وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت میں طبی سیاحت

Posted On: 07 AUG 2025 4:17PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیکھاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سال 2025 (اپریل تک) کے دوران طبی مقاصد کے لیے بھارت آنے والے غیر ملکی سیاحوں (ایف ٹی ایز) کی کل تعداد 1,31,856 رہی، جو اس عرصے کے دوران کل غیر ملکی سیاحوں کا تقریباً 4.1 فیصد ہے۔

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران جن ممالک سے سیاح طبی سیاحت کے لیے اُن کے ناموں کی فہرست ضمیمےمیں دی گئی ہے۔

سیاحتی مقامات اور مصنوعات، بشمول طبی سیاحت، کی ترقی اور فروغ متعلقہ ریاستی حکومتوں یا مرکز کے زیر انتظام علاقےکی انتظامیہ کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ وزارت سیاحت، مختلف اسکیموں اور اقدامات کے ذریعے، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کو تقویت دیتی ہے اور ملک کی سیاحتی مصنوعات، بشمول میڈیکل ٹورازم، کو ترقی دینے اور فروغ دینے میں معاونت فراہم کرتی ہے۔

وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق، طبی سیاحت کے لیے ایک مکمل نظام موجود ہے، جس میں مختلف خدمات فراہم کرنے والے ادارے، سہولت کار، اسپتال، تجارتی ادارے جیسے ہوٹلز اور ایئرلائنز، انضباطی ایجنسیاں اور حکومت شامل ہیں۔ وزارت صحت و خاندانی بہبود ’ہیل اِن انڈیامہم کو فروغ دینے کے لیے اسپتالوں، عوامی تنظیموں اور تجارتی اداروں وغیرہ کے ساتھ سرکاری نجی شراکت داری کے ذریعے صلاحیت سازی کے مناسب اقدامات کرتی ہے۔

اس کے علاوہ، غیر ملکی شہریوں کو طبی علاج کے لیے بھارت آنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے، حکومتِ ہند نے 171 ممالک کے شہریوں کے لیے ای-میڈیکل ویزا اور ای-میڈیکل اٹینڈنٹ ویزا کی سہولت فراہم کی ہے۔

ریاستی حکومت کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق، گجرات ریاست مقامی ویلنیس ریٹریٹس کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے درج ذیل اقدامات کے ذریعے مارکیٹنگ اور تشہیری معاونت فراہم کرتی ہے:

  • گجرات میں واقع ویلنیس ریٹریٹس کو محکمۂ سیاحت کی سرکاری ویب سائٹ پر رجسٹر کرنا۔
  • ویلنیس سے متعلق تقریبات، سیمینارز اور نمائشوں میں شرکت۔
  • صنعت سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کے لیے ویلنیس ریٹریٹس کا تعارفی دورہ (ایف اے ایم)منعقد کرنا۔
  • محکمۂ سیاحت کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ویلنیس مراکز کی تشہیر۔

مزید برآں، گجرات کی میڈیکل آؤٹ ریچ (طبی رسائی) بھارت کی ہیلتھ ڈپلومیسی (صحت سے متعلق سفارت کاری) میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے طبی سیاحت کے فروغ میں درج ذیل اقدامات کے ذریعے معاونت فراہم کر رہی ہے:

  • عالمی سطح پر گجرات کے صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے اور طبی مہارت کو اجاگر کرنا۔
  • بین الاقوامی مریضوں کے لیے خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے مقصد سے نیم طبی عملے کو تربیت فراہم کرنا۔
  • صحت اور فلاح و بہبود سے متعلق بین الاقوامی تقریبات، نمائشوں، کانفرنسوں اور سیمینارز میں شرکت اور میزبانی کرنا۔

ضمیمہ

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران جن سرکردہ ممالک سے سیاح طبی سیاحت کے لیے بھارت آئے ان کے نام درج ذیل رہے ہیں:

  •  

نمبر شمار

ملک

طبی مقصد کے لیے غیر ملکی سیاحوں کی آمد (ایف ٹی اے)

2020

2021

2022

2023

2024

1

بنگلہ دیش

99,155

1,86,633

3,26,805

4,99,951

4,82,336

2

عراق

16,647

15,357

30,701

28,758

32,008

3

صومالیہ

1,712

3,847

1,006

15,947

11,717

4

عمان

4,328

7,610

11,121

13,397

10,431

5

ازبکستان

1,712

3,847

6,768

7,081

8,921

 

طبی مقصد کے لیے کل ایف ٹی ایز

1,82,945

3,23,748

4,74,798

6,59,356

6,44,387

  •  

ماخذ: بیورو آف امیگریشن

********

ش ح۔ک ح ۔ رض

U-4353

 


(Release ID: 2154049)