صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

جنم اشٹمی کے موقع  پر صدرجمہوریہ ہند کی مبارکباد

Posted On: 15 AUG 2025 7:32PM by PIB Delhi

 صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے جنم اشٹمی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے: -

’’خوشی اور جوش و خروش سے لبریزتہوار شری کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر ، میں ہندوستان اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہندوستانیوں جودکودلی  مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی  ہوں۔

بھگوان شری کرشن کی زندگی اور تعلیمات ہمیں خود ترقی اور خود شناسی کی طرف راغب کرتی ہیں ۔  بھگوان شری کرشن نے دھرم کے راستے پر چل کر انسانیت کو حتمی سچائی کے حصول کے بارے میں روشن خیال کیا ۔  یہ تہوار ہمیں یوگیشور شری کرشن کی  ابدی اقدار کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے ۔

آئیے اس موقع پر ہم سب بھگوان شری کرشن کی تعلیمات پر عمل کرنے اور اپنے معاشرے اور قوم کو مضبوط بنانے کا عہد کریں ۔‘‘

صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں -

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 4772

 


(Release ID: 2157011)