بھارتی چناؤ کمیشن
گزشتہ 6 ماہ کے دوران الیکشن کمیشن آف انڈیا کے 28 نئے اقدامات
اصلاحاتی ستون: تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشغولیت؛ انتخابی نظام کی مضبوطی اور صفائی، ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ، انتخابی فہرستوں کو غلطی سے پاک بنانا، ووٹنگ اور صلاحیت کی تعمیر میں آسانی
Posted On:
19 AUG 2025 4:00PM by PIB Delhi
گزشتہ چھ ماہ کے دوران، الیکشن کمیشن آف انڈیا نے انتخابی عمل کو ہموار اور بہتر بنانے کے مقصد سے 28 اہم اقدامات کیے ہیں۔
تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشغولیت الف۔
ای آر اوز ،ڈی ای اوز اور سی ای اوز نے ملک بھر میں آل پارٹی میٹنگز منعقد کیں۔ کل 4,719 آل پارٹی میٹنگز منعقد کی گئیں جن میں 40 میٹنگز سی ای اوز ، 800 ڈی ای اوزاور 3879 ای آر اوزنے مختلف سیاسی جماعتوں کے 28,000 سے زیادہ نمائندوں کی شرکت کی۔
پارٹی قیادت کے ساتھ ای سی آئی کی میٹنگز ۔ کمیشن قومی اور ریاستی جماعتوں کے صدور اور سینئر لیڈروں کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کر رہا ہے۔ اب تک ایسی 20 میٹنگیں ہو چکی ہیں۔
ب۔انتخابی نظام کی مضبوطی اور صفائی
غیر فعال رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ پولیٹیکل پارٹیز(آر یو پی پیز) کی ڈی لسٹنگ 476 مزید آر یو پی پیز کو ڈی لسٹ کرنے کے لیے شناخت کیا گیا ہے۔ پہلے ہی راؤنڈ میں 334 کو ہٹا دیا گیا ہے۔
28 اسٹیک ہولڈرز کے لیے کرداروں کی شناخت اور خاکہ سازی۔کرداروں کو آئین، 1950 اور 1951 کے عوامی نمائندگی ایکٹ، الیکٹرز رولز، 1960 کی رجسٹریشن، الیکشن رولز 1961، اور کمیشن کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ مختلف ہدایات اور رہنما خطوط کے مطابق خاکہ تیار کیا گیا ہے۔
بی ایل اوز کے لیے تصویری شناختی کارڈز۔ فیلڈ لیول کی شفافیت اور عوامی اعتماد کو بڑھانے کے لیےبی ایل اوز کو جاری کیے گئے معیاری شناختی کارڈ۔
ای وی ایم مائیکرو کنٹرولرز کی جانچ اور تصدیق نتائج کے اعلان کے بعد 5فیصد ای وی ایم میں برنٹ میموری/ مائیکرو کنٹرولر کی جانچ اور تصدیق کے لیے تکنیکی اور انتظامی ایس او پی جاری کیاگیا۔
قانونی مشیروں اور سی ای اوز کے ساتھ قومی کانفرنس - اپنے قانونی فریم ورک کو مضبوط اور نئے سرے سے ترتیب دینے اور مختلف عدالتی فورمز پر اس کی قانونی نمائندگی کی تاثیر کو تقویت دینے کے لیے۔
الیکشن مینجمنٹ باڈیز کے سربراہوں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگز ۔چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے جون 2025 میں منعقدہ آئی ڈی ای اےسٹاک ہوم کانفرنس میں مختلف الیکشن مینجمنٹ باڈیز(ای ایم بیز)کے سربراہان کے ساتھ انتخابی انتظام اور جمہوری تعاون میںبھارت کی دیرینہ شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دو طرفہ میٹنگوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔
ج۔ ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ
ون اسٹاپ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ۔ای سی آئی این ای ٹی ایک واحد پورٹل جس میں ووٹرز اور اس کے دیگر اسٹیک ہولڈرز بشمول ووٹرز، انتخابی عہدیداروں اور سیاسی جماعتوں کے لیے 40پلس ایپس/ویب سائٹس شامل ہیں۔
پولنگ سٹیشنوں پر 100فیصدویب کاسٹنگ ۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کرنا کہ اہم سرگرمیاں پولنگ کے عمل کی خلاف ورزی کے بغیر آسانی کے ساتھ انجام پائیں۔
ریئل ٹائم ووٹر ٹرن آؤٹ اپ ڈیٹس ۔ پریذائیڈنگ آفیسرز اب پولنگ کے دن ہر دو گھنٹے بعد ای سی آئی این ای ٹی ایپ پر ٹرن آؤٹ ڈیٹا اپ لوڈ کریں گے تاکہ پولنگ کے تخمینی رجحانات کی اپ ڈیٹ میں وقت کے وقفے کو کم کیا جا سکے۔
ڈیجیٹل انڈیکس کارڈز اور رپورٹس تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے انتخابی متعلقہ ڈیٹا کی حلقہ بندی کی سطح پر رسائی کو فروغ دینے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی نظام۔
عدم یکسانیت کیلئے لازمی وی وی پیٹ ،وی وی پیٹ سلپ پرچی کی گنتی جہاںای وی ایم ڈیٹا اور فارم 17سی اور جہاں ماک پول کے ڈیٹا کو غلطی سےڈیلیٹ نہیں کیا گیا۔
د۔انتخابی فہرستوں کو غلطیوں سے پاک بنایا
بہار میں خصوصی نظر ثانی - بہار میں انتخابی فہرست کو صاف کرنا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کوئی اہل ووٹر باقی نہ رہے اور کوئی نااہل نام باقی نہ رہے۔
ضمنی انتخابات سے پہلے خصوصی خلاصہ نظر ثانی - تقریباً دو دہائیوں میں پہلی بار 4 ریاستوں میں حال ہی میں ختم ہونے والے ضمنی انتخابات سے پہلے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کی گئی۔
ڈیتھ رجسٹریشن ڈیٹا کو جوڑنا - یہ یقینی بنانے کے لیے کہ ای آر اوزکو رجسٹرڈ اموات کے بارے میں بروقت معلومات حاصل ہوں۔ یہ بی ایل اوز کو فارم 7 کے تحت باضابطہ درخواست کا انتظار کیے بغیر فیلڈ وزٹ کے ذریعے معلومات کی دوبارہ تصدیق کرنے کے قابل بنائے گا۔
منفردای پی آئی سی نمبرز - ملک بھر میں مختلف افراد کے لیے ایک ہی ای پی آئی سی نمبر کو ختم کیا گیا۔
تیز تر ای پی آئی سی ڈیلیوری ۔ انتخابی فہرستوں میں اپ ڈیٹ ہونے کے 15 دنوں کے اندر ای پی آئی سی کی فراہمی کے قابل بنانے کے لیے جاری کردہ نیا ایس او پی، جس میں کسی ووٹر کا نیا اندراج یا موجودہ ووٹر کی کسی بھی تفصیلات میں تبدیلی بھی شامل ہے۔ ہر مرحلے پر انتخاب کنندگان کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاعات بھی موصول ہوں گی۔
ر۔ ووٹنگ میں آسانی
پولنگ سٹیشنوں پر موبائل ڈپازٹ کی سہولت - ووٹروں کے ذریعے موبائل فون جمع کرنے کے لیے پولنگ سٹیشنوں کے باہر کاؤنٹرز متعارف کرائے گئے ہیں۔
پولنگ اسٹیشن کی حد 1,200 ووٹرز، بلند و بالا رہائشی کمپلیکس اور سوسائٹیوں میں کم ہجوم، چھوٹی قطاروں اور اضافی بوتھوں کو یقینی بناتا ہے۔
واضح ووٹر انفارمیشن سلپ - ووٹرز کی آسانی سے تصدیق کے لیے سیریل اور پارٹ نمبر نمایاں طور پر دکھائے جاتے ہیں۔
پولنگ اسٹیشن کے 100 میٹر کے باہر امیدواروں کے بوتھ کی اجازت ہے ۔ پولنگ کے دن امیدواروں کے ذریعے ووٹرز کو غیر سرکاری شناختی سلپس جاری کرنے کے لیے بنائے گئے بوتھ، اگر ووٹر کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اپنی سرکاری ووٹر انفارمیشن سلپس نہیں لے رہے ہیں، تو کسی بھی پولنگ اسٹیشن کے 100 میٹر کے فاصلے پر قائم کیے جا سکتے ہیں۔
س۔ صلاحیت کی تعمیر
آئی آئی آئی ڈی ای ایم میں توسیعی تربیت ۔آئی آئی آئی ڈی ای ایم، نئی دہلی میں 7,000 سے زیادہ بی ایل اوزاور سپروائزرز کو تربیت دی گئی۔
اہلکاروں کے لیے بہتر معاوضہ ۔بی ایل اوزکے لیے معاوضے کو دوگنا کر دیا گیا،بی ایل اوسپروائزرز کے لیے اور پولنگ/گنتی عملے، سی اے پی ایف، مانیٹرنگ ٹیموں اور مائیکرو آبزرور کے لیے بڑھایا گیا۔ پہلی بارای آر اوز اورای آر او ایس کے لیے اعزازیہ فراہم کیا گیا۔ چائے پانی کی فراہمی میں بھی اضافہ کیا گیا۔
پولیٹیکل پارٹیوں کی طرف سے مقرر کردہ ٹریننگ بوتھ لیول ایجنٹس (بی ایل ایز) بہار، تمل ناڈو، اور پڈوچیری کےبی ایل ایز کو انتخابی فہرستوں کی تیاری کے عمل میں معاونت کے مختلف پہلوؤں بشمول عوامی نمائندگی ایکٹ1950 کے تحت اپیل کی فراہمی کے استعمال میں تربیت دی گئی۔
میڈیا اور کمیونی کیشن آفیسرز کے لیے ٹریننگ - الیکشن سے متعلق پبلک کمیونیکیشن کو بہتر بنانے کے لیے ریاستی سطح کے افسران کی واقفیت۔
پولیس افسران کی تربیت - بہار پولیس کے لیے انتخابات کے دوران امن و امان کی تیاریوں کو تقویت دینے کے لیے خصوصی سیشن منعقد کیے گئے۔
اندرونی نظام کو مضبوط بنانا، بایومیٹرک حاضری، ای-آفس کی منتقلی، اور وسائل کے بہتر استعمال اور کارکردگی کے لیےآئی آئی آئی ڈی ای ایم میں منتقلی۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 4913
(Release ID: 2158046)