وزارت خزانہ
ڈیجیٹل ادائیگی کے لین دین کو فروغ دینے کے لیے حکومت اور دیگر مالیاتی اداروں کی جانب سے متعدد اقدامات کیے گئے
مالیاتی شمولیت کلیدی حکومت کی ترجیح، کوآپریٹو سوسائٹیز اور مائیکرو فنانس اداروں کی شفافیت کو ریگولیٹ کرنے اور بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات
Posted On:
04 AUG 2025 6:16PM by PIB Delhi
حکومت، ریزرو بینک آف انڈیا اور نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا ڈیجیٹل ادائیگی کے لین دین کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔ ان دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ روپے، ڈیبٹ کارڈز اور کم مالیت کے لین دین بھیم یوپی آئی کے فروغ کے لیے ترغیبی اسکیم، پیمنٹس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ شامل ہیں تاکہ غیر محفوظ علاقوں میں ڈیجیٹل ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کی تعیناتی میں مدد ملے۔
مزید، ادائیگی سے متعلق دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے، مختلف اقدامات کیے گئے ہیں جیسے کہ صارف کے موبائل نمبر اور ڈیوائس کے درمیان ڈیوائس بائنڈنگ، پن کے ذریعے دو فیکٹر تصدیق، روزانہ لین دین کی حد، اور استعمال کے معاملات پر پابندیاں۔ این پی سی آئی تمام بینکوں کواے آئی ؍ایم ایل پر مبنی ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے الرٹ پیدا کرنے اور لین دین کو رد کرنے کے لیے فراڈ کی نگرانی کا حل بھی فراہم کرتا ہے۔ آر بی آئی اور بینک مختصر ایس ایم ایس، ریڈیو مہمات اور سائبر کرائم کی روک تھام پر تشہیر کے ذریعے بیداری مہم چلا رہے ہیں۔
مالی شمولیت کے لیے کوآپریٹو سوسائٹیز اور مائیکرو فنانس اداروں کے ضابطے اور شفافیت کو بڑھانے کے لیے وقتاً فوقتاً مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔
ان میں، دیگر چیزوں کے ساتھ شامل ہیں:
آر بی آئی نے مائیکرو فنانس قرضوں کی قیمتوں کے تعین کے لیے بورڈ سے منظور شدہ پالیسی اپنانے کے لیے تمام ریگولیٹڈ اداروں کو ایک ریگولیٹری فریم ورک جاری کیا ہے۔ اس میں ایک شفاف شرح سود کا ماڈل شامل ہے جس میں فنڈز کی لاگت، رسک پریمیم، اور مارجن شامل ہیں۔
مائیکرو فنانس لون کی تعریف کو آسان بنایا گیا ہے اوراین بی ایف سی ۔ایم ایف آئیز کی طرف سے دیے گئے قرضوں پر مختلف مقداری پابندیاں ہٹا دی گئی ہیںجن میںایک خاص دورانیہ میں قرض کی رقم کی حد اور ایک خاص حد سے زیادہ قرضوں کی کم از کم مدت شامل ہیں۔
طبی، تعلیمی اور آمدنی کو ہموار کرنے کے مقاصد کے لیے قرض کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے، آمدنی پیدا کرنے کے مقاصد کے لیے کم از کم 50 فیصد قرضے فراہم کرنے کی شرط کو ختم کر دیا گیا ہے۔
یہ جانکاری وزارت خزانہ میں وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح۔اص)
UR No4053
(Release ID: 2152334)