الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
کابینہ نے 4600 کروڑ روپے کے صرفہ سے اوڈیشہ ، پنجاب اور آندھرا پردیش میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ اکائیوں کو منظوری دی
انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن: ہندوستان کے کمپاؤنڈ سیمی کنڈکٹر اور ایڈوانسڈ پیکیجنگ کے منظر نامے کی سمت میں پیش رفت سے مومنٹم میں مزید اضافہ
Posted On:
12 AUG 2025 3:18PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) کے تحت مزید چار سیمی کنڈکٹر پروجیکٹوں کو منظوری دی۔
ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کی رفتار بڑھ رہی ہے اور چھ منظور شدہ منصوبے پہلے ہی عمل درآمد کے مختلف مراحل میں ہیں ۔ آج جن چار تجاویز کو منظور ی دی گئی ان میں سِک سیم ، کانٹی نینٹل ڈیوائس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (سی ڈی آئی ایل) تھری ڈی گلاس سولیوشنز انک اور ایڈوانسڈ سسٹم ان پیکیج (اے ایس آئی پی) ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔
یہ چار منظور شدہ تجاویز تقریباً4,600 کروڑ روپے کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ سہولیات قائم کریں گی اور توقع ہے کہ اس سے 2034 ہنر مند پیشہ ور افراد کے لیے مجموعی روزگار پیدا ہوگا جس سے الیکٹرانک مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کو تحریک ملے گی جس کے نتیجے میں بہت سے بالواسطہ روزگار بھی پیدا ہوں گے ۔ آج ان چار مزید منظوریوں کے ساتھ ، آئی ایس ایم کے تحت کل منظور شدہ پروجیکٹ 6 ریاستوں میں تقریبا. 1.60 لاکھ کروڑ روپے کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ 10 تک پہنچ گئے ہیں ۔
ٹیلی کام ، آٹوموٹو ، ڈیٹا سینٹرز ، کنزیومر الیکٹرانکس اور انڈسٹریل الیکٹرانکس میں سیمی کنڈکٹرز کی بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے ، یہ چار نئے منظور شدہ سیمی کنڈکٹر پروجیکٹ آتم نربھر بھارت کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کریں گے ۔
اوڈیشہ میں سِک سیم اور تھری ڈی گلاس لگائے جائیں گے ۔ سی ڈی آئی ایل پنجاب میں واقع ہے اور اے ایس آئی پی آندھرا پردیش میں قائم کیا جائے گا ۔
سِک سیم پرائیویٹ لمیٹڈ اوڈیشہ کے بھوبنیشور میں انفو ویلی میں سلیکن کاربائڈ (ایس آئی سی- سِک) پر مبنی کمپاؤنڈ سیمی کنڈکٹرز کی مربوط سہولت قائم کرنے کے لیے کلاس- سِک ویفر فیب لمیٹڈ ، یو کے، کے ساتھ تعاون کر رہا ہے ۔ یہ ملک کا پہلا تجارتی کمپاؤنڈ فیب ہوگا ۔ اس پروجیکٹ میں سلیکن کاربائڈ آلات تیار کرنے کی تجویز ہے ۔ اس کمپاؤنڈ سیمی کنڈکٹر فیب کی سالانہ صلاحیت 60,000 ویفرز اور پیکیجنگ کی صلاحیت 96 ملین یونٹس ہوگی ۔ مجوزہ مصنوعات میں میزائل ، دفاعی سازوسامان ، برقی گاڑیاں (ای ویز) ریلوے ، فاسٹ چارجر ، ڈیٹا سینٹر ریکس کنزیومر اپلائنسز اور سولر پاور انورٹرز میں ایپلی کیشنز ہوں گے۔
تھری ڈی گلاس سولیوشنز انک (3 ڈی جی ایس) ، اڈیشہ کے بھونیشور کے انفو ویلی میں عمودی طور پر مربوط ایڈوانسڈ پیکیجنگ اور ایمبیڈڈ گلاس سبسٹریٹ یونٹ قائم کرے گا ۔ یہ یونٹ دنیا کی جدید ترین پیکیجنگ ٹیکنالوجی کو ہندوستان میں لانے کا کام کرے گی۔ اعلی درجے کی پیکیجنگ کی بدولت سیمی کنڈکٹرکی صنعت میں حسن کارکردگی کی اگلی نسل کی راہ ہموار ہوتی ہے ۔ اس مرکز میں مختلف قسم کی جدید ٹیکنالوجیز ہوں گی جن میں پیسوز اور سلیکون بریجزکے ساتھ گلاس انٹرپوزر اور تھری ڈی ہیٹروجینیئس انٹیگریشن (تھری ڈی ایچ آئی) ماڈیول شامل ہیں ۔ اس یونٹ کی منصوبہ بند صلاحیت تقریبا 69,600 گلاس پینل سبسٹریٹس ، 50 ملین اسمبلڈ یونٹس اور 13,200 تھری ڈی ایچ آئی ماڈیولز سالانہ ہوگی ۔ مجوزہ مصنوعات میں دفاعی ، اعلی کارکردگی والی کمپیوٹنگ ، مصنوعی ذہانت ، آر ایف اور آٹوموٹو ، فوٹوونکس اور کو- پیکیجڈ آپٹکس وغیرہ میں اہم ایپلی کیشنز ہوں گی۔
ایڈوانسڈ سسٹم ان پیکیج ٹیکنالوجیز (اے ایس آئی پی) 96 ملین اکائیوں کی سالانہ صلاحیت کے ساتھ اے پی اے سی ٹی کمپنی لمیٹڈ ، جنوبی کوریا کے ساتھ ٹکنالوجی ٹائی اپ کے تحت آندھرا پردیش میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرے گی ۔ تیار شدہ مصنوعات کو موبائل فونز ، سیٹ -ٹاپ باکسز ، آٹوموبائل ایپلی کیشنز اور دیگر الیکٹرانک مصنوعات میں ایپلی کیشنز ملیں گی ۔
کانٹی نینٹل ڈیوائس (سی ڈی آئی ایل) پنجاب کے موہالی میں اپنی ڈسکریٹ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ مرکز کو وسعت دے گی ۔ مجوزہ مرکز سلیکون اور سلیکون کاربائڈ دونوں میں ہائی پاور ڈسکریٹ سیمی کنڈکٹر ڈیوائسز جیسے ایم او ایس ایف ای ٹی ، آئی جی بی ٹی ، شاٹکی بائی پاس ڈائیڈس ، اور ٹرانجسٹر تیار کرے گی ۔ اس براؤن فیلڈ توسیع کی سالانہ صلاحیت 158.38 ملین یونٹ ہوگی ۔ ان مجوزہ اکائیوں کے ذریعہ تیار کردہ آلات میں آٹوموٹیو الیکٹرانکس جن میں ای وی اور اس کے چارجنگ انفرااسٹرکچر ، قابل تجدید توانائی کے نظامات ، پاور کنورژن ایپلی کیشنز ، صنعتی ایپلی کیشنز اور کمیونی کیشن انفرااسٹرکچرشامل ہیں، میں ایپلی کیشنز ہوں گی۔
ان منصوبوں کی منظوری سے ملک میں سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کو نمایاں فروغ ملے گا کیونکہ ان منصوبوں میں ملک کا پہلا تجارتی کمپاؤنڈ فیب کے ساتھ ساتھ انتہائی ایڈوانسڈ گلاس پر مبنی سبسٹریٹ سیمی کنڈکٹر پیکیجنگ یونٹ بھی شامل ہے ۔
یہ ملک میں بڑھتی ہوئی عالمی معیار کی چپ ڈیزائن کی صلاحیتوں میں معاونت کریں گے جو حکومت کی طرف سے 278 تعلیمی اداروں اور 72 اسٹارٹ اپس کو فراہم کردہ ڈیزائن انفرااسٹرکچر سپورٹ سے آگے بڑھے ہیں ۔
پہلے ہی 60,000 سے زیادہ طلباء ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کے فوائد حاصل کر چکے ہیں ۔
ش ح۔م م ۔ ج
UNO-4574
(Release ID: 2155564)