بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ممبئی ’واٹر ویز ٹو ونڈر: تفریحی سیاحت کے مواقع واشگاف کرنا‘ کے موضوع پر ایک کانفرنس کی میزبانی کرے گا

Posted On: 16 AUG 2025 3:23PM by PIB Delhi

ممبئی بندرگاہ ٹرسٹ، اندرونِ ملک آبی راستوں کی بھارتی اتھارٹی (آئی ڈبلیو اے آئی) اور بھارتی بندرگاہوں کی ایسو سی ایشن (آئی پی اے) کے ساتھ مل کر ممبئی میں 18 اگست بروز پیر ایک کانفرنس کا اہتمام  کر رہی ہے جس کا عنوان ہے ’واٹر ویز ٹو ونڈر: تفریحی سیاحت کے مواقع واشگاف کرنا‘۔ اس تقریبا کا مقصد بھارت میں تفریحی سیاحت کے مواقع تلاش کرنا اور نمو کے لیے پالیسی پہل قدمیوں، بہترین طور طریقوں اور حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

اس کانفرنس میں مختلف پرزنٹیشنز، پینل ڈسکشنز کے علاوہ وزارت سیاحت، حکومت ہند، مہاراشٹر سیاحتی ترقیاتی کارپوریشن  کی معزز شخصیات اور دیگر متعلقہ فریقوں  کے خطابات بھی شامل ہوں گے۔ جن اہم موضوعات پر تبادلہ خیال عمل میں آئیں گے ان میں تفریحی سیاحت کی ترقی کے لیے کلیدی تصوریت اور پالیسی نقطہ نظر، نمو کے لیے پالیسی اور ضابطہ جاتی طور طریقے، ثقافتی اور ساحلی سفر کے  پروگرام، کروز ٹرمنل سے متعلق بہترین طور طریقے، اسمارٹ ٹرمنل آپریشنز اور سبز بندرگاہ سے متعلق حکمت عملیاں جیسے موضوعات شامل ہیں۔

اس تقریب میں  این اے وی آئی سی سیل 4 کے ذریعہ ایک پرزنٹیشن کے توسط سے سیاحت اور فیری میں حصولیابیوں او راصلاحات کو پیش کیا جائے گا۔ ایک خاص سیل ہے جسے بندرگاہوں، جہازرانی، اور آبی گزرگاہوں(ایم پی ایس ڈبلیو) کے ذریعہ قائم کیا گیا ہے اور اس کا مقصد سیاحت، خصوصاً سمندر، دریا اور لائٹ ہاؤس سیاحت کے ساتھ ساتھ بحری جہاز پر مبنی سیاحت پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اس کی تصوریت  بھارت کو مصروف عمل اور پائیدار سمندری اور دریائی تفریحی سیاحت کا سرکٹ تیار کرکے تفریحی سیاحت کے لیے ایک عالمی مرکز بنانا ہے۔

اس تقریب کے دوران جناب وجے کمار، آئی اے ایس، چیئرمین، اندرونِ ملک آبی گزرگاہوں کی بھارتی اتھارٹی (آئی ڈبلیو اے آئی) کلیدی خطاب  بھی کریں گے، جو این اے وی آئی سی سیل 4 کے نوڈل افسر بھی ہیں۔

آئی ڈبلیو اے آئی حکومت ہند کے تحت ایک سرکردہ ادارہ ہے جو ملک میں اندرون ملک آبی نقل و حمل کو ترقی دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اتھارٹی نے پائیدار انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی سے چلنے والے آپریشنز اور ریگولیٹری اصلاحات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دریائی کروز ٹورازم کو فروغ دینے اور پانی کی نقل و حمل کے موثر نظام تیار کرنے میں اہم پیش رفت کی ہے۔

نصف دن کی تقریب کے دوران، ایک پینل ڈسکشن کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں جناب وکاس نروال، آئی اے ایس، ایم ڈی، آئی پی اے؛ جناب اے کے بنسل، چیف انجینئر، آئی ڈبلیو اے آئی؛ جناب اوپیش شرما، ڈائرکٹر (کروز)، ایم او پی ایس ڈبلیو، انتارا کروز/ ہیریٹیج ریور جرنیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نمائندے؛ جناب وکاس مالویہ، ڈائرکٹر، نارڈک کروزلائن پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر کروز آپریٹرس سمیت متعدد صنعتی ماہرین شامل ہوں گے۔

کانفرنس کا اختتام انڈیا میری ٹائم ویک 2025 پر ایک پریزنٹیشن کے ساتھ ہوگا۔ آئی ایم ڈبلیو 2025، جس کا انعقاد اکتوبر میں ہونا طے پایا ہے، کا مقصد بحری شعبے میں پیشرفت، مواقع اور تعاون کو ظاہر کرنا، ملکی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کو آگے بڑھانا ہے۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:4780


(Release ID: 2157176)