صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آئی سی ایم آر نے ’’آئی سی ایم آر-شائن‘‘ (سائنس اینڈ ہیلتھ انوویشن فار دی نیکسٹ جن ایکسپلوررز) کے عنوان سے ملک گیرسطح پر طلبامیں بیداری سے متعلق پروگرام کا انعقاد کیا
یہ آئی سی ایم آر کا ایک منفرد اقدام ہے جس کا مقصد سائنسی جستجو کو ابھارنا، جدت طرازی کو فروغ دینا اور صحت کے محققین کی اگلی نسل کو تحریک دینا ہے: ڈی جی، آئی سی ایم آر
اس پروگرام میں ملک بھر کے مختلف آئی سی ایم آر اداروں میں 16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 39 اضلاع کے 300 سے زائد اسکولوں کے جماعت نہم سے بارہویں کے 13 ہزار سے زیادہ طلبہ نے شرکت کی
طلبہ نے مختلف تعاملی سرگرمیاں دیکھیں جن میں رہنمائی کے ساتھ لیبارٹری کے دورے، تحقیقی نمائشیں، پوسٹر واک، ویڈیو پیشکشیں اور موجودہ سائنسی سرگرمیوں کی براہ راست نمائشیں شامل تھیں
Posted On:
08 AUG 2025 1:03PM by PIB Delhi
معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے طلبہ سے ’’ایک دن سائنسدان کی حیثیت سے گزارنے‘‘ کے دعوت نامے کے مطابق، محکمہ صحت تحقیق (ڈی ایچ آر) اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے 7 اور 8 اگست 2025 کو اپنے تمام اداروں اور ڈی ایچ آر- ماڈل دیہی صحت تحقیق یونٹس (ایم آر ایچ آریوز) میں ایک ملک گیر اوپن ڈے ’’شائن– سائنس، صحت اور جدت برائے اگلی نسل کے محققین‘‘ کا انعقاد کیا۔
اس پروگرام میں جماعت نہم سے بارہویں کے 13,150 طلبہ نے شرکت کی، جو 16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 39 اضلاع کے 300 سے زائد اسکولوں سے مختلف آئی سی ایم آر اداروں میں پہنچے۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو صحت اور بایومیڈیکل تحقیق کے میدان سے روشناس کروانا، آئی سی ایم آر کی قومی صحت کی بہتری میں خدمات کو اجاگر کرنا، اور نوجوان طلبہ کو سائنس اور عوامی صحت کے شعبوں میں کیریئر بنانے کی ترغیب دینا تھا، تاکہ2047تک بھارت کوایک ترقی یافتہ ملک بننے کی سمت کوششوں کو سہارا ملے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راجیو بہل، سیکریٹری ڈی ایچ آر اور ڈائریکٹر جنرل آئی سی ایم آر نے کہاکہ’’یہ آئی سی ایم آر کا ایک منفرد اقدام ہے جو سائنسی جستجو کو ابھارنے، جدت کو فروغ دینے اور صحت کے محققین کی اگلی نسل کو تحریک دینے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے سائنسی سوچ، جدت اور نوجوانوں کی شرکت کی اہمیت پر زور دیا جو بھارتی تحقیق اور صحت کے شعبے کے مستقبل کی تشکیل میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر بہل نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ’’آج صرف ایک دورہ نہیں بلکہ سائنسدان بننے کی دعوت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ مشاہدہ کریں، سوالات اٹھائیں اور سائنسی تحقیق کے جذبےکو خود محسوس کریں۔ ہمارے سائنسدانوں سے رابطہ کریں، لیبارٹریز کو دریافت کریں اور اس پیش رفت کو دیکھیں جو بھارت نے طبی اور صحت کی تحقیق میں کی ہے۔ یہی وہ طریقہ ہے جس سے ہم جستجو، شواہد، اور عزم کے ذریعے ترقی یافتہ بھارت کی تشکیل کرتے ہیں۔‘‘

اس پروگرام میں مختلف تعاملی سرگرمیاں شامل تھیں جن میں رہنمائی کے ساتھ لیبارٹری کے دورے، تحقیقی نمائشیں، پوسٹر واک، ویڈیو پیشکشیں، اور جاری سائنسی کام کی براہ راست نمائشیں شامل تھیں۔ طلبا کو آئی سی ایم آر کے سائنسدانوں سے ملاقات کا موقع بھی ملا، جہاں انہوں نے ان کے تحقیقی سفر، مخصوص شعبوں اور روزمرہ کے عوامی صحت کے کام کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔ تجربے کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے ایک ماسکوٹ جس کا نام ’’ڈاکٹر کیوريو‘‘ تھا، متعارف کرایا گیا جو دن بھر طلبا کا دوستانہ اور قابلِ ربط رہنما رہا۔
اس کے علاوہ، طلبہ نے چار خاص طور پر تیار کردہ مختصر فلمیں دیکھیں جن میں آئی سی ایم آر کی اہم پہلوں کو اجاگر کیا گیا: کوویکسین، بھارت کی ملکی ویکسین کی تیاری،آئی ڈی آراواین این منصوبہ جو جدید صحت کی سہولیات فراہم کرتا ہے، بھارت کی تپ دق ختم کرنے کی کوششیں اور وِشنُو یُدھ ابھِیاس، ایک قومی سطح پر منعقدہ فرضی مشق جو مستقبل کی وبائی بیماری کی تیاری کا اندازہ لگاتی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ 8 اگست کو ڈاکٹر وُلمیری رملنگسوامی کا104واں یومِ پیدائش بھی منایاگیا، جو ایک معروف بھارتی طبی سائنسدان، پیتھالوجسٹ، طبی مصنف، اور آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل رہ چکے ہیں۔ ان کی میراث آج بھی کئی نسلوں کے محققین کے لیے تحریک کا باعث ہے اور اس موقع کی اہمیت میں اضافہ کرتی ہے۔


’’شائن‘‘منصوبے کے ذریعے، آئی سی ایم آر نے نوجوان طلبہ میں سائنسی جستجو کو فروغ دینے اور عوامی صحت کی بہتری میں تحقیق کے اہم کردار کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔
************
ش ح ۔ ش ب ۔ م ا
Urdu No-4357
(Release ID: 2154096)