امور داخلہ کی وزارت
ریپکو بینک نے سال 2025-2024 کیلئے 22.90 کروڑ روپے کا منافع چیک امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کو سونپا
مرکزی وزیر داخلہ نے مالی سال 2025-2024 میں 140 کروڑ روپے کا ریکارڈ منافع کمانے پر ریپکو بینک کی ٹیم کو تہہ دل سے مبارکباد دی
وزارت داخلہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے بینک نے کارکردگی، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی ایک مثال قائم کی ہے جو کوآپریٹو سیکٹر کے لیے تحریک کا باعث بنے گی
Posted On:
04 AUG 2025 5:25PM by PIB Delhi
ریپکو بینک نے آج نئی دہلی میں امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کو سال 2025-2024 کے لیے 22.90 کروڑ روپے کا منافع چیک سونپا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے مالی سال 2025-2024 میں 140 کروڑ روپے کا ریکارڈ منافع حاصل کرنے پر ریپکو بینک کی ٹیم کو تہہ دل سے مبارکباد دی۔

جناب امت شاہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وزارت داخلہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے بینک نے کارکردگی، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی ایک مثال قائم کی ہے جو کوآپریٹو سیکٹر کے لیے تحریک کا ذریعہ بنے گی۔ ٹیم کے مستقبل کے سفر کے لیے نیک خواہشات۔
ریپکو بینک کے چیئرمین جناب ای سنتھانم، ڈائریکٹر – ریپکو بینک اور ریپکو ہوم فائنانس لمیٹڈ کے چیئرمین جناب سی تھنگراجو اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب او ایم۔ گوکل نے یہ چیک وزیر داخلہ کو سونپا۔ اس موقع پر مرکزی داخلہ سکریٹری جناب گووند موہن اور سکریٹری، بارڈر مینجمنٹ ڈاکٹر راجندر کمار بھی موجود تھے۔
ریپکو بینک نے مالی سال 2025-2024 کے دوران 140 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا اور 30فیصدمنافع ادا کیا، جو کوآپریٹو سوسائٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ ریپکو بینک حکومت ہند کا ایک ادارہ ہے۔ حکومت ہند کے پاس ریپکو بینک میں 50.08 فیصد حصہ داری ہے اور یہ وزارت داخلہ کے انتظامی کنٹرول میں آتا ہے۔ یہ مسلسل منافع کمانے والا ادارہ ہے، جو تین دہائیوں سے زائد عرصے سے مسلسل منافع کا اعلان کرتا ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ خ م
U.NO.4019
(Release ID: 2152278)