امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلہ اور امداد باہمی کےمرکزی وزیرجناب امت شاہ نے تمام سیکورٹی فورسز، شری امرناتھ جی شرائن بورڈ، جموں و کشمیر انتظامیہ اور رضاکار تنظیموں کو شری امرناتھ جی یاترا کو محفوظ اور ہموار بنانے میں ان کی خدمات پر مبارکباد پیش کی


اس سال، 4.14 لاکھ سے زیادہ عقیدت مندوں نے بھارتی ثقافت کی اٹوٹ روایت اور عقیدے کی علامت شری امرناتھ جی کی یاترا کرکے بابا برفانی کے درشن کیے

اس مقدس یاترا کو کامیاب بنانے میں آپ سب کا تعاون لائقِ تحسین اور خاص رہا

بابا برفانی سبھی لوگوں پر اپنی عنایات بنائے رکھیں

Posted On: 11 AUG 2025 10:23PM by PIB Delhi

داخلہ اور امداد باہمی کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے تمام سیکورٹی فورسز، شری امرناتھ جی شرائن بورڈ، جموں و کشمیر انتظامیہ اور رضاکار تنظیموں کو شری امرناتھ جی یاترا کو محفوظ اور ہموار بنانے میں ان کی خدمات پر مبارکباد پیش کی۔

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ اس سال 4.14 لاکھ سے زیادہ عقیدت مندوں نے بھارتی ثقافت کی اٹوٹ روایت اور عقیدے کی علامت شری امرناتھ جی کی یاترا کرکے بابا برفانی کے درشن کیے۔ میں تمام سیکورٹی فورسز، شری امرناتھ جی شرائن بورڈ، جموں و کشمیر انتظامیہ اور رضاکار تنظیموں کو اس یاترا کو محفوظ اور ہموار بنانے میں ان کے تعاون پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس مقدس یاترا کو کامیاب بنانے میں آپ سب کا تعاون لائقِ تحسین اور خاص رہا۔ بابا برفانی سب پر اپنی عنایات بنائے رکھیں۔

********

ش ح۔ع ح ۔ رض

4548U-


(Release ID: 2155363)