لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم اراکین پارلیمنٹ کے لیے 184 نو تعمیر شدہ ٹائپ VII کثیر المنزلہ فلیٹس کا افتتاح کریں گے


اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر، مرکزی وزرا، ہاؤس کمیٹی (لوک سبھا) کے چیئرمین، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر معززین موجود ہوں گے

رہائشی کمپلیکس کو اراکین پارلیمنٹ کے کام کی ضروریات کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے

Posted On: 10 AUG 2025 2:48PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی پیر، 11 اگست 2025 کو بابا کھڑک سنگھ (بی کے ایس) مارگ، نئی دہلی میں اراکین پارلیمنٹ کے لیے 184 نو تعمیر شدہ ٹائپ VII کثیر المنزلہ فلیٹوں کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم رہائشی کمپلیکس میں ایک سندور پلانٹ بھی لگائیں گے۔ اس موقع پر وہ کارکنوں سے بھی بات چیت کریں گے۔

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا، مکانات اور شہری امور اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال، پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو، ہاؤس کمیٹی (لوک سبھا) کے چیئرمین ڈاکٹر مہیش شرما، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر معززین اس موقع پر موجود ہوں گے۔

کمپلیکس میں معزز اراکین پارلیمنٹ کی کام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مختلف جدید سہولیات موجود ہیں۔ گرین ٹیکنالوجی کو شامل کرتے ہوئے، یہ پروجیکٹ جی آرآئی ایچ اے- 3 اسٹار ریٹنگ کے معیارات کی تعمیل کرتا ہے اور نیشنل بلڈنگ کوڈ (این بی سی )  2016 کی تعمیل کرتا ہے۔ یہ ماحول دوست خصوصیات توانائی کے تحفظ، قابل تجدید توانائی کی پیداوار اور فضلہ کے موثر انتظام میں معاون ثابت ہوں گی۔ جدید تعمیراتی تکنیک، خاص طور پر ایلومینیم شٹرنگ کے ساتھ یک سنگی کنکریٹ کے استعمال نے ساختی استحکام کو یقینی بناتے ہوئے منصوبے کی بروقت تکمیل میں مدد کی۔ کمپلیکس معزور افراد کےلئے  بھی  موزوں ہے، جو جامع ڈیزائن کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپلیکس میں ہر رہائشی یونٹ میں رہائشی اور سرکاری کاموں کے لیے مناسب جگہ ہے۔ دفاتر، عملے کی رہائش اور کمیونٹی سنٹر کے لیے مخصوص علاقوں کی شمولیت سے معزز اراکین پارلیمنٹ کو عوامی نمائندوں کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مدد ملے گی۔

حفاظت کے لیے کمپلیکس کی تمام عمارتوں کو جدید ساختی ڈیزائن کے اصولوں کے مطابق زلزلہ مزاحم بنایا گیا ہے۔ تمام رہائشیوں کی حفاظت کے لیے ایک جامع اور مضبوط حفاظتی نظام بھی لگایا گیا ہے۔

اراکین اسمبلی کے لیے مناسب رہائش کی کمی کی وجہ سے اس پروجیکٹ کی ترقی ضروری تھی۔ زمین کی محدود دستیابی کی وجہ سے، زمین کے استعمال کو بہتر بنانے اور دیکھ بھال کے اخراجات کو کم سے کم کرنے کے لیے عمودی رہائش کی ترقی پر مسلسل زور دیا گیا۔ بی کے ایس مارگ، نئی دہلی پر واقع یہ رہائشی کمپلیکس معزز اراکین پارلیمنٹ کے لیےموزوں  ہے کیونکہ یہ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے قریب ہے۔

************

ش ح۔ ام ۔ م ر

 (U:4463


(Release ID: 2154889)