وزارت دفاع
انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے سربراہ تھائی لینڈ میں چیفس آف ڈیفنس کانفرنس 2025 میں شرکت کریں گے
Posted On:
25 AUG 2025 11:22AM by PIB Delhi
چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف، ایئر مارشل آشوتوش دیکشت 26 سے 28 اگست 2025 تک اپنے تھائی لینڈ کے دورے کے دوران سالانہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ تقریب مشترکہ طور پر امریکی ہند ۔ بحر الکاہل کمانڈ اور رائل تھائی آرمڈ فورسز کے زیرِ اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔
یہ کانفرنس ایک نمایاں کثیرالجہتی فورم ہے جو ہند ۔ بحر الکاہل(انڈو پیسیفک) خطے کے مختلف ممالک کے چیف آف ڈیفنس کو یکجا کرتی ہے تاکہ بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی سلامتی کے چیلنجز، تعاون کے فریم ورک اور افواج کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کے مواقع پر غور کیا جا سکے۔ 2025 کی ایڈیشن میں بالخصوص سمندری سلامتی، انسداد دہشت گردی، سائبر لچک، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد، آفات سے نجات اور ہند ۔ بحر الکاہل خطے میں استحکام کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کیے جانے کی توقع ہے۔
کانفرنس کے دوران ایئر مارشل آشوتوش دیکشت شریک ہم منصبوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گے تاکہ مشترکہ تیاری، باہمی انضمام اور اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے پہلوؤں پر گفتگو کی جا سکے، جو مشترکہ سلامتی کے خدشات سے نمٹنے کے لیے نہایت اہم ہیں۔ یہ دورہ اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ بھارت علاقائی سلامتی کے ڈھانچوں کو مضبوط بنانے، کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے اور ایک مستحکم، اصولوں پر مبنی اور جامع انڈو پیسیفک کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔
***********
(ش ح –ش ت- م ق ا)
U. No.5262
(Release ID: 2160469)