نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلو انڈیا واٹر اسپورٹس فیسٹیول کے افتتاحی ایڈیشن میں سرفہرست قومی، بین الاقوامی کھلاڑی 24 طلائی تمغوں کے لیے مقابلہ کریں گے
جموں اور کشمیر کی ڈل جھیل میں پہلی بار قومی سطح کی اوپن ایج واٹر اسپورٹس مقابلوں میں اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، کیرالہ سرفہرست ریاستوں میں شامل ہیں
Posted On:
20 AUG 2025 6:19PM by PIB Delhi
ملک کے بہترین قومی کھلاڑی یہاں تاریخی ڈل جھیل میں منعقد ہونے والے پہلے ”کھیلو انڈیا واٹر اسپورٹس فیسٹیول (کے آئی ڈبلیو ایس ایف)“ میں 24 طلائی تمغوں کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔ اس تین روزہ ایونٹ میں 400 سے زائد کھلاڑی تمغہ جاتی مقابلوں، روئنگ، کینوئنگ اور کائیکنگ میں حصہ لیں گے۔
کھیلو انڈیا واٹر اسپورٹس فیسٹیول 2025 پہلی مرتبہ متحدہ اوپن ایج کیٹیگری چیمپئن شپ ہوگی، جس میں کائیکنگ اور کینوئنگ کے تمام 14 اور روئنگ کے 10 مقابلے شامل ہیں، اور یہ سب اولمپک ایونٹس ہیں۔ واٹر گیمز کی دلکشی بڑھانے کے لیے تین ڈیمونسٹریشن ایونٹس بھی ہوں گے یعنی واٹر اسکیئنگ، شکارہ بوٹ سپرنٹ اور ڈریگن بوٹ ریس۔

کھیلو انڈیا واٹر اسپورٹس فیسٹیول میں ملک کی 36 ریاستیں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ان میں اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ اور کیرالہ کے کھلاڑیوں پر سب کی نظریں مرکوز ہوں گی۔ مقابلہ جاتی مینیجر بلقیس میر، جو سابقہ ورلڈ کپ کینوئسٹ اور اولمپک جج ہیں، نے کہا: ”چونکہ سروسز بطور ٹیم ان کھیلوں میں حصہ نہیں لیں گی، اس لیے یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ریاستیں کس طرح مقابلہ کرتی ہیں اور کیسا مظاہرہ کرتی ہیں۔ کورس کو تمام بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے اور ہم پوری طرح تیار ہیں۔“
کھیلو انڈیا واٹر اسپورٹس فیسٹیول کھیلو انڈیا کیلنڈر میں ایک نیا اضافہ ہے۔ 2025 میں دو نئے ایونٹس شامل کیے گئے ہیں۔ کھیلو انڈیا بیچ گیمز مئی میں دیو میں منعقد ہوئے۔ کھیلو بھارت پالیسی کے مطابق واٹر گیمز اور بیچ گیمز کا مقصد کھیلوں کو فروغ دینا اور سیاحت کو متوجہ کرنا ہے۔
کائیکنگ اور کینوئنگ کے لیے گزشتہ قومی مقابلے جو نومبر میں ٹہری (اتراکھنڈ) میں منعقد ہوئے تھے، کو کوالیفائر کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ سنگلز اور ڈبلز کے ٹاپ 15 اور فورز کے ٹاپ 8 کے آئی ڈبلیو ایس ایف میں حصہ لیں گے۔ روئنگ کے لیے بھوپال میں رواں سال مارچ میں ہونے والے نیشنلز کے ٹاپ 8 کھلاڑی شرکت کریں گے۔
اس مقابلے میں بین الاقوامی رنگ بھی ہوگا۔ ارجن لال جاٹ، جو ایک فوجی روور ہیں اور دہلی کی نمائندگی کریں گے، سب سے بڑی کشش میں سے ایک ہوں گے۔ 28 سالہ جاٹ نے 2020 ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لیا تھا اور 2022 ایشیائی کھیلوں (ہانگژو) میں لائٹ ویٹ ڈبل اسکَلز میں سلور میڈل جیتا تھا۔
واٹر گیمز میں خواتین اور مردوں کی تقریباً برابر نمائندگی ہوگی۔ 409 کھلاڑیوں میں سے جو تمغوں کے لیے مقابلہ کریں گے، ان میں 202 خواتین ہوں گی۔ مدھیہ پردیش (44)، ہریانہ (37)، اوڈیشہ (34) اور کیرالہ (33) کے آئی ڈبلیو ایس ایف 2025 میں سب سے بڑے دستے کے ساتھ شامل ہوں گے۔ گجرات، پڈوچیری اور مغربی بنگال سب سے چھوٹے وفد کے ساتھ شریک ہوں گے۔
پہلے دن یعنی جمعرات کو تین طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوگا، یہ سب کائیکنگ اور کینوئنگ کے مقابلے ہوں گے۔ تمام 10 روئنگ فائنل کا انعقاد آخری دن یعنی 3 اگست کو کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب جمعرات کی شام 6 بجے سے ہوگی جس میں مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڑسے اور جموں و کشمیر کی دیگر معزز شخصیات شرکت کریں گی۔
یہ واٹر اسپورٹس کارنیول جموں و کشمیر میں دوسرا کھیلو انڈیا ایونٹ ہوگا، اس سے پہلے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز گل مرگ میں منعقد ہوئے تھے۔ 2017-18 میں شروع ہونے والا کھیلو انڈیا ایک مشن ہے جس کا مقصد کھیلوں کی ثقافت کو نچلی سطح پر فروغ دینا، منظم ٹیلنٹ کی نشاندہی، ڈھانچہ بند کھیلوں کے مقابلے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔
کے آئی ڈبلیو ایس ایف کی مزید تفصیلات www.water.kheloindia.gov.in پر دستیاب ہیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
20-08-2025
U: 5039
(Release ID: 2158812)
Visitor Counter : 4