امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریشن کے وزیر جناب امت شاہ نے مہاراشٹر کے گورنر جناب سی پی رادھا کرشنن کو نائب صدرجمہوریہ کے انتخاب کے لیے این ڈی اے کے امیدوار کے طور پر نامزد کیے جانے پر مبارکباد دی


رکن پارلیمنٹ اور مختلف ریاستوں کے گورنر کے طور پر جناب سی پی رادھا کرشنن کے کرداروں نے آئینی فرائض کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے

مجھے یقین ہے کہ ان کے وسیع تجربے اور دانشمندی سےایوان بالا کے وقار میں اضافہ ہوگا اور نئے سنگ میل طے ہوں گے

اس فیصلے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے تمام اراکین کا شکریہ

Posted On: 17 AUG 2025 9:48PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریشن کے وزیر جناب امت شاہ نے مہاراشٹر کے گورنر جناب سی پی رادھا کرشنن کو نائب صدرجمہوریہ کے انتخاب کے لیے این ڈی اے کے امیدوار کے طور پر نامزد کیے جانے پر مبارکباد دی ہے ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ اور مختلف ریاستوں کے گورنر کے طور پر جناب سی پی رادھا کرشنن کے کرداروں نے آئینی فرائض کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔  مجھے یقین ہے کہ ان کےوسیع تجربے اور دانشمندی سےایوان بالا کے وقار میں اضافہ ہوگا اور نئے سنگ میل طے ہوں گے ۔  اس فیصلے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی اور پارٹی کےپارلیمانی بورڈ کے تمام معززاراکین کا شکریہ ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –م ش ع- م ق ا)

U. No.4796

 


(Release ID: 2157363)