹنگ میں اب تک کی سب سے زیادہ عالمی شرکت
بنگلور میں 3 جی پی پی میٹنگ کی میزبانی سے ہندوستانی محققین اور کمپنیوں کو مستقبل کے ٹیلی کام کی تشکیل کے لیے براہ راست رسائی فراہم
Posted On:
26 AUG 2025 12:06PM by PIB Delhi
ہندوستان اور عالمی ٹیلی کام کمیونٹی کے لیے تاریخی طور پر پہلی بار،3 جی پی پی ریڈیو ایکسیس نیٹ ورکس ( آر اے این) ورکنگ گروپ کی میٹنگ – آر اے این 1 سے – آر اے این 5 تک کا افتتاح 25 اگست کو وائٹ فیلڈ، بنگلور میں ہوا۔ وزارت مواصلات کے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن(ڈی او ٹی) کے تعاون سے اور ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈز ڈیولپمنٹ سوسائٹی، انڈیا (ٹی ایس ڈی ایس آئی) کی میزبانی میں منعقد ہونے والی میٹنگوں میں پہلی بار 3 جی پی پی ریلیز 20 کے تحت 6 جی کی معیاری درجہ بندی پر بات چیت کی شروعات کی گئی، جبکہ ریلیز 19 کی خصائص کو حتمی شکل دینے پر بات چیت ہوئی، جو 5 جی کے ارتقاء کو آگے بڑھائے گی۔ یہ میٹنگ29 اگست 2025 تک جاری رہے گی۔

بنگلور میں ٹی ایس ڈی ایس آئی کی طرف سے 3 جی پی پی آر اے این کے ورکنگ گروپ کی میٹنگ کا انعقاد
محکمہ ٹیلی مواصلات نے عالمی مواصلاتی ٹیکنالوجی کے مستقبل کی تشکیل کے تئیں حکومت ہند کی عہد بندی کو اجاگر کرتے ہوئے اس تقریب کی میزبانی کے لیے مکمل ادارہ جاتی اور مالی تعاون فراہم کیا ہے۔ ڈی او ٹی کا ایک وفد 6 جی وژن میں حکومت کی مسلسل مشغولیت کا اشارہ دیتے ہوئے میٹنگوں میں سرگرمی سے حصہ لے رہا ہے۔
ٹی ایس ڈی ایس آئی ہندوستان کی تسلیم شدہ اسٹینڈرڈز ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ڈی او) ہے اور تھرڈ جنریشن پارٹنرشپ پروجیکٹ (3 جی پی پی) کے سات تنظیمی شراکت داروں میں سے ایک ہے، جو کہ 5جی اور 6 جی سمیت موبائل کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کی خصائص طے کرنے کے لیے ذمہ دار عالمی ادارہ ہے۔ 3 جی پی پی کی خصائص سے عالمی موبائل نیٹ ورکس کی بنیاد طے ہوتی ہے اور ان مباحثوں میں ہندوستان کی سرگرم شرکت سے مستقبل کی ٹیلی مواصلاتی ٹیکنالوجی کی تشکیل میں ملک کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو مزید تقویت ملے گی۔
بنگلور کی میٹنگ میں 50 سے زیادہ ممالک کے 1,500 سے زیادہ مندوبین شرکت کر رہے ہیں، جو 3 جی پی پی کے ممبران، بڑی ٹیلی کام کمپنیوں، تحقیقی اداروں اور تکنیکی ماہرین کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ یہ کسی بھی 3 جی پی پی ورکنگ گروپ میٹنگ میں اب تک کی سب سے زیادہ شرکت ہے، جس سے ان بحثوں کی اہمیت اور 5جی سے 6جی تک ارتقاء کی تشکیل میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کی عکاسی ہوتی ہے۔
بنگلور کی میٹنگیں ہندوستانی متعلقہ فریقوں کے لیے تاریخی موقع ہیں۔ پہلی بار، عالمی 3 جی پی پی کے مباحثے ہندوستان میں منعقد کیے جا رہے ہیں، جس سے مقامی محققین، کمپنیوں اور تعلیمی اداروں کو مقامی طور پر شرکت کرنے، براہ راست مشاہدہ کرنے اور بین الاقوامی سفر کی رکاوٹوں کے بغیر معنی خیز کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔ اس جامع پلیٹ فارم سے ہندوستانی تنظیمیں اس بات پر قادر ہوں گی کہ وہ حقیقی وقت میں عالمی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکیں اور 6جی کی معیاری درجہ بندی کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کریں ۔
3 جی پی پی کی ہندوستان آمد عالمی معیار طے کرنے کی ڈائنامکس میں تبدیلی کا اشارہ ہے، جس میں ہندوستان جیسے ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی لیڈر تیزی سے اثر انداز ہوتے ہیں۔ توقع ہے کہ اس تقریب سے صنعت اور تعلیمی اداروں کے گہرے تال میل استوار ہوں گے ، گھریلو اختراعات کو فروغ ملے گا اور ٹیلی کام کے عالمی معیارات کے ماحولیاتی نظام میں کلیدی شراکت دار کے طور پر ہندوستان کا مقام مستحکم ہوجائے گا۔
مزید معلومات کے لیے ڈی او ٹی کے ہینڈلز کو فالو کریں: -
ایکس : https://x.com/DoT_India
انسٹاگرام: https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==
فیس بک : https://www.facebook.com/DoTIndia
یوٹیوب : https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa
***
) ش ح – م ش ع- م الف)
U.No. 5304
(Release ID: 2160830)