صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ ہند نے فلپائن کے صدر کے اعزاز میں استقبالیہ دیا
صدر دروپدی مرمو نے کہا:بھارت فلپائن کو اپنی ‘‘ایکٹ ایسٹ پالیسی’’، ‘‘وژن مہاساگر’’ اور ‘‘بھارت-بحرالکاہل وژن’’ کا ایک اہم شراکت دار تصور کرتا ہے
Posted On:
05 AUG 2025 9:33PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج(5اگست 2025 کو)راشٹرپتی بھون میں فلپائن کے صدر جناب فرڈیننڈ روموالدیز مارکوس جونیئر کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ان کے اعزاز میں ایک ضیافت کا بھی اہتمام کیا۔

صدر دروپدی مرمو نے صدر فرڈیننڈ روموالدیز مارکوس جونیئر کو بھارت کے پہلے سرکاری دورے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بھارت اور فلپائن کے درمیان طویل مدت سے دوستی ہے جو تہذیبی روابط، تاریخی تعلقات اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہے۔

صدرِ جمہوریہ نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر تعاون میں اعلیٰ سطح کےمسلسل روابط، پھلتے پھولتے تجارتی واقتصادی تعلقات، مضبوط دفاعی اور سیکیورٹی تعاون (بالخصوص سمندری شعبے میں)، ترقیاتی شراکت داری، صحت و ادویات کے شعبے میں تعاون، زراعت، ڈیجیٹل و مالیاتی ٹیکنالوجیز، ثقافت، سیاحت اور عوامی روابط شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دو طرفہ تعلقات کو ‘‘اسٹریٹجک پارٹنرشپ’’ کے درجے تک لے جانا ہمارے کثیر جہتی تعاون کو مزید تقویت دے گا۔

صدرجمہوریہ نے مزید کہا کہ بھارت-فلپائن شراکت داری نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ہے، بلکہ یہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی ایک مضبوط بنیاد ہے۔ فلپائن بھارت کی "ایکٹ ایسٹ پالیسی"، "ویژن مہاساگر" اور "بھارت-بحرالکاہل نظریہ" کا ایک اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے فلپائن کو اگلے سال آسیان کی صدارت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
صدرجمہوریہ نے فلپائن کی حکومت کا پہلگام میں ہونے والے بھیانک دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرنے اور بھارت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف یکجہتی اور حمایت کااظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
صدر جمہوریہ نے فلپائن کے ساتھ ترقیاتی تعاون کے لیے بھارت کے عزم کو دہرایا، جس میں وہ "فوری ا ثرات کے حامل پروجیکٹس" شامل ہیں جو مقامی برادریوں کی روزمرہ زندگی کو براہِ راست فائدہ پہنچانے کے لیے تیارکئے گئے ہیں۔
صدرجمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کو سمندری شعبے ، بالخصوص انسانی امداد و قدرتی آفات میں ریلیف، اور تلاش اوربچاؤ کاری کے شعبوں میں مشترکہ مفادات اور چیلنجز درپیش ہیں۔ ان شعبوں میں دونوں ممالک ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ بھارت اور فلپائن کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں مددگارثابت ہوگا۔
صدرِ جمہوریہ کی تقریر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
*****
ش ح-م ع۔ ف ر
UR No-4273
(Release ID: 2153560)