وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

یوم آزادی ،2025 کے موقع پر مسلح افواج ، سی اے پی ایف ، آر پی ایف  اور این سی سی کےبینڈ دلّی میں حب الوطنی کی دھنیں پیش کریں گے

Posted On: 13 AUG 2025 6:28PM by PIB Delhi

دلّی 13 اگست ، 2025 ء  - بھارت  کے 79 ویں یوم آزادی کے جشن کے موقع پر ، قومی دارالحکومت کے مشہور مقامات پر معروف مسلح افواج کے بینڈ ، سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) بینڈ ، ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) بینڈ  اور نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے ذریعے لائیو بینڈ پرفارمنس کا ایک سلسلہ دیکھنے کو ملے گا ۔ موسیقی کی ان تقریبات سے ملک کے تہواروں  کی عظمت  اور شان و شوکت میں  اضافہ ہوتا ہے   اور یہ شاندار دھنوں  ، متعلقہ فنکاروں کے مظاہرے سے شہریوں کو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہونے کا موقع فراہم کرتی ہیں ۔

پرفارمنس کے مقامات  اور ان مقامات پر پرفارم کرنے والے متعلقہ بینڈ ذیل میں دیے گئے ہیں:

 

image00187HL.jpg

 

 

نمبر شمار

مقام

دھنیں پیش کرنے والے بینڈ

1

انڈیا گیٹ

انڈین آرمی بینڈ

2

سینٹرل پارک سی پی

انڈین نیوی بینڈ

3

کرتویہ پتھ

بھارتی فضائیہ کا بینڈ

4

بدھا پارک ، نوئیڈا

انڈین کوسٹ گارڈ

5

قطب مینار

نیشنل کیڈٹ کور بینڈ

6

وجے چوک

سینٹرل ریزرو پولیس فورس بینڈ

7

پرانا قلعہ

انڈو تبت بارڈر پولس بینڈ

8

لال قلعہ

سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس بینڈ

9

کے وی ایس ای سی 8 آر کے پورم

سشستر سیما بل بینڈ

10

نیشنل پولیس میموریل

بارڈر سکیورٹی فورس بینڈ

11

نظام الدین ریلوے اسٹیشن

ریلوے پروٹیکشن فورس بینڈ

12

نئی دلّی  ریلوے اسٹیشن

ریلوے پروٹیکشن فورس بینڈ

 

ایک مالا مال روایت: فوجی بینڈ کا کردار اور تاریخ

بھارت میں فوجی بینڈز کی جڑیں نوآبادیاتی دور تک پہنچتی ہیں، جو بتدریج قومی اتحاد اور فخر کی علامت بن گئے۔ دہائیوں کے دوران، فوج، بحریہ، فضائیہ اور بھارتی کوسٹ گارڈ کے بینڈز قومی تقریبات، فتوحات اور یادگاری مواقع کا لازمی حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے بڑے حکومتی مواقع، سرکاری دوروں اور یادگار تقریبات میں پرفارم کیا، ان کی موسیقی بہادری، قربانی اور امن کے موضوعات کی عکاس ہے۔ ان کی مہارت ، نظم و ضبط اور موسیقی کا ہنر ، ان خدمات  کی عکاسی کرتی ہیں ، جن کے لیے انہوں نے اپنی زندگی وقف کر دی ۔

سی اے پی ایف بینڈز، جو بھارت کی مختلف نیم فوجی اور پولیس فورسز کی نمائندگی کرتے ہیں—جس میں سی آر پی ایف، بی ایس ایف، سی آئی ایس ایف اور آئی ٹی بی پی شامل ہیں—تقریبی مواقع پر ، روایت اور جدیدیت کو ملا کر،اپنا منفرد رنگ شامل کرتے ہیں۔ آر پی ایف بینڈ ریلوے کی حفاظت کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے، جب کہ این سی سی، بطور نوجوان ونگ، اپنی بینڈ پرفارمنس کے ذریعے ملک کے نوجوانوں میں وطن پرستی کو فروغ دیتا ہے۔

یومِ آزادی 2025 ء کی تقریبات: قومی اتحاد کو مضبوط بنانا

اس سال کی تقریبات کو روایتی مقامات سے آگے لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں بینڈز دلّی کے بڑے عوامی مقامات، پارکوں اور ثقافتی مراکز میں پرفارم کریں گے۔ حاضرین کو حب الوطنی کے نغموں ، عسکری موسیقی اور کلاسیکی دھنوں سے  محظوظ ہونے کا موقع ملے گا ، جس سے ان میں  فخر اور اجتماعیت  کے احساس کو فروغ حاصل ہوگا ۔

فوج، سی اے پی ایف، آر پی ایف اور این سی سی کے بینڈ پرفارمنس نہ صرف آزادی کے مجاہدین کی قربانیوں کو اعزاز پیش کریں گے بلکہ اتحاد اور وطن پرستی کے جذبے کو بھی مضبوط کریں گے۔ خوشی اور حوصلہ افزا دھنیں بھارت کی متنوع وراثت اور اس کے محافظوں کی منظم لگن کی یاد دہانی کراتی ہے۔

دلّی میں ہونے والی یہ بینڈ پرفارمنسز یومِ آزادی کی تقریبات کو ملک گیر سطح پر وسعت دینے کی کوشش کا حصہ ہیں۔ بینڈ پرفارمنسز ملک کے طول و عرض میں 28 ریاستوں، 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 96 شہروں میں منعقد ہوں گی۔

تجربے میں شامل ہوں

شہری ، اس شاندار موسیقی اور حب الوطنی کے امتزاج کو دیکھنے کے لیے مدعو ہیں۔ چاہے وہ انڈیا گیٹ، کناٹ  پلیس یا دیگر مقامات پر ہوں، بینڈز کی مسحور کن دھنیں  یومِ آزادی 2025 کو ایک یادگار جشن بنانے کا وعدہ کرتی ہیں۔ پرفارمنس شام  5 بجے ہوں گی۔

دلّی میں ملک کے فخر کے احساس کے ساتھ ، آئیے آزادی کے جذبے کو ہر دل میں پھر زندہ کریں !

.................. . ............................................. . ......................

( ش ح ۔ ا ع خ ۔ ع ا )

U. No. 4668


(Release ID: 2156152)