امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
صارفین تنازعات کے ازالے سے متعلق قومی کمیشن اور10 ریاستوں نے جولائی2025 میں صارفین کے معاملات کے ازالے کی صد فیصد سے زیادہ کی شرح حاصل کی
ای۔جاگرتی پلیٹ فارم کے آغاز سے اب تک دو لاکھ سے زائد صارفین بشمول این آر آئیزکا اندراج
اس سال ای۔جا گرتی پر85,531 معاملات دائر
Posted On:
17 AUG 2025 9:36AM by PIB Delhi
ملک میں صارفین کی شکایات کے ازالے کے شعبے میں ایک اہم کامیابی کے طور پر، قومی صارفین تنازعات ازالہ کمیشن (این سی ڈی آر سی) کے ساتھ دس ریاستوں نے جولائی2025 کے مہینے میں100 فیصد سے زیادہ ازالہ کی شرح درج کی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس عرصے میں حل شدہ معاملات کی تعداد، دائر کردہ معاملات سے زیادہ رہی۔
محکمہ امور صارفین حکومتِ ہند کے اعداد و شمار کے مطابق، این سی ڈی آر سی نے122 فیصد شرحِ ازالہ حاصل کی ہے، جبکہ تمل ناڈو نے277 فیصد، راجستھان214 فیصد، تلنگانہ158 فیصد، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ نے150 فیصد فی کس، میگھالیہ140 فیصد، کیرالہ 122 فیصد، پڈوچیری111 فیصد، چھتیس گڑھ 108 فیصد اور اتر پردیش نے101 فیصد شرح ریکارڈ کی ہے۔
یکم جولائی سے31 جولائی2025 کے دوران کے اعداد و شمار کے تجزیے سے مزید ظاہر ہوتا ہے کہ ملک بھر میں صارفین کے مقدمات کے ازالے کی شرح 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ رہی، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ صارفین تنازعات کی بروقت اور مؤثر حل کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔
اس کامیابی میں مزید اضافہ یہ ہے کہ 6 اگست 2025 تک، ای۔جاگرتی پلیٹ فارم پر دو لاکھ سے زائد صارفین، بشمول این آر آئیز نے اندراج کرایا ہے اور صرف اس سال کے دوران اس پلیٹ فارم پر85,531 مقدمات دائر کیے گئے ہیں۔
حکومتِ ہند کی وزارتِ امور صارفین، خوراک و عوامی تقسیم کاری کے محکمہ امور صارفین نے 1 جنوری 2025 کو ای۔جاگرتی کا آغاز کیا تھا۔ یہ اگلی نسل کا ایک متحد ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو ملک بھر میں صارفین کی شکایات کے ازالے کو جدید اور مؤثر بنانے کے لئے بنایا گیا ہے۔ سہولت، شفافیت اور کارکردگی کو بڑھانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا یہ پلیٹ فارم پرانے نظاموں جیسے او سی ایم ایس، ای۔داخل، این سی ڈی آر سی سی ایم ایس اور کانفونٹ پورٹل کو یکجا کرکے ایک مربوط اور بامعنی انٹرفیس میں تبدیل کرتا ہے جس سے صارفین کے لیے بکھراؤ ختم ہو گیا ہے۔
اب قومی صارفین تنازعات ازالہ کمیشن (این سی ڈی آر سی) اور تمام 36 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال، ای۔جاگرتی صارفین اور وکلاء کو او ٹی پی پر مبنی تصدیق کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے ذریعے ملک یا بیرون ملک کہیں سے بھی شکایت درج کرائی جا سکتی ہے، فیس آن لائن یا آف لائن ادا کی جا سکتی ہے اور مقدمے کی پیش رفت کو بروقت میں ٹریک کیا جا سکتا ہے۔
ای۔جاگرتی اپنی جامع اور شہری مرکوز ڈیزائن کے باعث نمایاں ہے جو ڈیجیٹل مقدمہ دائر کرنے، دستاویزات کے تبادلے، ورچوئل سماعتوں، بروقت ایس ایم ایس و ای میل اپ ڈیٹس، کثیر لسانی سہولت، چیٹ بوٹ معاونت اور بصارت سے محروم اور معمر صارفین کے لئے وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر فراہم کرتا ہے۔ اس میں وکلاء کے لئے خصوصی ماڈیولز ہیں، جن کے ذریعے وہ مقدمات ٹریک کر سکتے ہیں، سماعت کی اطلاع حاصل کر سکتے ہیں، دستاویزات اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور بار کونسل انضمام کے ذریعے اپنے اسناد کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ ججوں کو بھی اس کے تحت مکمل ڈیجیٹل مقدمہ فائلز، اسمارٹ کورٹ کیلنڈرز، تجزیاتی ڈیش بورڈز اور ورچوئل کورٹ رومز تک محفوظ رسائی حاصل ہے، جس سے دور دراز سماعتیں تیز اور مؤثر انداز میں ممکن ہو جاتی ہیں اور مادی ڈھانچے پر انحصار کم ہوتا ہے۔
ای۔جاگرتی میں فیس کی بلا رکاوٹ ادائیگی کے لئے بھارت کوش اور پے۔گَو پیمنٹ گیٹ ویز کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ رول پر مبنی اجازتوں اور انڈ ٹو انڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ رسائی کو یقینی بناتا ہے اور مکمل طور پر ڈیجیٹل ورک فلو کے ذریعے کاغذ اور سفر پر انحصار کم کرتا ہے۔ یہ نہ صرف صارفین کمیشنوں کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے اور ماحولیاتی پائیداری کو تقویت دیتا ہے بلکہ تیز تر اور جامع صارفین انصاف کی جانب ایک جامع اور بڑا قدم بھی ہے۔ صارفین امور کے محکمہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پلیٹ فارم کو استعمال کریں تاکہ اپنے حقوق کو آسانی اور شفافیت کے ساتھ یقینی بنا سکیں۔
ای۔جاگرتی پورٹل کی کچھ کامیاب مثالیں درج ذیل ہیں:
تمل ناڈو
مقدمہ 1: صارف کو خراب ٹیلی ویژن کے بدلے 14,429 روپے کی واپسی دلائی گئی
کمیشن: دھرمپوری (تمل ناڈو)
مقدمے کی مدت: دائر کرنے کی تاریخ: 10-03-2025 | فیصلہ کی تاریخ: 29-05-2025
مقدمہ نمٹایا گیا: 80 دنوں میں
ایک صارف، جس نے ای-کامرس پلیٹ فارم سے ٹیلی ویژن خریدا تھا، نے کالی لکیر اور سیریل نمبر میں فرق کے باعث خراب ٹی وی کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ کمیشن نے مشاہدہ کیا کہ مینوفیکچرر خدمت میں کمی کا ذمہ دار ہے اور صارف کو 14,249 روپے(بطور ریفنڈ)، 5,000 روپے (ذہنی اذیت کے عوض) اور 10,000 (مقدمے بازی کے خرچ کے طور پر دینے کا حکم دیا۔
مقدمہ 2: صارف کو 99,500 روپے نیٹ کوچنگ کی فیس) بمعہ 9 فیصد سود،500,000 ( روپے ذہنی اذیت کے عوض معاوضہ اور10,000 روپے مقدمہ بازی کے اخراجات دلائے گئے
کمیشن: تنجاور (تمل ناڈو)
مقدمے کی مدت: دائر کرنے کی تاریخ: 09-02-2025 | فیصلہ کی تاریخ: 29-04-2025
مقدمہ نمٹایا گیا: 79 دنوں میں
ایک صارف نے 99,500 روپے کی واپسی (نیٹ کوچنگ کے لئے ادا کردہ) کے ساتھ 500,000 روپے بطور ذہنی اذیت کا معاوضہ اور 10,000 روپے مقدمے بازی کے اخراجات کا مطالبہ کیا تھا۔ صارف کی بیٹی غیر متوقع حالات کی وجہ سے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ نہ لے سکی۔ کمیشن نے صارف کے حق میں فیصلہ دیا اور مخالف فریق کو حکم دیا کہ وہ 99,500 روپے بمعہ 9فیصد سود، 500,000 روپے معاوضہ اور 10,000 روپے مقدمہ بازی کے اخراجات کے بطور ادا کرے۔
پنجاب
صارف کو خراب ٹائلز کی خریداری پر مکمل ریفنڈ دیا گیا جس سے ڈھانچے میں نقائص پیدا ہوئے
کمیشن: برنالہ (پنجاب)
مقدمے کی تفصیلات: دائر کرنے کی تاریخ: 02-01-2025 فیصلہ کی تاریخ: 23-05-2025
مقدمہ نمٹایا گیا: 141 دنوں میں
صارف نے خراب ٹائلز خریدی تھیں جن سے تعمیر میں ساختی مسائل پیدا ہوئے۔ اس نے 4.5 لاکھ روپے (3.09 روپے لاکھ ٹائلز کی قیمت + 1.41 لاکھ روپے بطور تنصیب/معاوضہ) کا دعویٰ کیا۔ کمیشن نے صارف کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 3.09 لاکھ روپے (بطور ٹائلز کی قیمت)، 10,000 روپے (ذہنی اذیت کے عوض) اور 5,000 روپے (مقدمے بازی کے اخراجات) بمعہ7فیصد سود دینے کا حکم دیا۔ فیصلے کے دوران کمیشن نے مناسب گواہی پر انحصار کیا جس نے پیداوار میں نقائص کی تصدیق کی جبکہ مخالف فریق ثبوت کا جواب دینے میں ناکام رہا۔
ہریانہ
صارف کو خراب ڈش واشر پر ریفنڈ دلایا گیا
کمیشن: ریواڑی (ہریانہ)
مقدمے کی مدت: دائر کرنے کی تاریخ: 13-02-2025 | فیصلہ کی تاریخ: 24-04-2025
مقدمہ نمٹایا گیا: 70 دنوں میں
صارف نے ایک مشہور برانڈ کا ڈش واشر48,000 روپے (بنیادی قیمت) میں خریدا اور 13,097 روپے بطور اے ایم سی ادا کیے۔ فروخت کنندہ مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہا جس پر شکایت درج کی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ یا تو ڈش واشر کو تبدیل کیا جائے یا 48,000 روپے بمعہ 13,097 روپے (اے ایم سی) کی واپسی کی جائے، ساتھ ہی ہراسانی کے لئے25,000 روپے بطور معاوضہ دیا جائے۔
گجرات
صارف کو انشورنس کمپنی کی جانب سے میڈیکل کلیم سے انکار پر مکمل ریفنڈ بمعہ سود اور معاوضہ دلایا گیا
کمیشن: احمد آباد (گجرات)
مقدمے کی مدت: دائر کرنے کی تاریخ: 17-06-2025 | فیصلہ کی تاریخ: 17-07-2025
مقدمہ نمٹایا گیا: 30 دنوں میں
شکایت کنندہ کو بیمہ کمپنی نے میڈیکل کلیم دینے سے انکار کر دیا تھا۔ کمیشن نے مشاہدہ کیا کہ انشورنس کمپنی کی طرف سے35,496 روپے کی کٹوتی من مانی تھی۔ کمیشن نے مکمل رقم کی واپسی بمعہ7فیصد سود اور ہراسانی و مقدمے بازی کے اخراجات کے لئے 2,000 روپے فی کس دینے کا حکم دیا۔
*****
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 4787
(Release ID: 2157257)