وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی آئی سی نے ممبئی سٹی، ممبئی مضافات، تھانے، راے گڑھ اور پالگھر اضلاع میں جی ایس ٹی دہندگان کے لیے جولائی 2025 کی جی ایس ٹی آر-3بی فائل کرنے کی آخری تاریخ کو 27 اگست 2025 تک بڑھا دیا ہے

Posted On: 21 AUG 2025 2:19PM by PIB Delhi

بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمزکامرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) نے 20 اگست 2025 کو نوٹیفیکیشن نمبر 12/2025 – سینٹرل ٹیکس جاری کرکے جولائی 2025 کے مہینے کے فارم جی ایس ٹی آر-3بی  کی فائلنگ کی آخری تاریخ میں توسیع کردی  ہے۔

ممبئی کے کچھ حصوں میں مسلسل بارش اور معمول کی زندگی میں خلل کی وجہ سے، رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے لیے ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ جن کے کاروبار کی اصل جگہ درج ذیل اضلاع میں واقع ہے، 27 اگست 2025 تک بڑھا دی گئی ہے:

 

  • ممبئی سٹی
  • ممبئی مضافات
  • تھانے
  • رائے گڑھ
  • پالگھر

 

ان اضلاع کے ٹیکس دہندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس ریلیف سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی ریٹرنز مقررہ مدت میں جمع کروائیں اور اضافی فیس اور جرمانے سے بچنے کے لیے توسیع شدہ آخری تاریخ کے اندر اپنے ریٹرن داخل کریں۔

(سی بی آئی سی نوٹیفیکیشن نمبر 12/2025 – سینٹرل ٹیکس مورخہ 20.08.2025 دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں)

 

************

ش ح ۔ ع ح ۔ ت ح

Urdu No-5073


(Release ID: 2159010)