امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مرکز نے 31 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ’’اَن - چکر‘‘ سپلائی چین آپٹیمائزیشن ٹول نافذ کیا
عوامی نظام تقسیم میں آپٹیمائزیشن تکنیکات کے توسط سے سالانہ تخمینہ بچت 250 کرور روپے کے بقدر ہے
Posted On:
19 AUG 2025 5:46PM by PIB Delhi
عوامی نظام تقسیم (پی ڈی ایس) کے تحت "اَن چکر" سپلائی چین آپٹیمائزیشن ٹول کو 31 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) میں نافذ کرنے کا ہدف بنایا گیا تھا۔ عمل درآمد کی حیثیت درج ذیل ہے:-
نافذ کیا گیا (30 ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے): پنجاب، تلنگانہ، تمل ناڈو، راجستھان، میزورم، بہار، سکم، گجرات، آندھرا پردیش، ناگالینڈ، چھتیس گڑھ، گوا، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، ہماچل پردیش، میگھالیہ، آسام، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، دہلی، جموں و کشمیر، اترپردیش، مہاراشٹر، اروناچل پردیش، لداخ، تری پورہ، کیرالہ، کرناٹک، ہریانہ، اڈیشہ۔ اسے منی پور میں نافذ نہیں کیا گیا ہے۔
بچتوں سے نقل و حمل میں لاگت میں کمی کے امکان کا اندازہ ہوتا ہے جو پی ڈی ایس میں اصلاح کی تکنیک کے استعمال کے ممکنہ فوائد میں سے ایک کی نشاندہی کرتا ہے۔ تخمینہ بچت 250 کروڑ روپے سالانہ ہے۔
ہندوستان کے خوراک کی تقسیم کے راستوں کو بہتر بنانے کے نتیجے میں ملک کے موسمیاتی تبدیلی کے وعدوں کے مطابق CO2 کے اخراج کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔
31 ریاستوں میں سے 30 ریاستوں میں روٹ آپٹیمائزیشن کو نافذ کیا گیا ہے۔
یہ اطلاع صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ نیمو بین جینتی بمبھانیا کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4937
(Release ID: 2158103)