جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوچھ بھارت مشن کے تحت او ڈی ایف پلس گاؤں

Posted On: 18 AUG 2025 2:47PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب وی سومننا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  ملک کے تمام گاؤں کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) پلس قرار دینے کے لیے استعمال کیے جانے والے کلیدی معیار اور طریقہ کار درج ذیل ہیں: -

او ڈی ایف پلس گاؤں کی تعریف ایک ایسے گاؤں کے طور پر کی گئی ہے جو کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) کی حیثیت کو برقرار رکھتا ہے، ٹھوس اور رقیق فضلہ کے انتظام کو یقینی بناتا ہے اور یہ دیکھنے میں صاف ستھرا نظر آتا ہے۔ او ڈی ایف پلس گاؤں کی ترقی کے تین مراحل ہیں:

· او ڈی ایف پلس امنگوں والے گاؤں : ایک گاؤں جو اپنی او ڈی ایف کی حیثیت کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور اس میں ٹھوس فضلات کے بندوبست اور رقیق کچرے کی دیکھ بھال کے انتظامات ہیں۔

· او ڈی ایف پلس ابھرتے ہوئے گاؤں: ایک گاؤں جو اپنی او ڈی ایف کی حیثیت کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور اس میں ٹھوس فضلات کے بندوبست اور رقیق کچرے کی دیکھ بھال کے انتظامات ہیں۔

· او ڈی ایف پلس مثالی گاؤں: ایک گاؤں جو اپنی او ڈی ایف کی حیثیت کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور اس میں ٹھوس فضلات کے بندوبست اور رقیق کچرے کی دیکھ بھال کے انتظامات ہیں ۔ صفائی ستھرائی نظر آتی ہے، یعنی، کم سے کم گندگی، کم سے کم ٹھہرا ہوا گندا پانی، عوامی مقامات پر کوئی پلاسٹک کا کچرا نہیں اوراوڈی ایف پلس انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن(آئی ای سی) پیغامات دکھاتا ہے۔

ایک گاؤں جواو ڈی ایف پلس کے تمام معیارات پر پورا اترتا ہے وہ گرام سبھا کی میٹنگ میں خود کو او ڈی ایف پلس کا اعلان کرے گا۔ ضلع کو پہلی بار او ڈی ایف  پلس کے اعلان کے 90 دنوں کے اندر گاؤں کی تیسرے فریق کی تصدیق کو یقینی بنانا چاہیے تیسرے فریق کی لازمی تصدیق صرف او ڈی ایف پلس (ماڈل) گاؤں کے لیے کی جائے گی۔ تاہم، او ڈی ایف پلس گاؤں کے لیے تینوں زمرے(امنگوں والے/ابھرتے ہوئے/مثالی گاؤں) کے لیے نگرانی کی تصدیق بلاک/ضلع/ریاست کی سطح پر کمانڈ کے سلسلے میں ذمہ دار افسران کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ذریعہ ایس بی ایم (جی) کے آن لائن انٹیگریٹڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (آئی ایم آئی ایس) پر رپورٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق،13 اگست 2025 کو سوچھ بھارت مشن (گرامین) کے تحت کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) پلس کے اعلان کردہ گاؤں کی ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقہ وار تعداد ذیل میں دی گئی ہے۔

صفائی ستھرائی ریاست کا معاملہ ہے، پینے کے پانی اور صفائی کا محکمہ ریاستوں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرتا ہے۔ سوچھ بھارت مشن (گرامین) ایس بی ایم (جی) کا دوسرا مرحلہ 21-2020 سے 26-2025 کی مدت کے دوران لاگو کیا جا رہا ہے، جس میں کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) پائیداری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور تمام گاؤں کو ٹھوس اور رقیق فضلہ کے انتظام سے ڈھانپنا ہے یعنی  گاؤں کو او ڈی ایف سے او ڈی ایف پلس ڈیل میں تبدیل کرنا ہے۔ یہ سمجھتے ہوئے کہ بیت الخلاء کی تعمیر کا کام ایک مسلسل عمل ہے نہ کہ ایک وقتی سرگرمی، کیونکہ وہاں مسلسل نئے ابھرتے ہوئے گھرانے، تارکین وطن وغیرہ ہیں جن کے لیے بیت الخلاء کی ضرورت ہوگی، گھروں کے اندر نئے انفرادی  بیت الخلاء (آئی ایچ ایچ ایل) کی تعمیر فیز-II کے تحت ایس بی ایم (جی) فنڈز پر پہلا چارج ہے اور ایس بی ایم (جی) کے لیے مستقل طور پر منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس فرق کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں۔

 

(راجیہ سبھا غیر ستارہ والے سوال 2804)

ریاست/ مرکز زیرانتظام علاقہ وار کھلے میں رفع حاجت سے پاک او ڈی ایف پلس گاؤں (13اگست 2025 کو)

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقے

گاؤں کی کل تعداد

اوڈی ایف پلس گاؤں کی تعداد

او ڈی ایف پلس گاؤں کی کل تعداد

 

امنگوں والے

ابھرتے ہوئے

مثالی

 

 

1

انڈمان ونکوبار جزائر

265

0

0

208

208

 

2

آندھرا پردیش

15,995

7,675

55

8,234

15,964

 

3

اروناچل پردیش

5,134

3,153

847

956

4,956

 

4

آسام

25,368

1,363

876

22,947

25,186

 

5

بہار

37,138

1,842

234

32,935

35,011

 

6

چھتیس گڑھ

19,643

972

34

17,707

18,713

 

7

دمن ودیواوردادر ونگر حویلی

98

0

0

94

94

 

8

گوا

373

58

2

308

368

 

9

گجرات

17,973

3,514

919

13,331

17,764

 

10

ہریانہ

6,618

2,678

86

3,754

6,518

 

11

ہماچل پردیش

17,618

1,280

386

14,452

16,118

 

12

جموں وکشمیر

6,216

20

17

5,959

5,996

 

13

جھارکھنڈ

29,322

18,409

555

7,702

26,666

 

14

کرناٹک

26,484

18,161

263

7,978

26,402

 

15

کیرالہ

1,435

6

5

1,370

1,381

 

16

لداخ

240

10

0

230

240

 

17

لکشدیپ

10

0

0

10

10

 

18

مدھیہ پردیش

51,043

247

4

50,521

50,772

 

19

مہاراشٹر

40,247

4,865

98

33,337

38,300

 

20

منی پور

2,567

41

1

26

68

 

21

میگھالیہ

6,466

4,727

244

476

5,447

 

22

میزورم

646

0

0

618

618

 

23

ناگالینڈ

1,425

512

69

553

1134

 

24

اوڈیشہ

46,928

833

11

44,239

45,083

 

25

پڈوچیری

91

53

0

37

90

 

26

پنجاب

11,977

9,701

69

2,012

11,782

 

27

راجستھان

43,463

281

83

42,417

42,781

 

28

سکم

400

0

0

400

400

 

29

تمل ناڈو

11,739

535

25

11,009

11,569

 

30

تلنگانہ

9,773

535

0

8,398

8,933

 

31

تریپورہ

765

8

0

757

765

 

32

اترپردیش

96,174

1,054

80

93,502

94,636

 

33

اتراکھنڈ

14,967

52

1

14,864

14,917

 

34

مغربی بنگال

38,343

4,357

241

32,580

37,178

 

   

5,86,944

86,942

5,205

4,73,921

5,66,068

 

 

 

************

ش ح۔م ع۔ ج ا

 (U: 4827) 


(Release ID: 2157542)
Read this release in: English , Marathi